فیصل آباد: وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے حکومت کی تمام تر توجہ ٹورزم کے فروغ کی جانب ہیں جس سے مُلکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے فیصل آباد تا سکردو ڈائریکٹ پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے سیاحت کا مزید فروغ ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی نظاروں اور حسین وادیوں کا شاہکار ہے جہاں ٹورزم کا بہت پوٹینشل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں سیاحت کو نقصان پہنچا تاہم اب صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔