اسلام آباد: کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مارگلہ روڈ کے ایک حصے کی تکمیل کے بعد خیابانِ اقبال پر 2 انٹر چینج تعمیر کیے جائیں گے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق اتھارٹی کا انجینئرنگ ونگ ای الیون اور شاہین چوک میں دو انٹرچینج کی تعمیر کرے گا اور اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری سی ڈی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں دیے جانے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ روڈ پر ترقیاتی کام رواں مال سال کے دوران ہی مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد مذکورہ شاہراہ کو سنگجانی کے راستے خیابانِ اقبال سے منسلک کیا جائے گا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے کی تعمیراتی لاگت کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم مذکورہ منصوبے کی لاگت کے ابتدائی تخمینے کی سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منظوری دی جا چکی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔