Construction

صنعتی عمارتوں کی اقسام، رجحانات اور تعمیر کا عمل

تعمیراتی شعبہ بنیادی طور پر چار اقسام پر مشتمل ہے جس میں زراعت، رہائش، تجارت اور صنعت کی تعمیرات شامل ہیں۔ گزشتہ دہائیوں کی نسبت موجودہ سالوں میں تعمیراتی شعبے کی ترقی کی بدولت نہ صرف روزگار میں اضافہ ممکن ہوا بلکہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان چاروں اقسام کے تعمیراتی عمل، رجحانات اور اقسام مختلف ہیں جن میں صنعت کا شعبہ بڑے پیمانے پر اہمیت کا حامل ہے۔

صنعتی عمارتیں فیکٹریوں یا دیگر بڑے احاطوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو بنیادی طور پر اقتصادی مقاصد، مثال کے طور پر خام مال، سامان، سروسز یا ذخیرہ اندوزی جیسے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

صنعتی عمارتوں کی اقسام

گودام

گوادام یا سٹور سامان ذخیرہ کرنے اور مختلف مقامات پر منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ عام سنگل منزلہ عمارتیں عموماَ چند ہزار مربع فٹ سے لے کر سیکڑوں ہزار مربع فٹ تک محیط ہوتی ہیں۔

اور سٹوریج کے لیے چھتیں عام طو ر پر ساٹھ فٹ اونچی ہوتی ہیں۔

مینوفیکچرنگ کی پہلی قِسم

اشیا یا مٹیریل بنانے والی صنعتیں مینوفیکچرنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے خام مال، دیگر سامان اور آلات پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان صنعتوں کو بھاری صنعتوں میں شمار کیا جاتا ہے جن میں بڑی سرمایہ داری ہوتی ہے جس میں تیل، کان کنی اور جہاز سازی سے متعلقہ مصنوعات ہیں۔

مینو فیکچرنگ صنعتوں کی عمارتوں میں الیکٹرک پاور سپلائی اور پاور جینیریٹرز شامل ہوتے ہیں تاکہ اس کی وسیع مشینری کو چلانے کے لیے کافی وولٹیج فراہم کیے جا سکیں۔ ان میں عام طور پر بھاری ڈکٹ ورک کی خصوصیت ہوتی ہے جنہیں اعلیٰ صلاحیت کے وینٹیلیشن اور ایگزاسٹ سسٹمز کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تاکہ اندر سے نقصان دہ کیمیکلز اور دھوئیں کو ختم کیا جا سکے اور صاف ہوا پیدا کی جا سکے۔ آخر میں، ان میں اکثر دباؤ والی ہوا یا پانی کی لائنیں ہوتی ہیں تاکہ مشینری صحیح طریقے سے کام کر سکے۔

 

مینوفیکچرنگ کی دوسری قِسم

بھاری صنعتی عمارتوں کے مقابلے میں ہلکی مینوفیکچرنگ کم سرمایہ دارانہ ہے۔ مثال کے طور پر، ہلکی صنعتوں میں ٹیکسٹائل، فرنیچر، اور گھریلو الیکٹرانکس مصنوعات شامل ہیں اور ہلکی مینوفیکچرنگ عمارتوں کو کام کرنے کے لیے کم مواد، جگہ اور طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ریفریجریشن اور کولڈ اسٹوریج

عام طور پر، ریفریجریشن اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات، خوراک کی مصنوعات جیسے گوشت، پھل اور دودھ کی حفاظت کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ان عمارتوں میں خاص طور پر ٹھنڈک اور منجمد کرنے کے لیے کمرے ہوتے ہیں تاکہ تقسیم یا منتقلی سے پہلے سامان کو محفوظ رکھنے کے لیے درجہ حرارت پر قابو پانے والا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

ٹیلی کام اور ڈیٹا ہوسٹنگ مراکز

کمپنی کے نیٹ ورک اور ڈیٹا کو برقرار رکھنے کے لیے وسیع کمپیوٹر سرورز اور اس سے منسلک آلات موجود ہوتے ہیں۔ سائبر سینٹرز اور ویب ہوسٹنگ کی سہولیات جیسی اصطلاحات بھی اس صنعت کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ان عمارات میں بجلی کی سپلائی کے علاوہ بھاری جنریٹرز استعمال ہوتے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کی ایک ذریعہ سے بندش کی صورت میں کام جاری رہ سکے۔ ان مراکز میں سازو سامان اور سسٹم کی روانی برقرار رکھنے اور مخصوص یونٹس جو مشینری کو ٹھنڈا رکھ سکے شامل ہے۔

 

فلیکس صنعتی عمارت

فلیکس عمارتیں، ڈیزائن کے لحاظ سے، "لچکدار” ہیں اور دفتر اور گودام کے استعمال کی وسیع رینج کی اجازت دیتی ہیں۔ انہیں بہت سے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور گودام کی عام عمارتوں کے مقابلے میں کمپنی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوبارہ تیار کرنا آسان ہے۔

ایک فلیکس عمارت ایک چھت کے نیچے مینوفیکچرنگ کے عمل سے متعلق مختلف قسم کے کاروباری افعال پر مشتمل ہے مثال کے طور پر، آپ کو ایک دفتر کی جگہ ایک چھوٹے گودام، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر، یا یہاں تک کہ ایک شو روم کے ساتھ مل سکتی ہے۔ فلیکس عمارتوں میں عام گودام کے مقابلے میں دفتر کی زیادہ جگہ ہوتی ہے۔

شوروم

شو روم پراپرٹی عوامی ڈسپلے ایریا کا مجموعہ ہے جس میں دفتر ،گودام یا پھر دونوں کی جگہ ہوتی ہے۔ شو روم کی ایک اچھی مثال کار ڈیلرشپ ہے۔ شو روم کی تعمیر اور ترتیب فلیکس عمارت کی طرح ہے۔

تحقیق و ترقی

فلیکس بلڈنگ کی ایک اور مثال تحقیق اور ترقی کا مرکز ہے، جو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں عام ہے۔ تحقیق اور ترقی کے مراکز میں اکثر دفاتر، لیب اور پراڈکٹس تیار کرنے اور بہتر بنانے کے مقصد کے تحت مینوفیکچرنگ ایریاز شامل ہوتے ہیں۔ تحقیق اور ترقی کی عمارتوں کو اکثر اس کی الیکٹریکل ٹیسٹنگ لیبز کی وجہ سے زیادہ طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

بائیو ٹیکنالوجی

بائیوٹیکنالوجی کی سہولیات فلیکس عمارتوں کا ایک اور ذیلی سیٹ ہیں جو بنیادی طور پر لیب ہیں جو کیمیکلز، ادویات اور دیگر حیاتیاتی عمل کی جانچ اور تجزیہ کرتی ہیں۔ جن میں مختلف قسم کے کیمیکلز اور مائعات کو سنبھالنے کی خصوصیت ہوتی ہے۔ ممکنہ خطرات کی وجہ سے، بائیو ٹیکنالوجی عمارتوں کو آلودگی کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس میں براہِ راست وینٹیلیشن، خصوصی پائیپڈ یوٹیلیٹیز اور درجہ حرارت کا کنٹرول شامل ہے۔

 

صنعتی عمارت کے رجحانات

صنعتی عمارت کی دنیا معیشت، سرمایہ کاری، صارفین اور ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں کے ساتھ مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ دور جدید کے چند صنعتی رجحانات قابلِ ذکر ہیں۔

گودام کی مانگ میں اضافہ

کورونا نے نہ صرف صارفین کی خریداری کے انداز کو یکسر بدل دیا ہے۔ اور ای کامرس انڈسٹری کی ترقی کو چار سے چھ سال تیز کر دیا ہے۔ گوداموں کی بہت زیادہ مانگ ہے کیونکہ ای کامرس کمپنیوں کو اب برقرار رکھنے کے لیے مزید جگہ کی ضرورت ہے۔

ملٹی اسٹوریج گوداموں میں اضافہ

کثیر المنزلہ گوداموں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یورپ اور ایشیا میں 2018 کے بعد سے کثیر المنزلہ گودام کی تعمیر میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ای کامرس میں مسلسل تیزی آ رہی ہے۔ کثیر المنزلہ گوداموں کی مقبولیت میں اضافے کی پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے کیونکہ کمپنیاں اُن انتہائی آبادی والے شہروں میں کام کرنے کے لیے حل تلاش کرتی ہیں جہاں مانگ سب سے زیادہ ہے۔

 

کولڈ اسٹوریج سلوشنز میں اضافہ

کووڈ 19 نے کولڈ سٹوریج کے حل کی مانگ میں اضافہ کیا کیونکہ زیادہ سے زیادہ صارفین نے آن لائن  خریداری پر اکتفا کیا۔ ماہرین کے ایک اندازے کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ سے اگلے پانچ سالوں میں کولڈ اسٹوریج  کی مانگ میں 100 ملین مربع فٹ اضافہ ہو گا۔

صنعتی تعمیر کا عمل

 صنعتی عمارتوں کی تعمیر  کا عمل دوسری عمارتوں سے کچھ اس طرح منفرد ہے۔

منصوبہ بندی

اپنے پروجیکٹ کے اہداف کا تعین کرنے کے بعد، ایک کامیاب صنعتی تعمیر کی مضبوط بنیاد قابل اعتماد، تجربہ کار تعمیراتی کمپنی کے ساتھ شراکت داری ہے جو آپ کے وژن کو زندہ کر دے۔

ڈیزائن

صنعتی عمارتوں کو سہولت کے مطابق بہت ہی مخصوص ضروریات کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن میں مناسب جگہ کی منصوبہ بندی، بڑے سامان اور ٹرکوں کی آمد و رفت (بشمول چھت کی اونچائی)، بھاری مشینری کو مناسب طریقے سے لنگر انداز کرنا، اور درست ایئر سپلائی یونٹس کی تنصیب کو یقینی بنانا شامل ہیں۔

 

 

قبل از تعمیر

قبل از تعمیر میں مٹیریل محفوظ کرنا، سائٹ کے دورے کرنا، اور قانونی اجازت نامے حاصل کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

 

تعمیراتی حفاظت

تعمیراتی حفاظت کسی بھی تعمیر کا ایک اہم جزو ہے، صنعتی تعمیرات میں ایسے سخت اور بھاری مٹیریل اور آلات شامل ہوتے ہیں جو ممکنہ جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایک تجربہ کار بلڈنگ پارٹنر محفوظ پراجیکٹ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے تقاضوں سے واقف ہوگا۔

 

تعمیر کے بعد

تعمیر کے بعد حتمی معائنہ ہے، جس میں بنیادیں، الیکٹریکل اور پلمبنگ کے پہلو شامل ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر چیز ٹھیک سے چل رہی ہے اور کوئی ضروری درستگی کرنا باقی نہیں۔ اور اس بات کو یقینی بنانا کہ صنعتی عمارت سے متعلق تمام ضروری افعال ٹھیک سے کام رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago