راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے 123 کلومیٹر طویل ٹورزم ایکسپریس وے پر كام 2 سال میں مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ کے مطابق پراجیکٹ کی ابتدائی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کُل لاگت 4.5 ارب روپے ہوگی جس میں سے ابتدائی طور پر 1.5 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ ہے جس کی منظوری وزیرِ اعظم عمران خان نے دی ہے تاکہ خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ ہوسکے۔
مزید برآں، اُن کا کہنا تھا کہ اس سڑک کے دونوں اطراف پر کمرشل عمارات، پارکوں اور تعلیمی اداروں کا قیام کیا جائیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Express way khn say start ho ge aor khn per end ho ge ?
Hello,
Thank you for getting in touch with us. We will update our readers as soon as we get authentic information regarding this topic. For more real estate related content, subscribe to the Graana blog.