برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بروز جمعہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے مزاحمت کرنے والے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں برطانیہ کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
حکام کے مطابق وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سے برطانوی ہائی کمشنر نے وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ سردار ایاز صادق نے کرسچن ٹرنر اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور برطانیہ کی مختلف سیکٹرز میں شراکت داری پر برطانیہ کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر برطانوی وفد نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو برطانیہ کی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیلاب سے متعلق امداد کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ برطانیہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو میں پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…