این ایف آر سی سی کی یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب زدگان میں ایک پرواز کے ذریعے 2 ٹن سے زائد اشیاء خورونوش تقسیم کی گئیں۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کا حالیہ کوئی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 10 ہزار 309 ٹن غدائی،ایک ہزار 746 ٹن ضروری اشیاء جمع ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں اب تک ایک کروڑ سے زائد مختلف ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے 10 ہزار 175 ٹن غذائی اور 1ہزار 732 ٹن دیگر اشیاء سیلاب متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں۔
این ایف آر سی سی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے اب تک 619 پروازوں سے 4 ہزار659 افراد کو منتقل کیا۔
یومیہ رپورٹ کے مطابق طبی کیمپوں میں 5 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیمیں اب تک 15 ہزار 565 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔ بحریہ کے 82 میڈیکل کیمپوں میں 89 ہزار 989 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے اب تک 6 ہزار 415 خیمے تقسیم کیے، 46 طبی کیمپوں میں 7ہزار608 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…