Graana News

ترکی کا گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں نمایاں کمی کی یقین دہانی

بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے مصر میں ہونے والی کاپ 27 کانفرنس کے دوران ترکی نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 2030ء تک 41 فیصد کمی کا عہد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق ترک وزیر برائے ماحولیات، شہری آبادی و ماحولیاتی تبدیلی مرات کورم کا کہنا تھا کہ ترکی نے 2030ء تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 41 فیصد کمی کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے 500 ملین ٹن گرین ہاؤس گیسوں میں کمی واقع ہو گی۔

ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی 2053ء تک گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج صفر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو نئی حکمتِ عملی کے دھارے میں لایا جائے گا تاکہ اس مقصد میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مصر میں کاپ 27 کانفرنس جاری ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی لا کر کلائمیٹ چینج یعنی موسمیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ آنے والی قدرتی آفات میں کمی لائی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے کاپ 27 کانفرنس میں دنیا بھر کے ملکوں کے نمائندگان سرجوڑ کر بیٹھے ہیں تاکہ کلائمیٹ چینج کا دیرپا حل نکالا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago