ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے رجحانات اور تجاویز

کہتے ہیں دریا کی گہرائی کا اندازہ اس میں اترنے سے معلوم ہوتا ہے۔ لہٰذا زندگی کے مختلف مراحل ہوں۔ مختلف شعبے یا کوئی بھی عملی میدان، ہمیں تب سمجھنے اور پرکھنے کی صلاحیت ملتی ہے جب ہم اسے اپنا کر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اور ترقی کی منازل طے کرنے کی خاطر عقل و فہم سے کام لیتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بھی یہی مفہوم ہے۔ کیا آپ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں؟ کامیابی کے واضح امکانات یقینی بنانے کے لیے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے کچھ رجحانات اور تجاویز قابلِ غور ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ریئل اسٹیٹ رجحانات اور تجاویز

 

سرمایہ کاری کے جدید رجحانات

سرمایہ کاری کے جدید رجحانات کا ذکر بلاشبہ مفید ہے۔

 

جدید رجحانات میں بلند و بالا عمارتیں

آسمان کو چھوتی بلند و بالا عمارتوں کا رجحان پاکستان میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ جس میں سرمایہ کار حضرات خاصی دلچسپی لیتے نظر آ رہے ہیں۔

اسی طرح بلند و بالا تعمیرات میں اضافے سے تعمیراتی اور ترقیاتی شعبے کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔ نہ صرف تعمیراتی مٹیریل سے منسلک کاروبار فروغ پا رہا ہے۔ بلکہ مزدور طبقے کے روزگار سے لے کر آرکیٹیکٹ اور انجینئرز کو بھی نئے مواقع مل رہے ہیں۔

 

ریئل اسٹیٹ میں مخلوط استعمال پر مبنی تعمیرات کی اہمیت

مخلوط سے مراد وہ عمارت یا تعمیری مقام جو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال ہوں۔ جیسا کہ ایک ہی بلڈنگ میں کمرشل آؤٹ لیٹس، رہائشی اپارٹمنٹس اور دفاتر وغیرہ۔

یہ آج کل فروغ پاتے جدید تعمیراتی دور کی ایک منفرد مثال ہے۔ تمام بڑے شہروں میں ایسی عمارات کی تعمیر پر مختلف پراجیکٹس جاری ہیں۔اور سرمایہ کار پرکشش مواقوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، ایک ہی چھت کے نیچے شاپنگ، رہائش اور دفاتر جیسی اعلیٰ سہولیات کے حصول پر شہری بھی ایسے مقامات کو ترجیح دیتے ہیں۔

 

کمرشل اور رہائشی عمارات

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے گیٹڈ کمیونیٹیز کی اہمیت

سرمایہ کاری کے رجحانات کو فروغ دیتا ایک اور تعمیراتی طرز وہ گیٹڈ کمیونیٹیز ہیں۔ جو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات سے بھرپور ہیں۔ ایک شہر کے رہائشیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں تعلیم، صحت اور تفریح جیسے بنیادی حقوق حاصل ہوں۔آسائشیں قریب سے قریب تر دستیاب ہوں۔ اور دور دراز علاقوں یا شہروں کا سفر نہ کرنا پڑے۔

لہٰذا گیٹڈ کمیونیٹیز پر مشتمل پراجیکٹس اسی سوچ کا شاخسانہ ہیں۔ جہاں رہنے والوں کو تمام سہولیات کے ساتھ حفاظت اور سیکورٹی بھی میسر ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خریداری کے بڑھتے رجحان نے سرمایہ کاروں کے لیے گیٹڈ کمیونیٹیز کو اہم بنا دیا ہے۔

 

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹاؤن ہاؤسز کا کردار

یہ وہ مکانات ہیں جو ہمساؤں کے ساتھ ملحقہ ایک یا دو دیواروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ تاہم ان کے اپنے داخلی دروازے ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف رہائشی اسکیم کو ایک انتہائی جدید شکل دیتے ہیں۔ بلکہ کمیونٹی کی زندگی کے تصور کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ایک ساتھ درجنوں چھوٹے سائز کے ہاؤسنگ یونٹس ہمسائیگی جیسے سماجی روابط کو فروغ دیتے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹاؤن ہاؤسز صدیوں سے تعمیر ہوتے آرہے ہیں۔ لہٰذا پاکستان میں موجودہ دور میں ان کا بڑھتا رجحان سرمایہ کاری کے لیے اہم ہے۔

 

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کو کن تجاویز کی ضرورت ہے؟

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو یہاں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ سرمایہ کاری کے لیے ریئل اسٹیٹ کی مناسب تعلیم، آگہی اور عملی اقدمات میں تجربہ ضروری ہے۔

 

ورچوئل سکرین پر مکان کی تصویر اور ایک شخص کا ہاتھ

 

ریئل اسٹیٹ سے متعلق معلومات

سرمایہ کاری کے لیے بلاشبہ جامع معلومات ہونا نہایت ضروری ہے۔ لہٰذا رئیل اسٹیٹ کی ہر تفصیل کو سمجھنے میں کافی وقت گزاریں۔ یہ پاکستان میں تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی ایک صنعت ہے۔

 

ریئل اسٹیٹ رجحانات سے آگہی

جائیداد زندگی کے سرمایوں میں ایک اہم سرمایہ ہوتی ہے۔ اور ایک اعلیٰ درجے کی تعمیر اس کا حق ہے۔

لہٰذا ایک کامیاب سرمایہ کار بننے کے لیے، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے تمام تازہ ترین رجحانات جاننا ضروری ہیں۔ اور معلومات حاصل کرنا بہت اہم ہے۔

 

ریئل اسٹیٹ رجحانات سے متعلق ایک شخص ورچوئل سکرین پر سائن بناتے ہوئے

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی رقم

پاکستان میں سرمایہ کاری کے دیگر چھوٹے مواقعوں کے برعکس، آپ کو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے اچھی رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اچھی سرمایہ کاری اچھے نتائج کی حامل ہوتی ہے۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے لیے جو طریقہ منتخب کرتے ہیں۔ وہ اسے کامیاب یا ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کچھ لوگ اپنی بچت کو سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ اپنے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مالی اعانت کے لیے قرض لیتے ہیں۔ آپشنز بہت سے ہیں، تاہم ہر آپشن کا تجزیہ کریں۔ اور موزوں ترین طریقہ اختیار کریں۔ علاوہ ازیں، اہم بات یہ ہے کہ ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری محنت سے کمائی گئی رقم کو محفوظ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

 

ریئل اسٹیٹ ماہرین سے فائدہ اٹھائیں

آپ ریئل اسٹیٹ میں پہلی بار سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یا پہلے سے کرتے آ رہے ہیں۔ بہت ضروری ہے کہ آپ یقینی کامیابی اور کم غلطیوں کے لیے پراجیکٹ کے ہر شعبے میں ماہرین سے فائدہ اٹھائیں۔ تاکہ بدلتے رجحانات، قیمتیں اور حالاتِ حاضرہ سے منسلک پالیسیز اور دیگر اقدمات میں کوئی ابہام نہ رہیں۔

 

ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کی پہچان

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرتے وقت، منتخب مارکیٹ کے بارے میں جاننا اور اس کا ماہر بننا ضروری ہے۔ موجودہ رجحانات، بشمول اوسط کرایہ، آمدنی، شرح سود۔ اور یہاں تک کہ بے روزگاری اور جرائم کی شرح میں کمی یا اضافے کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہی ہونی چاہیئے۔ یہ سب مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو پہچاننے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی اجازت دے گا۔ مزید یہ کہ مسلسل پیشگوئی کرنے اور مارکیٹ سے ایک قدم آگے رہنے کے قابل ہونا زیادہ موثر ریئل اسٹیٹ سرمایہ کار بننے میں مدد دے سکتا ہے۔

 

کیلکولیٹر پر موجود مکان کا ماڈل اور کاغذات پر سائن کرتے ہوئے ایک شخص کا ہاتھ

 

بجٹ اور ٹائم لائن مقرر کریں

بجٹ کی بات کی جائے تو بجٹ تقریباً ہمیشہ ہی توقع سے زیادہ ہوتا ہے۔ اور گھروں کے مرمتی کاموں میں ایک مسئلے سے دوسرے کا پتہ لگتا ہے۔

مثال کے طور پر، لیک شدہ پائپ کو ٹھیک کرنا، پائپ تبدیل کرنے سے لے کر دیوار کی تعمیر تک کام بڑھا سکتا ہے۔ اگر آپ کی ٹائم لائن 60 دن ہے۔ تو اس منصوبے کی تیاری کریں۔ جس میں 90 دن لگیں گے کیونکہ اکثر اضافی اخراجات کے ساتھ اضافی وقت لگتا ہے۔

 

سرمایہ کاری کو کاروبار سمجھیں

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک کاروبار ہے۔ اور ہر دوسرے کاروبار کی طرح اس کے لیے بھی بامقصد منصوبہ بندی، عملدرآمد اور انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قطع نظر کہ آپ اپنی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کو کتنا محدود یا لا محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے ایک کاروبار کی طرح لے کر چلنا ہے۔

 

اخبار میں ریئل اسٹیٹ کے اشتہار پر سرخ مارکر سے کھینچا گیا دائرہ

 

ٹیکس قوانین

رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کے لیے نئے ابھرتے ہوئے ٹیکس قوانین کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنا بہت ضروری ہے۔ لہذاٰ پہلے سے کہیں زیادہ ٹیکس قوانین پر معلومات لیتے رہیں۔

 

کرائے کی شرح

اگر آپ کسی پراپرٹی انویسٹمنٹ کمپنی کی مدد سے پراپرٹی خرید رہے ہیں۔ تو آپ کو پہلے سے ہی ہر موقع کے ساتھ آنے والی متوقع یا یقینی کرایے کی پیداوار معلوم ہو جائے گی۔

تاہم، اگر آپ سرمایہ کاری زیادہ نجی طور پر کر رہے ہیں۔ تو آپ کسی علاقے کی جائیداد کی اوسط قیمت اور اوسط کرائے کی قیمت کا پتہ لگا کر اس کے لیے ممکنہ کرائے کی پیداوار پر کام کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top