Categories: Architecture & Art

کمرشل انٹیریئر ڈیزائن کی اقسام اور کچھ اہم تجاویز

تعمیرات میں انٹیریئر ڈیزائننگ کی بات کی جائے تو گھروں اور ذاتی نوعیت کے مقامات میں پسند کے اسٹائلز اور ڈیزائنز کو اپنایا جا سکتا ہے لیکن ایسی تجارتی جگہیں جن کا براہِ راست تعلق آپ کے کاروبار، اس کی ترقی اور مثبت نتائج سے ہو، وہاں کچھ مخصوص انداز اپنانے سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے ہیں بلکہ دورِ جدید کے تقاضے پورے کرتی آپ کی کمرشل عمارت صفِ اول کے کاروباری افراد میں آپ کی شمولیت کو یقینی بناتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

کمرشل انٹیریئر ڈیزائن کی اقسام

تجارتی تعمیرات کے اندرونی مقامات کو آراستہ کرنے اور ماحول کو تجارتی مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عمارت کو کمرشل انٹیریئر ڈیزائن پر تیار کیا جاتا ہے۔ ان مقامات میں دفاتر، ریٹیل اسٹورز، ریستوران، تعلیمی ادارے اور دیگر جگہیں شامل ہیں۔

تجارتی تزئین و آرائش کا اہم اور بنیادی نقطہ یہ ہے کہ جمالیات اور سجاوٹ سے ہٹ کر اسے اُن اصولوں پر ڈیزائن کیا جائے جو کمپنی کے برانڈ اور آئیڈیالوجی کو ظاہر کرتا ہو۔

 

کیفے، ریستوران اور بارز

کھانے پینے کے شوقین افراد کے  لیےکوئی بھی کیفے ہو، ریستوران یا فوڈ کورٹ، وہاں داخل ہوتے ہی ان کی بھوک کی اشتہا بڑھتی دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے مقامات کی اندرونی دیواروں کو مختلف مزیدار اور رنگ برنگے کھانوں اور مشروبات کی تصاویر سے آراستہ کیا جاتا ہے جس سے اپنی پروڈکٹ اور مختلف آئٹمز کی تشہیر بھی ممکن ہوتی ہے اور کسٹمرز کے لیے نہ صرف ان پکوان کا انتخاب آسان ہوتا ہے بلکہ وہ اسی خوبصورت انٹیریئر کے ساتھ کھانے پر دل سے راضی ہوتے ہیں۔

کھانے پینے کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے علاوہ، کمرشل انٹیریئر ڈیزائنرز کے لیے چیلنج کی بات یہ ہے کہ وہ آؤٹ لیٹ کے لیے نئے آئیڈیاز تلاش کریں تاکہ وہ اپنے دیگر آؤٹ لیٹس پر ایک مستقل برانڈنگ بناتے ہوئے اپنے حریفوں سے الگ رہے۔

 

دفاتر کے اندرونی ڈیزائن اور تزئین و آرائش

مشترکہ میٹنگ اور باہمی رابطوں کے لیے دفتری امور پر بات چیت، مسائل اور معلومات کی تقسیم کے لیے کانفرنس روم جیسے ایریاز کو ڈیزائن کیا جاتا ہے۔

بڑے ہال پر مشتمل تمام ملازمین کی ذاتی ڈیسک اور کمپیوٹر سسٹم نصب کیے جاتے ہیں جن کی دیواروں اور ستونوں پر دفتری ماحول اور کام سے متعلق مخلتف سٹیکرز یا وال پینٹ سے  مزین کیا جاتا ہے۔

جبکہ ایگزیکٹو کمروں کو ایک الگ اور انتہائی اہمیت کے حامل رنگوں اور انٹیریئر سے آراستہ کیا جاتا ہے

 

 

ریڈیو، ٹی وی اور سینما ہال کا انٹیریئر

مواصلات کے شعبوں سے  منسلک دفاتر کے اسٹوڈیوز جن میں ریڈیو اور ٹی وی شامل ہے، ان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ ساؤنڈ پروف اسٹوڈیوز کی تیاری کے پشِ نظر مخلتف طرح کے فوم سے کی جاتی ہے اور پھر اس پر چینل یا پروگرام سے متعلق پینا فلیکسز آویزاں کیے جاتے ہیں تاہم اسٹوڈیوز سے باہر کے اندرونی مقامات کو چینل کی تاریخی اور موجودہ کامیابیوں اور ان سے منسلک اشخاص کی تصاویر  آویزاں کی جاتی ہیں۔

 اسی طرح سینما ہالز بھی آنے والے پراجیکٹس اور فلمی ستاروں کے ساتھ 3D فلموں کے پوسٹرز آویزاں کیےجاتے ہیں اور نصب شدہ سکرین والے ہال میں اب پرانے طرز کے بجائے مخملی اور خوبصورتی کے سادہ معیار کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔

بلاشبہ، کمپنی جو خدمات فراہم کر رہی ہوتی ہے وہ اندرونی ڈیزائن کے انداز کا ایک اور اہم عنصر ہوتا ہے۔

 

 

آؤٹ لیٹ اور اسٹورز کے انٹیریئر ڈیزائن

صارفین کی توجہ کھینچنے کے لیے برانڈ آؤٹ لیٹس میں رنگوں کا نفسیاتی استعمال اور تجارتی سامان کی نمائش ضروری ہے۔ اندرونی تزئین بھی اسٹائل اور جدت کا ایک اہم عنصر ہے۔

 

 

تعلیمی اداروں کے انٹیریئر ڈیزائن

تعلیمی میدان میں جدید معلومات اور آگاہی سے متعلق مختلف علوم سکھانے کے ساتھ تعلیمی ادارے اندرونی ڈیزائن پر زیادہ زور دے رہے ہیں۔  کلاس رومز، کینٹین، اسٹڈی لاؤنجز اور تفریحی کمروں میں رنگوں اور آرٹیکلز کا استعمال متعلقہ کاموں کو انجام دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

کمرشل انٹیریئرز پر اہم تجاویز

کمرشل انٹیریئر ڈیزائنز میں جدت اور سہولت کے معیار کو جانچتے ہوئے کچھ اہم تجاویز پر غور کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

 

ورسٹائل اسٹرکچر

کسی بھی کمرشل مقام کی اگر ساختی عناصر کی بات کی جائے تو کسی اندرونی مقام کی تبدیلی کو بہترین اور پُرکشش بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں روشن اور ورسٹائل رکھا جائے اور ضرورت پیش آنے پر بدلتے رجحانات کے مطابق ڈیزائن تبدیل کیا جائے۔

انٹیریئر ڈیزائنرز دفتر کے اندرونی حصوں کی بہترین منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ میں ایسے جدید طریقے شامل کر سکتے ہیں جن کے تحت مالکان یا ملازمین کو ان کی ضروریات، آرام، نماز اور دیگر فراہم کردہ آسانیوں سے دفاتر میں بیش بہا وقت گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔

 

ٹیکنالوجی کے نفاذ پر غور

جدید دور میں نئے گھر یا تجارتی عمارت کے اندرونی مقامات میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مختلف نوعیت کے کاروبار ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں۔ اس طرح، استعمال میں آسانی کے لیے تجارتی جگہوں کو تکنیکی نقطہ نظر سے ڈیزائن کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

کمرشل جگہ کے لیے تکنیکی نظام کا بغیر کسی رکاوٹ کے نفاذ ضروری ہے۔ کمرشل انٹیریئرز کا ڈیزائن پلان کرتے وقت ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کی سہولیات جیسے کہ کمپیوٹر نیٹ ورکنگ، ٹیلی فون، ٹیلی ویژن، میڈیا پلیئرز کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ ٹیکنالوجی کا نفاذ کمرشل انٹیریئر ڈیزائن کا ایک لازمی پہلو ہے۔

 

خوبصورتی کے پہلو برقرار رکھنا

انٹیریئر ڈیزائنرز بعض اوقات جمالیاتی پہلوؤں کو نظر انداز کر دیتے ہیں تاکہ وہ تجارتی استعمال کے لیے اندرونی ڈیزائن کی جگہ بناتے وقت فعالیت کو زیادہ اہمیت دے سکیں۔ تاہم، یہ کچھ عرصہ میں تجارتی جگہ کی مجموعی شکل کو متاثر کر سکتا ہے۔

ایک مدھم، غیر روشن اور فرنیچر یا دیگر ضروری پہلوؤں سے عاری جگہ کبھی بھی خوشگوار احساس کا باعث نہیں بن سکتی۔ لہٰذا کمرشل انٹیریئر ڈیزائن میں جاذبیت کا پہلو ضروری ہے۔

حالیہ رجحانات کے مطابق جگہ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیزائنرز جدید سجاوٹ کی اشیاء اور فرنیچر شامل کر سکتے ہیں۔ اور  نئے ڈیزائن کے عناصر سے آگاہ رہنا بھی اس امر کے لیے ضروری ہے۔

 

اہمیت پر مبنی برتاؤ

جب بات گاہک کی خدمات پر مبنی جیسے ریستوران اور ہوٹلوں کی ہو، تو صارفین کو گھر جیسا محسوس کرانا انہیں ترجیحی بنیادوں پر خدمات کا موقع دینا ہے۔

مثال کے طور پر، ریستوران مختلف بیٹھنے کی جگہیں پیش کر سکتے ہیں، جیسے کہ انڈور بیٹھنے کی جگہ، باغیچے میں، پول کے کنارے  یا پھر چھت پر بیٹھنے کی جگہ۔

ایگزیکٹو اور سرپرستوں کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو ان کے لیے سب سے زیادہ اطمینان بخش ہو۔

 

ان چند سادہ خیالات کی پیروی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کمرشل اندرونی ڈیزائن محفوظ، درست، فعال، اور جمالیاتی لحاظ سے خوشنما ہے۔ مزید برآں، آج کے مسابقتی کاروباری منظر نامے میں، اعتماد وہ اہم عنصر ہے جو صارفین اورملازمین کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس طرح، ان کمرشل انٹیریئر ڈیزائن آئیڈیاز کو شامل کرنا ایک قابل اعتماد، جدید، منفرد اور کامیاب کمرشل مقام بننے کا سبب بناتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago