Architecture & Art

فولڈنگ ڈورز کی اقسام، فوائد اور نقصانات

گھر کی تعمیر میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل کرنے والی اشیاء میں دروازوں کا نام آتا ہے جو ہماری آمدورفت کا ذریعہ ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے ان کی ساخت، ڈیزائن اور طرز پر بہت غور و فکر کیا جاتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پرانے وقتوں میں دو پینل والے دروازے جنہیں عام زبان میں دو پَٹ والے دروازے بھی کہا جاتا ہے، کا رواج عام تھا، یہاں تک کے اندرونی دروازوں کے علاوہ بیرونی یعنی داخلی دروازے بھی دو پینل والے ہوتے تھے، جس کے بعد سنگل یعنی ایک پینل دروازے کا رواج عام ہوا، اور اس کے بعد مزید ڈیزائن اور جدید دروازوں نے عام ہونا شروع کیا۔

ڈبل اور سنگل پینل والے دروازوں کے بعد سلائیڈنگ اور فولڈنگ دروازوں کا دور شروع ہوا اور اب مختلف اقسام کے فولڈنگ ڈورز استعمال کیے جا رہے ہیں جن کے مختلف فوائد اور نقصانات بھی ہیں۔

 

بائی فولڈ دروازے، جسے عام طور پر پاکستان میں فولڈنگ دروازے کہا جاتا ہے، دو یا اکثر دو سے زائد دروازوں کے پینلز سے مل کر بنتے ہیں جو آسانی سے کام کرنے کے لیے ایک ساتھ کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ ان کے منفرد ڈیزائن اور عملی طور پر متحرک ہونے کی وجہ سے، یہ دروازے اس جدید دور میں مقبول ترین رجحانات میں سے ایک بن گئے ہیں۔

 

 

فولڈنگ دروازوں کی اقسام

پاکستانی گھروں میں استعمال ہونے والے تہہ دار دروازوں کی عام اقسام یہ ہیں۔

کنسرٹینا فولڈنگ ڈورز

روم ڈیوائیڈر ڈورز

ایکسس فولڈنگ ڈورز

کنسرٹینا فولڈنگ دروازے

کنسرٹینا دروازے سب سے مقبول انتخاب تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر ان الماریوں اور وارڈروبز میں استعمال ہوتے ہیں جو الگ سے خریدی نہیں جاتیں بلکہ تعمیر کی جاتی ہیں، جنہیں بِلٹ اِن الماریاں یا وارڈروبز کہا جاتا ہے۔

کنسرٹینا فولڈنگ دروازے عام طور پر پی وی سی، ٹمبر لکڑی، یا ایلومینیم جیسے مواد سے بنے ہوتے ہیں۔ ان میں لگے پینل کو قلابے کی مدد سے درمیان میں جوڑا جاتا ہے۔

دیوار کے ساتھ جُڑی یہ الماریاں استعمال میں انتہائی آسان اور کمرے میں کم سے کم جگہ گھیرتی ہیں اور ان الماریوں کے ساتھ نصب کنسرٹینا دروازے نہ صرف مناسب دکھائی دیتے ہیں بلکہ الماری بند کرنے اور کھولنے میں انتہائی آسان ہوتے ہیں۔

فولڈنگ دروازوں والی الماری چھوٹے گھروں کے ساتھ ساتھ اپارٹمنٹ کے گھروں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بھی بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔

 

روم ڈیوائیڈرز

روم ڈیوائیڈرز، وہ دروازے جو گھر میں موجود کمروں، ٹی وی لاؤنج یا دیگر حصوں کی پارٹیشن کے لیے نصب کیے جاتے ہیں۔

روم ڈیوائیڈرز دروازے پاکستان میں سب سے مشہور اقسام میں سے ہیں۔ عام اصطلاح میں ان دروازوں کا سب سے زیادہ عملی اور عام استعمال رہنے کی جگہ کو دو الگ الگ حصوں میں تقسیم کرنا ہے۔

یہ دروازے اندرونی حصے کی ضرورت کے لحاظ سے مساوی اور ناہموار دروازے کے پینلز کے ساتھ دستیاب ہو سکتے ہیں، اور مختلف مٹیریل میں آتے ہیں۔ موجودہ دور میں لکڑی اور پی وی سی روم ڈیوائیڈر کافی مقبول ہیں۔

شیشے سے بنے یہ سلائیڈنگ دروازے فرانسیسی دروازوں کے نام سے جانے جاتے ہیں جو خوبصورت اور دلکش دکھائی دیتے ہیں۔

 

ایکسس ڈورز

آپ کے گھر کے کمروں کے درمیان نقل و حرکت کو زیادہ آسان بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے دروازوں کو ایکسس ڈورز کا نام دیا گیا ہے۔

یہ دروازہ اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح ایک معیاری اندرونی دروازہ کرتا ہے۔ یہ دوسرے دروازوں کی نسبت بہتر طور پر آپ کو کمرے سے دوسرے کمرے میں جلدی اور آزادانہ طور پر جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ دروازے کمرے کی دونوں اطراف میں نصب کیے جا سکتے ہیں اور آپ اسے کسی بھی سمت میں کھول سکتے ہیں۔ انہیں اندرونی طور پر گھروں میں استعمال ہونے والے معیاری دروازوں کے عملی اور جمالیاتی لحاظ سے خوش کن متبادل کے طور پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

 

فولڈنگ ڈورز کے فوائد اور نقصانات

بلاشبہ فولڈنگ ڈورز آج کل ترجیحی بنیادوں پر پسند کیے جا رہے ہیں لیکن ان کے کچھ فوائد اور نقصانات بھی ہیں۔

فولڈنگ ڈورز کے فوائد

عملی طور پر کام کرنے والے ان دروازوں کو کسی بھی رہائشی مقام پر استعمال میں آسان پائے جانے کے طور پر جدید تعمیرات میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

جو لوگ تازہ ہوا اور قدرتی روشنی سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دیتے ہیں، وہ فولڈنگ دروازے لگوانے میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ اس طرح وہ اپنے رہائشی مقام کی کارکردگی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

پرانے طرز کے فولڈنگ دروازوں کی نسبت جدید فولڈنگ دروازے آپ کی انگلیوں کے لیے محفوظ اور ٹکرانے جیسے نقصان کو مدِنظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں جو حادثات سے بچنے میں اہم طور پر مدد کرتے ہیں۔

اس طرح کے دروازے عام طور پر ان فیملیز اور خاص طور پر بچوں والے خاندان کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں کیونکہ کھیل کود کے دوران بچے ادھر ادھر بھاگ رہے ہوتے ہیں اور اکثر دروازوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔

فولڈنگ دروازے انتہائی دیدہ زیب، خوبصورت، وزن میں ہلکے اور عملی ہوتے ہیں لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ صحیح مٹیریل اور ساخت کا انتخاب کریں جو خوبصورتی کے ساتھ ساتھ مضبوطی اور پائیداری میں بھی اپنی مثال آپ ہوں۔

 

فولڈنگ دروازے نصب کرنے کے نقصانات

تہہ دار یعنی فولڈںگ دروازوں کو معیاری دروازوں سے زیادہ فریم کی ضرورت ہوتی ہے۔ نصب کرنے میں آسانی کے علاوہ، اکثر انہیں برقرار رکھنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔

ان دروازوں کے سبب کوئی حد مقرر نہیں ہوتی جس کا مطلب ہے کہ آپ کے رہنے کی جگہ کے دو حصوں کے درمیان رکاوٹ ممکن نہیں ہوگی۔

کیونکہ ان دروازوں کی دہلیز نہیں ہوتی اسی لیے دہلیز کے بغیر، پانی اور دیگر قسم کے مائع آسانی سے گھر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں جا سکتے ہیں، یا بدترین صورت حال میں، یہ خلاء چوہوں یا دوسرے رینگنے والے کیڑوں کے لیے آسان رسائی ہو سکتی ہے۔

 

فولڈنگ دروازے یقینی طور پر سستے نہیں ہیں۔ درحقیقت، بائی فولڈ دروازوں کی سب سے بڑی خامی تنصیب کی لاگت ہے۔

اگر آپ خود سے ان دروازوں کو نصب کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک نہایت پیچیدہ اور تکنیکی کام ہے، کیونکہ اس میں فریمز اور شیشے بھی شامل ہوتے ہیں اسی لیے اس کی تنصیب میں سنجیدہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago