Everyday News

ریئل اسٹیٹ کاروبار کے مرکز یو اے ای میں وزٹ ویزے پر قیام کی مدت 30 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی

اسلام آباد/ابوظہبی: ریئل اسٹیٹ کاروبار کے مرکز متحدہ عرب امارات سفر اختیار کرنے کے لیے وزٹ ویزا یکم ستمبر سے 30 دن کی بجائے اب 60 دنوں کے لیے کارآمد ہوگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارتی حکام کے مطابق اس تبدیلی سے یو اے ای میں کاروبار کی تلاش اور چھٹیاں منانے کے لیے جانے والے شہریوں کو طویل دوروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

متحدہ عرب امارات کے ویزا نظام میں متعارف کرائی گئی نئی تبدیلیاں یکم ستمبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں نئے آنے والے مسافر 60 دن کے وزٹ ویزا سے مستفید ہوں گے۔

اپریل میں سامنے آنے والے نئے قوانین کے تحت متحدہ عرب امارات میں وزٹ اور ریزیڈنسی ویزا سسٹم میں متعدد تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر چھٹیاں گزارنے یا گھومنے پھرنے کیلئے دبئی جانے والوں کو امارات میں دوگنا وقت ملے گا۔

اس سے قبل بہت سی ممالک کے شہریوں کو صرف 30 دن کا ویزا آن ارائیول ملتا تھا جس میں برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے شہری بھی شامل تھے جبکہ 30 دنوں کے بعد آپ کو اپنے ویزا کی تجدید کے لیے ادائیگی کرنے سے پہلے 9 دن کی رعایتی مدت ملتی تھی یا اضافی قیام کے ہر دن کے لیے 100 درہم یومیہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اب اگلے ماہ سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والے وزٹ ویزے پر 60 دن کا لطف اٹھا سکیں گے جو امارات میں توسیعی تعطیلات کے خواہاں مسافروں کے لیے مثالی اقدام ہے۔

اس اقدام کے ذریعے دبئی جانے والوں کو کاروبار، اپنے کام یا رہائشی ویزا کا بندوبست کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔

یو اے ای حکام کے مطابق وزٹ ویزہ سنگل یا ایک سے زیادہ بار انٹری کے لیے دستیاب ہو گا اور مزید 60 دنوں کے لیے ان کی تجدید بھی کی جا سکتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ سیاحتی ویزے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک نئے پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا کی نقاب کشائی بھی کر دی ہے جو سیاحوں کو بغیر کسی اسپانسر کے متحدہ عرب امارات میں مسلسل 90 دنوں تک رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم اس ویزے پر ایک سال میں 180 دنوں سے زیادہ یو اے ای میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس ویزا کے لیے پچھلے 6 مہینوں میں 4 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کا بینک بیلنس رکھنے کا ثبوت درکار ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago