Tourism

شمالی علاقہ جات کی سیر پہ جانے والوں کے لیے کچھ تجاویز

شدید گرمی کا موسم، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، غصہ اور بے بسی یہ سب مل کر آپ کے وہ دن بھی خراب کرتے ہیں جو آپ آرام، سکون اور خوشی سے گزارنا چاہتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مسلسل مصروف ترین اوقاتِ کار آپ کی کارکردگی کے گراف کو تیزی سے نیچے لاتے ہیں۔ تفریح انسان کی دماغی اور جسمانی صحت کے لیے ایک ایسے فیول کا کام کرتی ہے جو آپ کی صلاحیتوں کو نکھار کے تندرست و توانا اور ہشاش بشاش بناتا ہے اور شمالی علاقہ جات کی سیر، حسین وادیوں کا سحر اور خوشگوار موسم آپ کے مزاج میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔

ویک اینڈ ہو یا پھر ایسے چند روز جو آپ اپنے لیے مختص کریں، کسی بھی تفریحی مقام پر جانے کا منصوبہ ضرور بنائیں لیکن ساتھ ہی کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس ٹرپ کی یادیں آپ کے ذہن میں نقش ہو جائیں اور آپ ہمیشہ ان ضروری اقدامات کو مدِنظر رکھ کے اگلہ تفریحی دورہ پلان کریں۔

 

پیکنگ سے قبل فہرست بنائیں

گرمیوں کی چھٹیاں سال کا وہ حصہ ہوتی ہیں جب زیادہ تر لوگ پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔جانے والوں نے حامی بھری اور سب تیار۔ ہم میں سے زیادہ تر پاکستانی ایسے ہیں جو کبھی بھی ایسی سیرو تفریح پہ جانے سے قبل ضروری اور اہم اشیا کی فہرست نہیں بناتے۔ اور نتیجتاَ کچھ بھول جانے پر آپ کو وہی چیز پہاڑی علاقوں میں مہنگے داموں دستیاب ہوتی ہے یا پھر آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ملتی۔

 

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ضروری اشیا کی فہرست ضرور بنائیں لیکن کم سے کم سامان ساتھ لیں تاکہ آمد و رفت میں آپ کو آسانی ہو۔

ہوٹل بکنگ

پُرفزا مقامات کی سیر پہ جانے سے پہلے آپ ایڈوانس ہوٹل بکنگ جیسے اہم کام کو سب سے پہلے یقینی بنائیں۔ تاکہ وہاں دن یا رات کے کسی بھی حصے میں پہنچنے پر آپ کو قیام کرنے کی مشکلات پیش نہ آئیں ورنہ اکثر اچانک پہنچنے پر مناسب ہوٹل ہا بکنگ نہ ہونے کی بنا پر خواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور ایک کے بعد ایک ہوٹل یا قیام گاہ ڈھونڈنے کے بجائے آپ مہنگے داموں کسی بھی جگہ رہنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

 

گرم کپڑے

شمالی علاقہ جات کی سیر پہ جانے کے لیے گرم اور آرام دہ کپڑوں کا شمار ان اولین چیزوں میں ہوتا ہے جن کی سب سے زیادہ ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اچانک سرد ہونے والے اور بارش کے موسم میں اچانک درجہ حرارت گرنے پر آپ کو گرم لباس ہی محفوظ رکھتا ہے جس کے تحت آپ بیمار ہونے سے بچ جاتے ہیں اور سیر سے مزید لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ جیکٹ، دستانے، موزے، سکارف، شال اور کیپ ساتھ لے جانا آپ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

 

مناسب جوتے

یقیناَ آپ میں سے بیشتر لوگ شمالی علاقہ جات کی سیر پر مضبوط جوتوں کا انتخاب کرتے ہوں گے۔ لیکن ان مضبوط تصور کیے جانے والے جوتوں میں سے کچھ جوتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں آپ صرف سیدھی اور صاف زمینی سطح یا سڑک پر تو پہن سکتے ہیں لیکن پہاڑی علاقوں کے پتھریلے اور اونچے نیچے راستوں پہ وہ آپ کا ساتھ نہیں دے پاتے۔

کیا فائدہ اس مضبوط نظر آنے والے جوتے کا جو سیدھی سڑک پر آپ کے ساتھ دوڑ لگا دے لیکن اونچے نیچے اور پتھریلے پہاڑی راستے پر ساتھ چھوڑ دے۔ خیر، اس فلسفیانہ بات کو ہم یہیں چھوڑ کر آگے بڑھتے ہیں۔

ہمیشہ جوگرز کا انتخاب کریں تاکہ موسم اور دشوار گزار راستوں میں سفر کے دوران آسانی ہو۔

 

فرسٹ ایڈ کِٹ

کسی بھی ہنگامی یا حادثاتی صورتحال میں فرسٹ ایڈ کِٹ بہت کام کی چیز ثابت ہوتی ہے، اس لیے کِٹ کا ہمراہ لے جانا نہایت اہم ہے تاکہ چھوٹی موٹی چوٹ سے نمٹنے یا خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کی صورت میں اسے ابتدائی طبی امداد کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

 

ضروری ادویات

وہ ضروری ادویات جو آپ روز مرہ معمول میں استعمال کرتے ہیں جیسے بلڈ پریشر، شوگر یا ڈاکٹر کی تجویز کردہ کوئی بھی ضروری دوا، تاکہ ٹرپ کے دوران طبیعت کی ناسازی پریشانی کا باعث نہ بننے پائے۔

موبائل چارجرز اور پاور بینک

موبائل فون کا عام استعمال آپ کو کسی بھی سفر پر اکیلے جانے کی اجازت نہیں دیتا، جس کے زریعے نہ صرف آپ رابطوں کو یقینی بنائے رکھتے ہیں بلکہ موبائل فون کیمرے حسین مناظر کو محفوظ کرنے میں بھی اہم کردار اد کرتے ہیں اور سیلفی کے شوقین افراد چوبیس گھنٹوں میں سے بیشتر وقت یہی کرتے نظر آتے ہیں، اسی لیے ضروری ہے کہ بیٹری چارج رکھنے کے لیے چارجرز اور پاور بینک ساتھ ضرور رکھیں۔

 

ٹارچ لائٹ

ٹریکنگ یا ہائیکنگ کے دوران شام ہونے اور اندھیرا چھانے پر ٹارچ لائٹ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

چھتری

اچانک بدل جانے والا موسم اور بارش ہی شمالی علاقہ جات کی خاصیت ہے۔ چھتری جیسی کارآمد چیز آپ کو بھیگنے اور بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے۔

 

ڈرائی فروٹ، پانی کی بوتل

پیدل سفر ، ہائیکنگ یا لمبے سفر کے دوران بھوک اور پیاس کے لیے آپ کے پاس ڈرائی فروٹ اور پانی کی بوتلیں ضرور موجود ہونی چاہئیں جنہیں آپ کہیں سے بھی دوبارہ بھر سکیں۔

کن اقدامات سے اجتناب کریں؟

کسی بھی سیاحتی مقام پر آپ یقیناَ تفریح، فن اور انجوائے کی خاطر جاتے ہیں۔ کچھ کام یا اقدام ایسے ہوتے ہیں جن سے اجتناب ضروری ہے تاکہ آپ بخیر و عافیت اپنے گھر لوٹ سکیں۔

نامعلوم راستوں پر سفر مت کریں

اپنی گاڑی پر سفر کے دوران کبھی ایسے راستے کا انتخاب نہ کریں جس سے آپ واقف نہیں یا کسی اور نے بھی اس کی تصدیق نہ کی ہو۔ اور رات کے وقت خاص طور پر سفر سے پرہیز کریں۔ اسی طرح ٹریکنگ اور ہایکنگ کے دوران مقررہ راستوں سے الگ نہ ہوں تاکہ آپ کسی حادثے اور جنگلی جانوروں کے شکار سے محفوظ رہیں۔

 

محتاط ڈرائیونگ

اگر آپ اپنی گاڑی پر سفر کر رہے ہیں اور خود گاڑی چلا رہے ہیں تو گھر کے کسی دوسرے فرد پر بھی گاڑی چلانے کی زمہ داری عائد ہونی چاہیئے (جو باقاعدہ ڈرائیونگ جانتا ہو) تاکہ کوئی ایک شخص تھکن کا شکار نہ ہو۔ گاڑی کم سپیڈ میں چلائیں اور ہیڈ لائٹس نیچی رکھیں کیونکہ آپ پہاڑی علاقوں میں روزانہ سفر نہیں کرتے اور سڑکوں کی صورتحال سے واقف نہیں ہوتے اس لیے گاڑی پھسل جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

 

شدید موسمی صورتحال

کوشش کریں گرمیوں کے دوران برسات کے موسم میں یا سخت سردی کے مہینوں دسمبر اور جنوری میں سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان موسموں میں ٹریفک جام ایک معمول بن جاتا ہے اور سڑکوں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

 

 

گاڑی میں سونے سے پرہیز کریں

 طویل ٹریفک جام کے دوران کبھی بھی گاڑی کے دروازے اور شیشے مکمل طور پر بند نہ کریں کیونکہ ہوا کا گزر نہ ہونے پر گاڑی میں حبس پیدا ہونے اور دم گھٹنے جیسا ہولناک واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

 

قیمتی اشیا ساتھ نہ لے جائیں

شمالی علاقہ جات میں چوری اور قیمتی اشیا کو چھیننے جیسے واقعات بہت کم ہیں لیکن احتیاط کے طور پر گولڈ جیولری، سمارٹ موبائل اور زیادہ کیش اپنے پاس رکھنے سے گریز کریں۔

 

 

بِلا ضرورت شاپنگ سے گریز کریں

ان چیزوں پر پیسے خرچ کرنے سے پرہیز کریں جو آپ کے لیے غیر ضروری ہیں یا جو آپ کو اپنے علاقے یا شہر سے کم قیمت پر دستیاب ہو سکتی ہیں۔ لیکن اگر آپ اس علاقے کی پہچان اور روایت سے منسلک کوئی خریداری کرنا چاہیں تو یہ شمالی علاقہ جات کے کاروباری افراد کے لیے کسی مدد سے کم نہ ہوگا۔

 

تفریحی دورے کو مزید یادگار بنائیں

اگر آپ سیر و تفریح کے شوقین ہیں اور ایڈونچر سے محبت کرتے ہیں تو اپنے ٹرپ کو مزید یادگار بنا سکتے ہیں۔

کیمرہ اور ٹرائی پوڈ

سرسبز حسین وادیوں کے نظارے ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کی غرض سے آپ ایک اچھا کیمرہ اور ٹرائی پوڈ ساتھ ضرور لے کر جائیں تاکہ تصاویر اور ویڈیوز میں آپ اور آپ کے دوست یا فیملی وہاں نقل و حرکت کرتے اور انجوائے کرتے نظر آئیں۔ وی لاگز کے شوقین افراد ایسے مواقع کبھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے وی لاگرز نے شمالی علاقہ جات کی منفرد اور دلچسپ ویڈیوز بنا کے اور سوشل میڈیا پہ شیئر کر کے اپنے بہت سے فین بنا لیے ہیں۔

 

نئے مقامات دریافت کریں

نوجوان افراد گروپس کی صورت میں اکثر پہاڑی مقامات کی سیرو تفریح کو نکل جاتے ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں ابھی بھی بہت سے مقامات اور وادیاں ایسی ہیں جو زیادہ تر لوگوں کے علم میں نہیں لیکن خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ایسے مقامات دریافت کرنے سے آپ ملکی سیاحت کو فروغ دینے کا باعث بنیں گے۔

 

موسیقی اور گیمز کا اہتمام

اپنی پکنک میں رنگ بھرنے کے لیے بون فائر کا اہتمام کریں یا کسی اونچے مقام پر بیٹھ کر موسیقی اور شعرو شاعری جیسے مقابلے سے لطف اندوز ہوں، آپ گٹار یا کوئی اور میوزیکل انسٹرومنٹ بھی اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ مختلف گیمز بھی کھیل سکتے ہیں۔

 

کہتے ہیں کتاب بہترین ساتھی ہے، اگر آپ لکھنے اور پڑھنے کے شوقین ہیں تو ارد گرد کا خوبصورت ماحول آپ کو بلاشبہ ایک خوشگوار ماحول فراہم کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago