Construction

تعمیرات میں استعمال ہونے والی بھاری مشینوں کی اقسام

تعمیرات سے جہاں مٹیریل، معمار، سرمایہ کار اور دیگر شعبے منسلک ہیں وہیں آلات اور مشینیں اس کا اہم جزو ہیں جنہیں مختلف پراجیکٹس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گہری بنیادوں پر کھڑی کثیرالمنزلہ عمارت ہو یا مضبوط شاہراہیں، بھاری مشینوں کے بغیر ان کی تعمیرات ممکن نہیں۔ تعمیراتی عمل کو تیز تر اور آسان بنانے والی ان بھاری مشینوں اور آلات کی مخلتف اقسام زیرِ استعمال ہیں۔

 

 

کھدائی کرنے والی مشین (ایکسکیویٹر)

کھدائی کرنے والی مشین یا ایکسکیویٹر تعمیراتی شعبے میں کھدائی کرنے والی اہم اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی مشین ہے جس کا بنایدی مقصد کھدائی کرنا ہے لیکن اس کے علاوہ یہ مشین بہت سے مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں جیسے بھار اٹھانے، مسمار کرنے، دریا کی کھدائی، درختوں کی کٹائی وغیرہ۔

کھدائی کرنے والی اس مشین کا ایک حصہ لمبائی پر مشتمل ہوتا ہے اور ایک کیبن ہوتا ہے جس میں مشین آپریٹر موجود ہوتا ہے۔ لمبائی کے آخر میں کھودنے والا بالٹی نما حصہ منسلک ہوتا ہے۔ کیبن کا پورا حصہ 360 ڈگری تک گھومنے کے قابل ہوتا ہے جو آپریشن کو آسان بناتا ہے۔

 

بیک ہو

بیک ہو ایک اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی بھاری مشین ہے جو متعدد مقاصد کے لیے موزوں ہے۔ کھدائی کا نظام گاڑی کی پچھلی طرف بنایا گیا ہے جبکہ لوڈنگ والا حصہ سامنے کی طرف ہے۔

یہ مشین کی سطح سے نیچے کھائیوں کی کھدائی کے  لیے مفید ہے اور سامنے والے حصے کا استعمال کرتے ہوئے مواد کی لوڈنگ، اَن لوڈنگ اور لفٹنگ کی جا سکتی ہے۔

 

بلڈوزر

بلڈوزر مٹی کی کھدائی کے لیے ایک اور قسم کی بھاری مشین ہے جو خاص گہرائی تک مٹی کے اوپر کی تہہ کو ہٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مٹی کو ہٹانے کا کام اس کے سامنے بنائی گئی تیز دھار والی چوڑی دھاتی پلیٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس پلیٹ کو ہائیڈرولک پسٹن کا استعمال کرتے ہوئے نیچے اور اوپر کیا جا سکتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر کمزور مٹی یا چٹان کے اوپری حصے کو ہٹانے اور مٹی کو اٹھانے وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

 

گریڈرز

گریڈرز جنہیں موٹر گریڈر بھی کہا جاتا ہے خاص طور پر سڑکوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر مٹی کی سطح کو برابر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں اگلے اور پچھلے پہیوں کے درمیان ایک افقی بلیڈ ہوتا ہے اور یہ بلیڈ کام کرتے ہوئے زمین پر نیچے آ جاتا ہے۔ آپریٹنگ کیبن عقبی ایکسل کے اوپری حصے پر قائم ہوتا ہے۔

موٹر گریڈرز کا استعمال سڑکوں سے برف یا مٹی کو ہٹانے، اسفالٹ کی تہہ لگانے سے پہلے مٹی کی سطح کو ہموار کرنے، زمین سے مٹی کی غیر ضروری تہہ کو ہٹانے وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

وہیل ٹریکٹر سکریپر

وہیل ٹریکٹر سکریپرز  وہ بھاری مشینری ہے جو اسکریپنگ کے ذریعے ہموار مٹی کی سطح فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اگلا حصہ پہیوں والی ٹریکٹر گاڑی پر مشتمل ہوتا ہے اور پچھلے حصے میں سکریپنگ کا انتظام ہوتا ہے جیسے کہ افقی فرنٹ بلیڈ، کنویئر بیلٹ اور مٹی اکٹھا کرنے والا ہوپر ہوتا ہے، جب سامنے کا بلیڈ زمین پر نیچے کر دیا جاتا ہے اور گاڑی کو حرکت دی جاتی ہے، تو بلیڈ اپنی سطح سے اوپر کی مٹی کو کھودنا شروع کر دیتا ہے اور کھودی ہوئی مٹی کو کنویئر بیلٹ کے ذریعے ہوپر میں جمع کیا جاتا ہے۔ جب ہوپر بھر جاتا ہے تو پچھلا حصہ زمین سے اٹھایا جاتا ہے اور ہوپر کو مٹی کے ڈمپ یارڈ میں اتارا جاتا ہے۔

 

لوڈرز

لوڈرز کا استعمال کنسٹرکشن سائٹ میں مٹیریل کو ڈمپر، ٹرک وغیرہ پر لوڈ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جس میں مٹی کی کھدائی، مسمار کیا جانے والا مواد اور خام مال وغیرہ شامل ہو سکتا ہے۔ لوڈر کے سامنے مواد اٹھانے کے لیے بڑے سائز کا حصہ نصب ہوتا ہے۔ لوڈر ٹریک پر مبنی ہوتا ہے یا پہیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ وہیل والے لوڈرز سائٹس میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں جبکہ ٹریک والے لوڈرز ان تعمیراتی مقامات پر استعمال کیے جاتے ہیں جہاں پہیوں والی گاڑیاں نہیں پہنچ سکتیں۔

 

ٹاور کرین

ٹاور کرینیں لمبے ڈھانچے کے تعمیراتی مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ اس قسم کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے بھاری مٹیریل جیسے کنکریٹ بلاکس اور بھاری اسٹیل کے فریم وغیرہ کو مطلوبہ اونچائی تک آسانی سے اٹھایا جا سکتا ہے۔

جِب، جو کرین کا آپریٹنگ جزو ہے، دوسرے جِب کے ساتھ منسلک ہوتا ہے جو کرین کا عمودی معاون ٹاور ہے اور کرین کے پچھلے حصے پر وزن کو برقرار رکھتا ہے۔ آپریٹر کیبن کے ذریعے ٹاور کرین کو چلایا جاتا ہے۔

 

پیور مشین

پیور یا اسفالٹ پیور فرش بچھانے والی مشین ہے جو سڑک کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے۔ پیور میں مواد سے بھرپور ایک حصہ ہوتا ہے جس میں ڈمپ ٹرک کے ذریعے اسفالٹ (تارکول اور ریت کا مرکب) کو مسلسل لوڈ کیا جاتا ہے اور پیور اسفالٹ کو سڑک کی سطح پر یکساں طور پر تقسیم کرتا ہے۔ تاہم  مکمل تیار سطح کے لیے اسفالٹ کی تہہ بچھانے کے بعد رولر کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

رولر

رولر مواد یا زمین کی سطح کو ہموار اور برابر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ مختلف مقاصد کے لیے مختلف قسم کے رولر دستیاب ہیں۔ ہموار وہیل پر مبنی رولر مٹی یا اسفالٹ وغیرہ کی اوپری تہوں کو کمپیکٹ یا برابر کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ نیومیٹک ٹائروں والے رولرز باریک دانے والی مٹی یا اسفالٹ تہوں کو برابر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

 

 

ٹیلی ہینڈلر

ٹیلی ہینڈلرز بھاری مواد کو مطلوبہ اونچائی تک پہنچانے یا زیادہ اونچائیوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے تعمیراتی پلیٹ فارم مہیا کرنے کا کام کرتا ہے۔

مختلف قسم کے انتظامات جیسے فورک لفٹ، بالٹیاں، کیبن اور لفٹنگ جِیبس وغیرہ کو ضرورت کے مطابق ٹیلی ہینڈلر کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔

 

 

فیلر بنچر۔ درخرت کاٹنے والی مشین

فیلر بنچر درختوں کو کاٹنے والی بھاری مشین ہے جو تعمیراتی میدان میں بڑے درختوں کو ہٹانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ بھاری مشین درخت کو کاٹنے اور بغیر کاٹے اس کو پکڑ سکتی ہے۔ مزید براں، یہ مشین تمام کٹے ہوئے درختوں کو ایک جگہ جمع کر لیتی ہے جس سے لوڈرز اور ڈمپ ٹرکوں کے لیے کام آسان ہو جاتا ہے۔

 

ڈمپ ٹرک

ڈمپ ٹرک تعمیراتی مقامات پر مواد کو ایک مقام سے دوسری جگہ یا ڈمپ یارڈ تک لے جانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ عام طور پر بڑے تعمیراتی مقام پر آف روڈ ڈمپ ٹرک استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان آف روڈ ڈمپ ٹرکوں میں میٹریل کے لیے کافی جگہ ہوتی ہے جو انہیں کسی بھی قسم کی زمینی حالت میں بھاری مقدار میں مواد لے جانے کے قابل بناتی ہے۔

 

پائل بورنگ مشین

پائل بورنگ مشین تعمیراتی مقام پہ بورنگ کے زریعے بڑے اور گہرے سوراخ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مواد کی بھرائی کا کام یقینی بنایا جا سکے۔

 

پائل ڈرائیونگ مشین

تعمیراتی مقامات میں استعمال ہونے والی ایک اور بھاری مشین پائل ڈرائیونگ مشین ہے جسے بنیادوں کی تعمیر میں بھاری مواد نصب کرنے اور زمین میں مطلوبہ گہرائی تک مٹیریل پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago