Graana News

پولینڈ کی جیولین سٹار نے اپنا میڈل بچے کی ہارٹ سرجری کے لیے نیلام کر دیا

کہتے ہیں نیکی کر دریا میں ڈال، لیکن اگر وہ نیکی دریا سے نکل کر واپس آپ کے ہاتھ میں آ جائے تو کیا ہی بات ہے۔ یہ کوئی مذاق نہیں، نہ ہی کسی فلم کی کہانی ہے۔ بلکہ حال ہی میں اس دنیا میں ہونے والا ایک سچا واقعہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ٹوکیو اولمپکس کی تمغہ جیتنے والی ماریا اینڈریجک نے اپنے چاندی کے تمغے کو ایک بچے کے دل کی سرجری میں مدد کے لیے نیلام کیا تھا۔

چاندی کا تمغہ جیتنے والی ماریا اینڈریجک جو کہ ایک جیولین کھلاڑی ہیں، اور ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیت چکی ہیں۔

انہوں نے اپنا میڈل 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر میں نیلام کیا تاکہ ان کے آبائی علاقے پولینڈ میں ایک شیر خوار بچے کی دل کی سرجری میں مدد کر کے اس کی زندگی بچائی جا سکے۔

پولینڈ کی جیولن پھینکنے والی ماریا اینڈریجک نے اپنے ملک میں آٹھ ماہ کے بچے کے دل کی سرجری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے تحت یہ نیک کام سر انجام دیا۔

 

لیکن ہوا کچھ یوں کہ پولینڈ ابکا پولسکا کی سہولت اسٹوری کمپنی نے ماریہ کا سلور میڈل نیلامی میں 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے عوض خرید کر جیولین سٹار کو اس کا میڈل واپس کر دیا۔ جبکہ شیر خوار بچے کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں سرجری کی جائے گی۔

ماریا اینڈریجک نے 64.61 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا کی کیلسی لی باربر نے 64.56 کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا تھا، جو ان کی سیزن کی بہترین کارکردگی تھی۔ وہ صرف چین کے لیو شیئنگ سے پیچھے تھی جنہوں نے 66.34 میٹر کا فاصلہ پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago