Everyday News

پرائیویٹ پنشن اسکیموں کا مجموعی حجم 40 ارب روپے سے متجاوز: ایس ای سی پی

اسلام آباد: ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے کہا ہے کہ نجی شعبے میں پنشن اسکیموں کے پھیلاؤ کو وسعت دینے کے لئے کی گئی اصلاحات کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں اور نجی پنشن اسکیموں کا حجم 40 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کارپوریٹ سیکٹر اور پیشہ ورانہ افراد میں وی پی ایس کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ایس ای سی پی کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

عامرخان نے ایس ای سی پی کی طرف سے کی گئی مختلف اصلاحات کا ذکر کیا جس میں وی پی ایس کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو وسیع کرنا، غیرفعال سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کی اجازت دے کر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور فنڈ یا فنڈ مینیجرز کو تبدیل کرنے کے قوانین میں نرمی پیدا کرنا شامل ہیں۔

ویبنار پینل میں ایس ای سی پی کے حکام، سینئر پروفیشنلز، اور تعلیمی اور صنعتی ماہرین شامل تھے۔

شرکاء نے پرائیویٹ پنشن مارکیٹ میں چیلنجز اور دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور وی پی ایس کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالدہ حبیب نے متعلقہ ضوابط میں حال ہی میں متعارف کرائی گئی ترامیم کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

ضوابط میں ترمیم کی گئی تاکہ ریگولیٹری منظوریوں کی تعداد کو کم کر کے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

وی پی ایس سسٹم کے تحت تنخواہ دار پاکستانیوں کو انفرادی ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے جو ملازمت میں تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتا ہے یعنی نوکریوں کو تبدیل کرنے کے باوجود پنشن اکاؤنٹ کو برقرار رکھتا ہے۔

مزید برآں وی پی ایس شرکاء کو ایکویٹی، قرض یا مَنی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دیتا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے وقت شرکاء ٹیکس فری بنیاد پر فنڈ بیلنس کا 50 فیصد تک نکال سکتے ہیں اور باقی رقم انکم پیمنٹ پلان یا انشورنس فراہم کنندہ کی طرف سے پیش کردہ سالانہ پلان کے ذریعے ماہانہ بنیادوں پر نکالی جا سکتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago