لاہور باغات کا شہر ہے۔ یہ زندہ دلان کا شہر ہے۔ یہ وہ شہر ہے جس کے بارے میں یہاں کے باسی بہت ہی فخر سے کہتے ہیں کہ اگر لاہور نہیں دیکھا تو گویا آپ پیدا ہی نہیں ہوئے۔ لذیذ کھانوں، دلیر لوگوں، وسیع میدانوں اور شاداب بیابانوں کا یہ شہر اپنے ایک ایک حصے میں پاکستانیت کا لمس سموئے ہوئے ہیں۔ یہ شہر دیکھ لیا تو گویا پاکستان دیکھ کیا اور پاکستانیت کے رنگوں کو محسوس کرلیا۔
لاہور کے باسی خوش قسمت ہیں کہ وہ پاکستان کے دل میں رہتے ہیں۔ وطنِ عزیز کا ہر ذرہ اور ہر حصہ بہت ہی پیارا ہے مگر جب لاہور کی بات آتی ہے تو تعریف کو الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔
ملکی تاریخ و ثقافت میں، سماج و سیاست میں اس شہر کا جو کردار رہا ہے وہ شاید کسی اور شہر کو نصیب نہیں ہوا۔ داتا کی نگری کہلانے والا یہ شہر اپنے آپ میں ایک جذبات کا سمندر ہے۔ یعنی واقعی کہا جا سکتا ہے کہ لاہور جیسے شہر بستے بستے، بستے ہیں۔ یہ بسانے سے نہیں بستے بس بس جایا کرتے ہیں۔
یوں تو لاہور کی تعریف میں لکھنے کو سطور تھوڑے پڑ جائیں مگر آج کے اس ابتدائی کلمات کا مقصد آپ کو اس شہر میں رہائش کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ تحریر کے موضوع سے تو آپ سمجھ ہی چُکے ہوں گے کہ آج ہم لاہور کی آئیڈیل ترین رہائشی جگہوں کی بات کریں گے جہاں آپ پلاٹ خرید کر اپنے بھرپور مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
ڈی ایچ اے فیز 6
یہ علاقہ آج کل رہائشی پلاٹ کے لیے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں آپ کو بہترین طرزِ زندگی کی تمام تر آسائشیں ملیں گی۔ اگر یہاں اراضی کے حساب سے دستیاب قیمتوں کی بات کرلی جائے تو تفصیل کچھ یوں ہے۔ یہاں 5 مرلہ پلاٹ 60 سے 90 لاکھ تک مل سکتا ہے۔ علاوہ اس کے 10 مرلہ پلاٹ 1.35 کروڑ سے ڈھائی کروڑ تک دستیاب ہے جبکہ 1 کنال کا پلاٹ 1.65 کروڑ سے 4.75 کروڑ کے مابین مل سکتا ہے۔ اس جگہ پر بیڑیاں اور برکی روڈ سے باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 14 منٹ کی دوری پر ہے اور یہاں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز سمیت بہت سے بہترین تدریسی مراکز، ہسپتال، بینک، مساجد سمیت بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔
ڈی ایچ اے فیز سیون
یہ علاقہ انڈر ڈیویلپمنٹ ہے۔ اگر کوئی رہائشی پلاٹ لینا چاہتا ہے تو اُسے یہاں کی طرف ضرور دیکھنا چاہیے کیونکہ اس جگہ میں گروتھ کا انتہائی زیادہ پوٹینشل ہے۔ یہاں کے اگر پلاٹ سائز اور قیمتوں کی بات کرلی جائے تو تفصیل کچھ یوں بنتی ہے۔ 5 مرلہ پلاٹ آپ کو 70 سے 75 لاکھ تک کا مل جائے گا۔ اگر بات کرلی جائے 10 مرلہ پلاٹ کی تو 85 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے تک آپ وہ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ 1 کنال کا پلاٹ 1.25 کروڑ روپے سے 3.25 کروڑ کے مابین دستیاب ہوسکتا ہے۔
ڈی ایچ اے فیز 8
اب تک تو آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوچکا ہے۔ آپ مگر ڈی ایچ اے کے فیز 8 میں قیمتوں کے بارے میں ضرور جاننا چاہیں گے۔ لیجئے جناب وہ تفصیل کچھ یوں ہے۔ فیز 8 میں 5 مرلہ پلاٹ 40 سے 70 لاکھ تک کا خریدا جا سکتا ہے۔ 10 مرلہ پلاٹ کا ذکر کرلیا جائے تو آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ 60 لاکھ سے 1.85 کروڑ تک کا اپنے نام کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح 1 کنال پلاٹ 3 کروڑ سے 4.50 کروڑ کے مابین خریدا جا سکتا ہے۔ یہ علاقہ تیز رفتاری سے ڈیویلپمنٹ کے سفر پر گامزن ہے۔ اس علاقے کو لاہور کا وہ علاقہ قرار دیا جا رہا ہے جہاں سرمایہ کاروں کی سب سے زیادہ توجہ ہے۔ یہاں بینک، ڈائننگ ریستوران، فٹنس سینٹر اور سیلون سمیت اعلیٰ طرزِ زندگی کے تمام لوازمات موجود ہیں۔
ڈی ایچ اے فیز 9
یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 40 سے 60 لاکھ تک کی رینج میں مل سکتا ہے۔ اگر آپ یہاں 10 مرلے کا پلاٹ خریدنا چاہتے ہیں تو ذہن میں 60 لاکھ سے ایک کروڑ تک کی رینج رکھیے کہ اسی میں آپ اتنے سائز کا پلاٹ خرید سکتے ہیں۔ 1 کنال کا ریزیڈینشل پلاٹ 95 لاکھ سے 2.25 کروڑ کے مابین خریدا جا سکتا ہے۔ یہ فیز شہر کے سب سے بڑے ریزینشل ایریا کے طور پر سامنے آئے گا۔ اس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ تعمیرات ہوں گی جو کہ آج کے لیے اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ یہاں ترقی کا خوب پوٹینشل ہے۔ یہاں بہترین سکول، تفریحی مراکز، ہسپتال اور بے تحاشا سہولیات ہوں گی۔
بحریہ ٹاؤن
اس نام سے پاکستان میں کون واقف نہیں۔ یہاں کا انفراسٹرکچر اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کے سیکورٹی سسٹمز، پاور سپلائی، مالز، شاپنگ سینٹرز، پام کے درخت، مساجد اور تعلیمی درسگاہیں مشہور ہیں۔
یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 50 لاکھ سے 80 لاکھ تک کی ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ 70 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک دستیاب ہے۔ اور 1 کنال کا رہائشی پلاٹ 1.05 کروڑ سے 3.5 کروڑ کے مابین خریدا جا سکتا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔