اسلام آباد: ترکی پاکستان کی ٹورزم اور ہوٹل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سکلز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا بہت جلد آغاز کریگا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نینشل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ڈاکٹر ناصر خان کے مطابق اس سلسلے میں ہوٹل اور تعمیر کے شعبے کے فروغ کیلئے ایک شاندار سینٹر اف ایکسیلنس بنانے کی منصوبہ بندی بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سنٹر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں تعمیر کیا جائیگا جس کی نگرانی ترکی کا ادارہ برائے تعاون کریگا۔ تعمیر اور سٹاف کا سارا خرچہ ترکی کی حکومت اٹھا ئے گی۔
اس سنٹر کے قیام سے ہوٹل اور ٹورزم انڈسٹریز میں سالانہ ملازمت کے 1.5ملین مواقع پیدا ہونگے۔جس سے پاکستان کی یوتھ کو بےتحاشہ فائدہ ہوگا۔ ڈائریکٹر نینشل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ڈیٹا کے مطابق ملک میں دس پزار سے زیادہ ہوٹلز ہیں جن میں پچاس ہزار سے زیادہ کمرے ہیں۔ ٹورزم اور ہوٹل انڈسٹری 1.5ملین ملازمتیں پیدا کرتیں ہیں جو کہ ملک میں پیدا ہو نے والی تمام ملازمتوں کا 2.5فیصد ہے۔
ڈاکٹر ناصر کے مطابق، اس سنٹر سے سی پیک کیلئے ایک تربیت یافتہ ورک فورس مہیا کرنے میں آسانی پیدا ہوگی جو اس طرح کے اور پراجیکٹس کیلئے لازمی اور مفید ہے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…