Construction

تعمیرات میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی اقسام اور فوائد

تعمیرات میں تھری ڈی پرنٹنگ نسبتاً ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جو ہاتھ سے کیے جانے والے کام کو ایک مشین سے بدل دیتی ہے۔ اور ڈھانچے کو تخلیق اور ترتیب دیتی ہے۔ یہ نئی عمارتوں کی تعمیر کے لیے زیادہ مؤثر سرمایہ کاری، آسان اور ماحول کے لحاظ سے درست طریقہ ہو سکتا ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ کے فوائد جاننے سے آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا یہ ٹیکنالوجی آپ کے ورک فلو کو ہموار کرنے اور کلائنٹ کے اطمینان کو بہتر بنانے میں مدد دے گی یا نہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تعمیرات میں تھری ڈی پرنٹنگ کسے کہتے ہیں؟

تعمیر میں تھری ڈی پرنٹنگ اس وقت ہوتی ہے جب کمپنیاں یا پروجیکٹ تین جہتی شکلیں بناتی ہیں۔ جن سے کمپیوٹر کے زیر کنٹرول عمل کے ذریعے مٹیریل کو ترتیب وار تہہ لگاتے ہیں۔  تھری ڈی پرنٹرز سائٹ پر نئے ڈھانچے بنانے کے لیے مفید ہے۔  اور بعد میں ترتیب کے لیے آف سائٹ پرزوں کی تیاری کے لیے بھی کارآمد ہیں۔ پرنٹر سافٹ ویئر پروگرام سے طول و عرض حاصل کرتا ہے اور مٹیریل، جیسے سیمنٹ، پلاسٹک یا مائع دھاتوں کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر ڈھانچہ بناتا ہے۔

 

تعمیرات میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی اقسام

تعمیرات میں استعمال کی جانے والی تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی تین اہم اقسام ہیں۔

تھری ڈی پرنٹ کرنے والا روبوٹ نما بازو

تھری ڈی پرنٹنگ میں استعمال ہونے والا روبوٹ نما بازو جسے روبوٹک آرم ایکسٹروڈر کہا جاتا ہے اور کنٹور کرافٹنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، روبوٹک آرم ایکسٹروڈر طریقہ میں بازو یا کرین نما ڈھانچہ شامل ہوتا ہے جو آگے پیچھے حرکت کرتا ہے اور مٹیریل کے ذریعے پرتیں بناتا ہے۔

 تعمیراتی کمپنیاں عمارت کی جگہوں کے ارد گرد ریل لگاتی ہیں تاکہ بازو ضرورت کے مطابق پوزیشن اور اونچائی کو تبدیل کر سکے۔ اس طریقہ کار کو تھری ڈی پرنٹنگ کی چھوٹی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مواد کے مطابق اس طریقہ کار کو استعمال کرنے کے لیے مختلف منصوبوں میں مزدور کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کنکریٹ کو مکس کر کے پرنٹر میں ڈال سکتے ہیں تاکہ اسے وقت سے پہلے سخت ہونے سے بچایا جا سکے۔

 

 

ریت کی تہہ

اس طریقہ میں، تھری ڈی پرنٹر ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ریت کی تہوں کو جاری کرتا ہے۔ ایک بار جب پرتیں موٹائی کی مطلوبہ سطح پر پہنچ جاتی ہیں، تو مشین بوندوں کو چھوڑتی ہے جو ریت کو سخت اور باندھ دیتے ہیں۔ آپ اس طریقے کو چھوٹے ڈھانچے یا تعمیراتی مواد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

دیگر ٹیکنالوجی کے ساتھ مجموعہ

آپ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو دوسری ٹیکنالوجی جیسے ویلڈنگ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ روبوٹک بازو یا دیگر پرنٹنگ ٹیکنالوجی خام دھاتوں جیسے مواد کو تہہ کر سکتی ہے۔ اس کے بعد ویلڈنگ مواد کو مضبوط بنا سکتی ہے کیونکہ مشین انہیں پرنٹ کرتی ہے۔ یہ طریقہ ایسے پلوں جیسے ڈھانچے بنا سکتا ہے جن کی بنیاد نہ ہو۔

 

 

تعمیرات میں تھری ڈی پرنٹنگ کے فوائد

تھری ڈی پرنٹنگ کی ایجادات روایتی تعمیرات کی بہت سی خرابیوں کو دور کر سکتی ہیں، کیونکہ کچھ کمپنیوں نے دفاتر، مکانات اور دیگر ڈھانچے بنانے کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کیا ہے۔ یہاں تعمیر میں تھری ڈی پرنٹنگ کے کچھ فوائد قابلِ ذکر ہیں۔

ری سائیکلنگ

تھری ڈی پرنٹنگ کا ایک اور ماحولیاتی فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے پراجیکٹس میں ری سائیکل مواد استعمال کر سکتے ہیں۔ تھری ڈی پرنٹرز مٹیریل کے ساتھ جالی کے نمونے بناتے ہیں، لہذا ری سائیکل پلاسٹک ایک مضبوط ڈھانچہ بنا سکتا ہے۔ تعمیراتی سائٹیں دوبارہ استعمال کے قابل دیگر مواد جیسے ری سائیکل کنکریٹ کا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

فوری تعمیر

تھری ڈی پرنٹنگ تھوڑی نگرانی کے ساتھ مسلسل ہو سکتی ہے۔ تعمیراتی منصوبوں میں عام طور پر پابندیاں ہوتی ہیں کہ وہ کب تعمیر کر سکتے ہیں اور کب نہیں جیسے کہ رات کا وقت اور خراب موسم کے باعث تعمیرات میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

جبکہ تھری ڈی پرنٹرز بعض اوقات چند دنوں میں مکانات یا دیگر ڈھانچے بنا سکتے ہیں۔

 

 

لاگت پر مثبت اثر

تھری ڈی پرنٹرز کئی وجوہات کی بناء پر کم لاگت کا باعث بنتے ہیں، جیسا کہ مزدوری پر لگنے والی لاگت میں کمی اور تعمیراتی منصوبے میں کم وقت میں مکمل کام۔

تعمیراتی کارکن اکثر خام مال خریدتے ہیں جس سے وہ پہلے اپنی ضرورت کے مطابق مٹیریل کی پیمائش اور کٹائی کرتے ہیں، جس سے سکریپ پیدا ہو سکتا ہے۔ جبکہ تھری ڈی پرنٹنگ استعمال کرنے والے منصوبوں کے لیے تعمیراتی کارکن اکثر وہی مواد خریدتے ہیں جس کا وہ استعمال کرنا چاہتے ہیں، جو زیادہ لاگت سے کم ہوتا ہے۔

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی، ایک جدید حل

روایتی تعمیراتی طریقوں میں منصوبوں اور ٹیمپلیٹس کو دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ تھری پرنٹنگ اپنی مرضی کے مطابق حل تیار کر سکتی ہے۔ آرکیٹیکٹس نئے آرکیٹیکچر سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے جدید عمارتوں کو ڈیزائن کر سکتے ہیں اور تھری ڈی پرنٹر انہیں بنا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کلائنٹ اپنے گھروں یا دفاتر کے لیے مخصوص ڈیزائن یا غیر معمولی ڈیزائن چاہتے ہیں، تو آپ سافٹ ویئر میں ماڈلز پر دوبارہ کام کر سکتے ہیں اور انہیں دوبارہ پرنٹ کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ حتمی پروڈکٹ نہیں بنا لیتے۔ آپ یہ کم لاگت کے ساتھ بآسانی انجام دے سکتے ہیں۔

 

 

کم انسانی مداخلت

تعمیراتی مقامات پر انسانوں کی طرف سے کم سکریپ پیدا کرنے کے علاوہ، تھری ڈی پرنٹنگ تعمیراتی سائٹس کو تقریباً غلطی سے پاک ہونے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ گاہکوں کے لیے اعلیٰ معیار کے ڈھانچے تیار کر سکتی ہے اور تعمیراتی مقامات پر حادثات کی تعداد کو کم کر سکتی ہے۔ چونکہ پرنٹرز راتوں اور ہفتہ کے اختتام تک کام کر سکتے ہیں، انسان اکثر مشینوں کی نگرانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

تعمیرات میں تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال مزید کہاں کیا جا سکتا ہے؟

کئی تعمیراتی حالات ہیں جہاں آپ تھری ڈی پرنٹنگ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں چند مثالیں قابلِ ذکر ہیں۔

کام کو مکمل اور حتمی شکل دینا

تھری ڈی پرنٹرز گھروں اور دفاتر سمیت پوری عمارتیں بنا سکتے ہیں۔ یہ عام طور پر زیادہ مؤثر سرمایہ کاری، ماحول کے لیے بہتر اور روایتی تعمیر سے تیز ہے۔ ٹاؤن کی تعمیرات میں دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضروریات جیسے سیڑھیاں، پل، ریلنگ اور دیگر کمیونٹی پروجیکٹس کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ کے استعمال پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

 

پروٹو ٹائپ نمونے بنانا

پروٹوٹائپس ڈھانچے کے ابتدائی نمونے ہوتے ہیں جو لوگوں کو ایک مثال دیتے ہیں۔ کہ کوئی چیز کیسی نظر آتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی کمپنی نیا دفتر بنانا چاہتی ہے۔ تو ایک تھری ڈی پرنٹر دفتر کے لیے ایک پروٹو ٹائپ بنا سکتا ہے۔ ایک تعمیراتی کمپنی زمین کو برابر کر سکتی ہے۔ مزدور کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔ اور مکمل تعمیراتی جگہیں تیار کر سکتی ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ  مکمل پروٹو ٹائپس بنانے کے لیے تیز اور کم قیمت پر بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

 

آرکیٹیکچرل ماڈل بنانا

ماڈل اس وقت تیار ہوتا ہے جب تعمیراتی کمپنیاں یا آرکیٹیکٹس مجوزہ پروجیکٹس کو اس سائز میں پیمانہ کرتے ہیں۔ جسے آپ چھوٹی جگہ میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ گاہکوں کو ڈیزائن، ترتیب اور ساخت کے دیگر عناصر کا معائنہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ روایتی تعمیر کے ساتھ، لوگ عام طور پر سافٹ ویئر کے ذریعے ڈھانچے کو ڈیزائن کرتے ہیں۔ اور پھر دستی طور پر ماڈل بناتے ہیں۔ ایک بار جب آپ اپنے کمپیوٹر پروگرام میں ڈھانچہ بنا لیتے ہیں۔ اور پرنٹر کے پاس آپ کا مٹیریل ہوتا ہے تو تھری ڈی پرنٹنگ تیزی سے ماڈل بنا سکتی ہے۔ جس سے آپ مزید آرکیٹیکچرل ماڈل بنا سکتے ہیں۔

 

حصے بنانا

اگر پراجیکٹ بہت پیچیدہ ہے تو تعمیراتی کمپنیاں تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کر سکتی ہیں۔ تاکہ وہ اپنی ضرورت کا مٹیریل تیار کر سکیں۔  مٹیریل کے ساتھ مطلوبہ پیمائش کو پرنٹ کرنے کے لیے آپ تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جو کہ کم لاگت پر مبنی ہوتا ہے اور اس سے ماحولیاتی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ عمل عام طور پر کم سکریپ پیدا کرتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ تعمیراتی مزدوروں کی اب بھی مانگ ہے۔ اور یہ آپ کو خام مال سے اپنی ضرورت کے اجزاء اور حصے بنانے کی اجازت دے سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago