Construction

تعمیراتی سرگرمیوں میں ریت کی افادیت

گھر یا عمارت تعمیر کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے کنسٹرکشن میٹریل کے بارے میں ضروری معلومات ہوں۔ آج ہم تعمیر میں استعمال ہونے والے ضروری میٹیرل یعنی کہ ریت کے بارے آپ کو آگاہی دیں گے کہ یہ کیسے اور کن مراحل میں استعمال ہوتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ریت کا استعمال کیوں ضروری ہے؟

ریت کنسٹرکشن میٹریل کا وہ اہم جُزو ہے جو ایک عمارت کی تعمیر میں اُس کی مضبوطی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ریت کی مختلف اقسام ہیں جو کسی بھی عمارت کی تعمیر کے دوران بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں۔

دیوار کی مضبوطی کو یقینی بنانے کے لئے ریت کو ایک قابلِ انحصار مواد ہونے کے ناطے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی قسم کا فرش یا گراؤنڈ بنانے کے لئے اِسے دوسرے مواد کے ساتھ صحیح تناسب میں ملایا جاتا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے یہ بات اہم ہے کہ ریت کے انتخاب میں اِس میں موجود پتھروں اور دیگر نجاستوں کی مقدار کی موجودگی کو چیک کیا جائے۔

غیر ضروری مواد کی مقدار کی زیادتی ریت کی کوالٹی گرانے کا باعث بنتی ہیں۔ جس طرح گاڑی کے مختلف پُرزے ایک گاڑی کو چلانے اور پائیدار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں بالکل اسی طرح ریت کی مختلف اقسام تعمیرات میں اپنا اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

 

دریائی ریت

اِس قسم کی ریت عموماً دریا کے کناروں اور ندی نالوں کے قریب پائی جاتی ہے۔ یہ ایک عمدہ معیار کی سفید مائل ریت ہے جو تعمیر کے دوران کنکریٹ اور چنائی کے کام میں استعمال ہوتی ہے۔

یہ گھر کا گرے اسٹرکچر بنانے میں مختلف مراحل میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ ریت ہموار ساخت کے ساتھ بہتر ذرات کی شکل رکھتی ہے اور اس میں نمی کی مقدار کم ہونی چاہیئے کیونکہ پانی پہلے ہی اس کے ذرات میں پھنس جاتا ہے۔ یہ 5 سے 20 فیصد گاد کے مواد پر مشتمل ہے اور بجٹ کے موافق بھی ہوتی ہے۔

 

کنکریٹ ریت

یہ ریت کی ایک قسم ہے جو اسفالٹ اور سیمنٹ کے مرکب کے ساتھ پِسے ہوئے کنکریٹ سے بنتی ہے۔ اِسے کان میں کچل کر پتھر کے بڑے ٹکڑوں کو فلٹر کیا جاتا ہے۔ اِس کے ساتھ ریت اور پانی کو ملانے سے اِس کا کھردرا پن کم ہو جاتا ہے اور اس کا استعمال بنیادی تہوں کو برابر کرنے، پیدل چلنے کے راستے بنانے وغیرہ میں ہوتا ہے۔ اِس قسم کی ریت کے ذرات چھوٹے ہوتے ہیں، اِس لیے اِسے نرم فرش کو ہموار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عمارت کی بنیاد کو بنیادی سختی فراہم کرتی ہے۔ جب سیمنٹ اور پانی کے ساتھ ملایا جائے تو ٹھوس ماس کو زمین کی بھرائی کے عمل میں خالی جگہوں کو بھرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

موٹی ریت

یہ ریت کی وہ قسم ہے جو عمارات کی تعمیر میں استعمال ہونے والے بڑے کنکریٹ ڈھانچوں کو بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اِسے پانی اور یہاں تک کہ سیمنٹ کے ساتھ آسانی سے ملایا جا سکتا ہے۔ ریت کی یہ قسم کنکریٹ کے سلیب بنانے میں بنیادی مواد کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گھر کا لان بنانے کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے۔

 

یوٹیلیٹی ریت

اس ریت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود 100 فیصد قدرتی معدنیات کی موجودگی عمارت کو دیرپا استحکام فراہم کرتی ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری میں اس کو قابلِ انحصار سمجھا جاتا ہے۔

 

پِٹ ریت

یہ ایک بنیادی ریت کی قسم ہے جو قدرتی طور پر گہرے گڑھوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ ریت کی یہ قسم زیادہ تر عمارات کی تعمیر میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ عام طور پر 2 سے 3 میٹر زیرِ زمین پائی جاتی ہے۔ اس کی خصوصیات میں نمکیات کی عدم موجودگی اور ماحول کی نمی کا ان پر اثر نہ ہونا ہے۔ اس کے ذرات باریک، کھردرے اور موٹے ہوتے ہیں جو اس میں آئرن آکسائیڈ کی موجودگی کی وجہ سے "سرخ نارنجی” رنگ کے ہوتے ہیں۔ اِس ریت سے بنی عمارتوں میں مضبوطی اور سختی پائی جاتی ہے۔

 

فائن ریت

گھر کے اندرونی حصے میں دیواروں کو پلستر کرنے میں استعمال ہونے والی ہونے والی اس ریت کو فائن ریت کہا جاتا ہے۔ اس کے باریک ذرات دیواروں کو ہموار اور مضبوط بناتے ہیں۔ اسی کی بدولت دیوار کا رنگ کئی سالوں تک نمایاں رہتا ہے۔ تاہم، دیواروں کو مزید مضبوط بنانے اور بھاری عمارتوں کے ڈھانچے کو برداشت کرنے کے لیے باریک ریت کو موٹی ریت کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ وہ ریت کی مختلف اقسام ہیں جو پرائیویٹ اور کمرشل تعمیرات میں استعمال ہوتی ہیں۔ کسی بھی عام شہری کو یہ معلومات ہونی چاہئیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے علم میں اضافہ ہو گا بلکہ آپ کے گھر یا عمارت کی تعمیر کرنے والا کوئی بھی ٹھیکیدار یا شخص آپ کو آپ کی کم علمی کے باعث کسی قسم کا کوئی دھوکا نہیں دے پائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago