کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے گھروں کی تعمیر میں سندھ حکومت سے تعاون کا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس مشترکہ کوشش پر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان کراچی میں ملاقات ہوئی۔
دونوں نے ہاؤسنگ پروجیکٹ کو تیز کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا، جس کا مقصد سیلاب متاثرین کو انتہائی ضروری پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ کہ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت بڑھانے کے ارادے پر بھی زور دیا گیا۔ نیز گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے اپنے ملک کے سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی سے آگاہ کیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔