راولپنڈی: راولپنڈی میں ہونے والے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈبل روڈ کرکٹ اسٹیڈیم کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کا 10 ستمبر سے آغاز ہو چکا ہے اور یہ میچز 21 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ میچز کے دوران مجموعی طور پر ٹریفک پولیس کے 327 اہلکار و افسران خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا اور راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سکتھ روڈ چوک سے سید پور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 9 ایونیو سے آنے والا ٹریفک آئی جی پی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ میچ کے دوران اسٹیڈیم روڈ کو 9 ایونیو چوک تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔