Everyday News

یومِ دفاع پاکستان: پاک فوج اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد: 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان آج ملک بھر میں قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ آج کے دن سن 1965ء میں پاک فوج نے دشمن کے حملے کو پسپا کر کے کامیابی حاصل کی۔ اور وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور افواجِ پاکستان نے شہداء اور ان کے لواحقین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

اس حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے پیغام میں وطن کے لیے جان کا نذرانہ دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ محنت اور بہادری سے سکیورٹی اور معاشی چیلنجز سے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6ستمبر کو مادرِ وطن کے بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاک سرزمین کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ اور دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

یوم دفاع اور شہداء کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago