لاہور اور اسلام آباد کے لیے نو محرم الحرام کا ٹریفک پلان تشکیل

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے نو محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے اپنے شہروں کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دے دیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں 458 ٹریفک اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایک ایس پی، دو ڈی ایس پی، 15 انسپکٹر ٹریفک کو مختلف روٹس پر منتقل کرنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ حمید خود ٹریفک کے تمام امور کی نگرانی کریں گے۔

نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس جی سکس ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوگا اور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا وہیں اختتام پذیر ہوگا۔

فضل حق روڈ، پولی کلینک سے کلثوم پلازا، سیونتھ ایونیو، ایف سکس چوک، سہروردی روڈ، لقمان حکیم روڈ اور لال کوارٹر چوک معمول کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

آبپارہ، شہیدِ ملت روڈ اور چائنا چوک کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا اور جگہ جگہ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہونگے تاکہ لوگوں کو گائیڈ کر سکیں۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور سی ٹی پی ایل نے صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام کے لئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او حماد عابد نے بتایا کہ محرم کے نو اور دس محرم تک مرکزی جلوس کے راستے پر ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق، مرکزی جلوس کے راستے میں دو ایس پیز، چھ ڈی ایس پیز، 72 انسپکٹر، سیکڑوں خواتین ٹریفک وارڈنز اور 1390 ٹریفک وارڈن اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

عام لوگوں کی سہولت کے لئے تمام دفتری عملے کو سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے پر سے کسی گاڑی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مرکزی جلوس نثار حویلی سے شروع ہوگا اور کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ شرکاء اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ناصر باغ، موچی گیٹ باغ، داتا دربار آئی اسپتال، سنٹرل ماڈل ہائی اسکول، اور بنگالی پارک میں اور اڈا کراؤن میں کھڑی کرسکتے تھے۔

سی ٹی او نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ میدان میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد پر نظر رکھیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago