Construction

گھر میں تعمیر کی جانے والی دیواروں کی اقسام

کہتے ہیں دیوارِ دل صاف ہو تو دیواروں کے دوسری جانب بھی نظر آتا ہے۔ لیکن کیا کِیا جائے ان دیواروں کا جو ٹھوس انا کے مواد سے گوندھی جاتی ہیں۔ تاہم، ایسی دیواروں پر زیادہ توجہ دینے سے ہم ان دیواروں کو پسِ پشت ڈال دیں گے جو تعمیراتی مٹیریل پر مبنی ہوتی ہیں۔ اور ہمارے گھروں میں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ تمام دیواریں بظاہر ایک ہی طرح تعمیر کی جاتی ہیں۔ لیکن ان کی مضبوطی، پائیداری، خوبصورتی اور استحکام انہیں ہر دوسری دیوار سے منفرد بناتا ہے۔ دیوار دو گھروں میں حائل ہو۔ یا پھر خوبصورتی اجاگر کرنے والے انٹیریئر ڈیزائن کا حصہ ہو، بے حد اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ لہٰذا، گھر میں تعمیر کی جانے والی دیواروں کی اقسام مختلف ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

دیواروں کی اقسام

اگرچہ دیواروں کی بے شمار اقسام ہیں۔ جن میں اولین تعمیراتی مٹیریل سے تیار کردہ دیواریں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، اندرونی آرائشی دیواریں جو لکڑی اور دیگر مٹیریل پر مبنی ہوتی ہیں۔ مزید یہ کہ آرائشی ٹائلز یا پھر دیگر تزئین و آرائش پر مبنی دیواریں۔ تاہم دیواروں کو ان کی خصوصیات کی بنا پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ جن میں بوجھ اٹھانے والی اور بوجھ نہ اٹھانے والی دیواریں شامل ہیں۔

 

وزن برداشت کرنے والی دیوار

وزن اٹھانے والی یا لوڈ بیئرنگ دیواریں تمام گھر اور چھت کا وزن برداشت کرتی ہیں۔ یہ مضبوط مٹیریل جیسا کہ شہتیر، سریے، اینٹوں اور سیمنٹ سے تعمیر شدہ ہوتی ہیں۔ بلاشبہ یہ دیواریں گھر کی ساخت کو مضبوط کرتی ہیں۔ اور تمام گھر ان ہی پر منحصر ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ دیواریں گھر کے وزن کو بنیادوں تک برابر تقسیم کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ دیواریں گھر کے ڈھانچے میں تعمیر یا نصب کیے جانے والے بیم، لکڑی یا اسٹیل کے ٹکڑوں کو سہارا دیتی ہیں۔ وزن برداشت کرنے والی کنکریٹ پر مبنی دیوار زیادہ آئیڈیل جانی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ، لوڈ بیئرنگ دیوار دیگر ڈھانچے کے ساتھ اپنا وزن بھی اٹھاتی ہے۔

اس کے علاوہ، لوڈ برداشت کرنے والی دیوار میں پِری کاسٹ کنکریٹ دیوار، ریٹیننگ، میسنری، پِری پینل، انجینئرنگ اور سٹون والز شامل ہیں۔

 

 

بیئر لوڈنگ دیوار کی اقسام

مذکورہ بالا ذکر کے مطابق وزن اٹھانے والی دیواروں کی کچھ مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔

 

پِری کاسٹ کنکریٹ وال

وزن برداشت کرنے والی دیوار میں پِری کاسٹ کنکریٹ وال کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ یہ دیوار نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت ہوتی ہے۔ بلکہ مضبوطی میں اپنی مثال آپ ہوتی ہے۔ اور بہترین حفاظت فراہم کرتی ہے۔

 

ریٹیننگ وال، برقرار رہنے والی دیوار

اس دیوار کی خصوصیت یہ ہے کہ، یہ بہت سے ماحولیاتی فوائد کا باعث بنتی ہے۔ جیسا کہ یہ کٹاؤ والے حالات میں مددگار ہوتی ہے۔ اور اپنے نام کی طرح مختلف ماحولیاتی حالات میں برقرار رہتی ہے۔

 

میسنری وال

یہ مضبوط دیواروں میں شمار کی جاتی ہے۔ جو جمالیاتی اور آرکیٹیکچرل زاویات کے لیے موزوں ہوتی ہے۔ مزید براں، یہ گھر کے اندر اور باہر درجہ حرارت کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ آگ یا جلنے کی صورت میں مزاحمت پیدا کرتی ہے۔

 

 

پِری پینل وال

یہ بیرونی دیواروں کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ جو دھات، تانبے، اسٹیل یا ایلومینم پر مبنی ہوتی ہیں۔ اس دیوار میں کششِ ثقل، زلزلہ اور تیز ہوا کا دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

 

انجینئرنگ بِرک وال

اس دیوار میں دونوں جانب سے کھلی اینٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جن کے افقی استعمال سے دیوار کی تعمیر کی جاتی ہے۔

 

سٹون وال

یہ دیوار جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، پتھروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ جو تعمیراتی ڈھانچے کی مضبوطی شمار کی جاتی ہے۔ مزید براں، پتھروں پر مشتمل دیوار کسی ایریا کا احاطہ کرنے کے لیے بھی تعمیر کی جاتی ہے۔ پتھر کی دیواریں زیادہ تر پہاڑی اور شمالی علاقہ جات میں تعمیرات کا حصہ بنتی ہیں۔

 

 

نان لوڈ بیئرنگ والز

وزن نہ اٹھانے والی دیواریں مذکورہ بالا دیواروں سے یکسر مختلف ہوتی ہیں۔ ان کا مقصد، چھت، بیم یا دیگر تنصیبات کا وزن اٹھانا نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ وہ دیواریں ہوتی ہیں۔ جو گھر میں مختلف پارٹیشن جیسا کہ کمروں، کچن، لیونگ روم اور ڈرائنگ روم کی تقسیم کے لیے تعمیر کی جاتی ہیں۔ مزید براں، یہ تزئین و آرائش اور ڈیکوریشن کے لیے بھی تعمیر کی جاتی ہیں۔ لہٰذا، یہ زیادہ تر اپنا وزن خود اٹھانے والی دیواروں میں شمار ہوتی ہیں۔ وزن نہ اٹھانے والی دیواروں کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔

 

آرائشی پتھر پر مبنی دیوار

نان لوڈ بیئرنگ دیواروں میں آرائشی پتھر پر مبنی دیوار کی اپنی خاصیت ہے۔ گھر کے کسی بھی حصے کی دلکشی میں اضافے کے لیے دیوار میں پتھر چُنے جاتے  ہیں۔ آرائشی پتھروں کی مختلف اقسام ہیں۔ جن میں چونا پتھر سے لے کر گرینائٹ اور کنکریٹ تک شامل ہیں۔ جنہیں ہر کوئی اپنی پسند اور مرضی کے مطابق منتخب کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ پتھر بے شمار رنگوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ، پتھر پر مشتمل دیواروں کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ یہ گھر کے حُسن میں اضافہ کرتی ہیں۔

 

 

آرائشی پلاسٹر

یہ وہ دیوار ہے جو تزئین و آرائش کے لیے ایک تکنیک کے ذریعے بنائی جاتی ہے۔ جس سے منفرد طرز کے ڈیزائن تیار کیے جا سکتے ہیں۔ انٹیریئر ڈیزائننگ میں آرائشی پلاسٹر سے خوبصورت اور جاذبِ نظر نقش و نگار بنائے جاتے ہیں۔

 

جزوی دیواریں

ان دیواروں کا مقصد پارٹیشن یا تقسیم کرنا ہوتا ہے۔ جو عام طور پر چھت تک نہیں بنائی جاتیں۔ بلکہ کچھ فٹ تک بلند کی جاتی ہیں۔ تاکہ ایک الگ جگہ تخلیق کی جا سکے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ایک بیڈ روم میں شیئرنگ کرنا چاہتے ہیں۔ یا پرائیویسی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ تو ایک عارضی جزوی دیوار تخلیق کی جا سکتی ہے۔ یہ تب ممکن ہو سکتا ہے جب دو افراد ایک ہی کمرے میں مقیم ہوں۔ جیسا کہ دو بہنیں یا پھر بھائی۔ جزوی دیوار کسی بھی ہلکے یا مضبوط تعمیراتی مٹیریل سے تیار کی جا سکتی ہے۔

 

 

ٹائلز پر مبنی دیواریں

ٹائلوں والی دیواروں کا رجحان کچھ زیادہ عام ہے۔ کیونکہ ٹائلیں گھر کے کسی خاص حصہ میں نہیں بلکہ کہیں بھی نصب کی جا سکتی ہیں۔ بیڈروم، ڈرائنگ روم اور یہاں تک کہ کچن میں بھی۔ مزید یہ کہ باتھ رومز میں بھی ٹائلوں پر مبنی دیواروں کا رواج عام ہے۔ اور یہ بہت پسند کی جاتی ہیں۔ انہیں نہ صرف صاف کرنا آسان ہوتا ہے۔ بلکہ پینٹ والی دیوار کی طرح رنگ و روغن اترنے کا بھی ڈر نہیں ہوتا۔ اسی طرح سیم اور نمی کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ منفرد رنگوں اور سائز میں دستیاب ٹائلیں گھر کو دیدہ زیب بناتی ہیں۔

 

 

پینل پر مبنی دیواریں

پینل والی دیواروں کا انحصار آپ کی ذاتی پسند پر ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یہ وہ دیوار ہے جو آپ ڈی آئی وائے کر سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں خود تعمیر کر سکتے ہیں۔ اس میں لکڑی کے پینل بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ جن پر بعد ازاں آپ روغن بھی کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، آپ قدرے مضبوط پلاسٹک کے زریعے بھی پینل والی دیوار تیار کر سکتے ہیں۔ آپ اس دیوار کے ساتھ منفرد ڈیکوریشن سے متعلق اشیا آویزاں کر سکتے ہیں۔ جو پینل پر بنی دیوار کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بن سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago