ریئل اسٹیٹ میں کامیاب سرمایہ کاری کا راز کیا ہے؟

ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین سیکٹر ہے۔ زمین کی قیمت کبھی کم نہیں ہوتی۔ کبھی آہستگی سے بڑھتی ہے کبھی تیزی سے مگر یہ طے ہے کہ بڑھتی ضرور ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کامیاب بنانے کا تعلق اس بات سے کم ہے کہ آپ کہاں انویسٹ کررہے ہیں اور اس بات سے زیادہ ہے کہ بطور ایک انویسٹر آپ کی عادات و اطوار کیسی ہیں۔ ہم خوش قسمتی سے ایک ایسے وقت میں رہ رہے ہیں جہاں بہت سے لوگوں نے خود کو اس سیکٹر میں ایک کامیاب سرمایہ کار کے طور پر منوا لیا ہے اور اب وہ دور ہے جہاں اُن کے تجربات سے نچوڑ سے ہم ایک ایسی گائیڈ لائن ترتیب دے سکتے ہیں جس سے آنے والے سرمایہ کار سیکھ سکتے ہیں۔

آج کی تحریر ایسے عادات و اطوار کے بارے میں ہے جو کامیاب سرمایہ کاروں نے اپنائی ہیں اور وہ اس سیکٹر میں اپنا لوہا منوا چُکے ہیں۔

 

بغیر دیکھے کہیں قدم نہ رکھیں

کامیاب سرمایہ کار کبھی بھی بغیر دیکھے کسی جگہ پر قدم نہیں رکھتے۔ وہ اپنی انویسٹمنٹ سٹریٹیجی ایسے بناتے ہیں کہ اُس میں مکمل ہوم ورک اور ایک ایک چیز کی مفصل جانکاری ہوتی ہے۔ گو کہ ریئل اسٹیٹ ایک ایسا سیکٹر ہے جہاں آج کے دور تک سوائے گرانہ ڈاٹ کام اور نسٹ کی شراکت سے متعارف کردہ ریئل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن کے علاوہ باقاعدہ تعلیم کا رجحان نہیں ہے۔

 

 

تاہم کامیاب سرمایہ کار اپنی سیکھ کو کسی تعلیمی ڈگری تک محدود نہیں کرتے۔ وہ آن گراؤنڈ جاتے ہیں اور زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کوئی نہ کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ وہ فیصلے کرنے سے پہلے سوچتے ہیں اور اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور اُن کا فیصلہ کسی اور کی بتائی گئی باتوں پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اُن کی اپنی حسیات کا ثمر ہوتا ہے۔

 

سرمایہ کاری کو علیحدہ کاروبار کے طور پر دیکھیں

کامیاب سرمایہ کار کبھی بھی کسی سرمایہ کاری کو آیسولیشن میں نہیں دیکھتا۔ وہ ایک ایک سرمایہ کاری کو ایک علیحدہ کاروبار کے طور پر دیکھتا ہے۔ جیسے کہ کسی کاروبار کا مالک اپنے بزنس کی شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کرتا ہے، چھوٹے چھوٹے اور طویل مدتی ٹارگٹس رکھتا ہے ایسے ہی کامیاب سرمایہ کار اپنی ہر سرمایہ کاری کے لیے سوچ رکھتا ہے۔

 

 

انگریزی کی ایک اصطلاح بگ پکچر کے مصداق سرمایہ کار ہمیشہ اپنی سرمایہ کاری کو ایک بڑی تصویر کے طور پر دیکھتا ہے۔ اُن کے پاس ایک مضبوط، مربوط اور منظم پلان ہوتا ہے جس کے تحت وہ فیصلے کرتے ہیں اور وہ وقتی ہچکولوں سے اُس بڑی تصویر کے رنگ پھیکے نہیں پڑنے دیتے۔

 

خطرات میں مواقع ڈھونڈیں

ریئل اسٹیٹ ایک چیلنجنگ احاطہ ہے۔ یہ تعلیم بھی مانگتا ہے، ٹیلنٹ بھی مانگتا ہے، اس میں نیٹ ورکنگ بھی درکار ہوتی ہے اور صبر بھی بہت چاہیے ہوتا ہے۔ کامیاب سرمایہ کاری اور کامیاب سرمایہ کاروں کا یہ راز ہے۔

 

 

وہ رسک مینجمنٹ اور اسسمنٹ کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ کہ وہ جانتے ہیں کہ خطرات کیا ہیں، اُن خطرات میں امکانات کتنے ہیں اور کب اُن کے لگائے گئے چھوٹے چھوٹے پودے تن آور درخت بن سکتے ہیں۔ وہ اپنی مارکیٹ کو جانتے ہیں۔ اُن کا ہاتھ مارکیٹ کی نبض پر ہوتا ہے۔ کہیں کچھ بھی ہو، اُنھیں اُس کا علم سب سے پہلے ہوتا ہے۔ اُن سے مارگیج ریٹس پر بات کرلیں، اُن سے بیروزگاری کے تناسب پر گُفت و شنید کرلیں، اُنھیں ہر چیز کا مکمل علم، اُس سے بڑھ کر فہم اور اُس سے بڑھ کر ادراک ہوگا۔

 

پورٹ فولیو وسیع بنائیں

کسی بھی کامیاب سرمایہ کار کا پورٹ فولیو دیکھیں، آپ کو وہ مختلف پھولوں کا ایک گلدستہ نظر آئے گا۔ کامیاب سرمایہ کاری کا تعلق طرح طرح کی جگہوں، انواع و اقسام کی مارکیٹوں اور بیش بہا جگہوں پر سرمائے کی ترسیل سے ہوتا ہے۔

 

 

ایک بڑا سرمایہ کار کبھی بھی گلشن میں علاج تنگئ داماں کے ہوتے ہوئے چند کلیوں پر قناعت نہیں کرتا یعنی کبھی بھی ایک یا دو کامیاب سرمایہ کاریوں کے بعد رکتا نہیں ہے بلکہ ہر جگہ مواقع ڈھونڈتا ہے۔ وہ ہائی اینڈ ریزیڈینشل جگہوں پر بھی سرمایہ لگائے گا، وہ کم لاگت کے ہاؤسنگ یونٹس بھی تعمیر کر کے ماہانہ کرایہ وصول کرے گا اور گاؤں دیہاتوں میں زمین بھی نیلام کردے گا بس، رکے گا نہیں اور سرمایہ روکے گا نہیں۔

 

نیٹ ورکنگ پر زور دیں

کامیاب سرمایہ کاری کا تعلق خوش اخلاقی سے بھی ہے۔ خوش اخلاقی آپ کا نیٹ ورک مضبوط کرتی ہے۔ اس نیٹ ورک سے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور ان مواقع سے رزق بڑھتا ہے۔

 

 

آپ کسی بھی کامیاب سرمایہ کار کی آپ بیتی دیکھ لیں، یہ کسی کتاب کی صورت میں ہو یا کسی انٹرویو کی صورت میں، آپ کو تعلقات بنانے کا گر نمایاں نظر آئے گا۔ آپ کو بزنس پارٹنرز دکھائی دیں گے، آپ کو استاد اور شاگرد نظر آئیں گے، آپ کی نظر نان پرافٹ آرگنائزیشن پر پڑے گی، آپ کی نظریں کلائنٹس کی بھرمار سے بھی ملیں گی اور آپ ایک دوسرے کی سپورٹ دیکھیں گے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top