Decoration

ہوم آفس قائم کرنے کے لیے کارآمد تجاویز

تیزی سے ترقی کرتے دور نے ہمارے معمولات کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ڈیجیٹل دور کی گہرائیوں میں ڈوبے دنیا کے باسی میلوں دور بیٹھ کر محض انگلیوں کی جنبش سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے کاروباری اور پیشہ ورانہ طریقۂ کار روز بروز تبدیل ہو رہے ہیں۔ اور گھر سے کام کرنے کے رجحانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ تاہم، گھر پر مکمل دفتر بنانے کی کچھ الگ وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اپنا آن لائن کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ یا پھر انٹرنیٹ کے ذریعے کوئی سروس یا سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، کاروبار یا ملازمت کی نوعیت کچھ اور ہے۔ تو ہوم آفس قائم کرنے کے لیے کارآمد تجاویز پر عمل ہی آپ کے مسئلے کا بہترین حل ہو سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

ہوم آفس کے لیے تجاویز

گھر پر دفتر قائم کرنے کے لیے بلاشبہ اولین ترجیح آپ کی اپنی تیاری ہے۔ جس کے لیے چُست اور سرگرم ہونا بےحد ضروری ہے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ گھر ہونے کے باعث آپ آرام طلبی کی جانب مائل رہیں۔ یا پھر گھر کے مسائل اور ضروریات آپ کا زیادہ وقت لینے لگیں۔ لہٰذا، ایک پیشہ ور شخص کی ترجیحات یقیناَ اپنے پیشے سے محبت اور محنت ہی ہوتی ہے۔ تاہم، ہوم آفس کے لیے دیگر تجاویز مندرجہ ذیل ہیں۔

 

ہوم آفس کے لیے ضروری اشیاء

مناسب جگہ کا تعین

مناسب فرنیچر کا انتخاب

روشنیوں کا اہتمام

اضافی سٹوریج

ہوم آفس کی تزئین و آرائش

ہوم آفس کے فوائد

 

 

ہوم آفس کے لیے ضروری اشیاء

سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی اشیائے ضروریہ کون سی ہیں۔ مثال کے طور پر لیپ ٹاپ اور موبائل کے علاوہ دیگر کون سی چیزیں گھر میں دفتر کے لیے درکار ہیں۔ کرسی اور میز وہ اہم آئٹم ہیں جن کے بغیر آفس مکمل ہو ہی نہیں سکتا۔ لہٰذا، ایک عدد آفس چیئر اور میز اپنی فہرست میں شامل کریں۔ یہ دونوں چیزیں آپ کے گھر میں پہلے سے موجود ہو سکتی ہیں۔ تاہم صیحح کرسی اور میز کا انتخاب ضروری ہے۔ علاوہ ازیں، پرنٹر، سکینر، پین، رائٹنگ پیڈ اور فائلز یا کاغذات کی ترتیب کے لیے ایک عدد ریک یا سٹینڈ کا انتظام کریں۔

 

 

مناسب جگہ کا تعین

ہوم آفس اگرچہ گھر میں قائم کیا جانے والا دفتر ہے۔ تاہم، غلط جگہ کا انتخاب بعد ازاں آپ کو امتحان میں ڈال سکتا ہے۔ کسی بھی ایسے کمرے یا حصے کا انتخاب نہ کریں۔ جو گھر کے دوسرے حصوں کے درمیان ہو۔ یا ان سے منسلک ہو۔  ایسی جگہ ہرگز نہ ہو جہاں سے گھر والوں کا گاہے بگاہے گزر ہو۔ اس کے برعکس گھر کا ایسا ڈرائنگ روم بھی باعثِ پریشانی ہو سکتا ہے۔ جہاں مہمان آنے پر آپ کو ڈسٹرب ہونا پڑے۔ لہٰذا، مہمان خانہ گھر کے کسی اور حصے میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔ یا پھر دفتر کے لیے کسی اور مناسب جگہ کا تعین کیا جانا ضروری ہے۔

 

 

مناسب فرنیچر کا انتخاب

ہوم آفس میں آپ کے زیرِ استعمال میز اور کرسی کا انتخاب اپنے بیٹھنے کے انداز کے مطابق کریں۔ ریوالونگ چیئر یعنی ایسی کرسی جو پہیوں پر مشتمل ہو اور ایڈجسٹ ہوسکے۔ مزید یہ کہ، ایک عدد صوفہ یا دو مزید کرسیاں بھی ضروری ہیں۔ جو کسی بھی متعلقہ شخص کی آمد پر کام آ سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، ہوم آفس میں کبھی بھی بیڈ کا اضافہ نہ کریں۔ بلاشبہ آپ نے گھر میں آفس قائم کیا ہے۔ تاہم بیڈ کی موجودگی آرام طلبی کے زمرے میں شمار ہو سکتی ہے۔ اور آپ دفتری اوقات کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ کے دوست احباب یا عزیز اس سلسلے میں آپ کے لیے زحمت بن سکتے ہیں۔

 

 

روشنیوں کا اہتمام

اگر آپ نے ہوم آفس کا انتخاب گھر کے کسی ایسے حصے میں کیا ہے۔ جہاں دن کی روشنی یا سورج کی شعاعیں مناسب مقدار میں پہنچتی ہیں۔ تو ایسی جگہ پر زیادہ لائٹس نصب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ تاہم، شام کے اوقات میں بہتر روشنی کا انتظام ضروری ہے۔ سردیوں میں جلدی ڈھل جانے والے دن کے پیشِ نظر پہلے سے نصب روشنی پر انحصار نہ کریں۔ بلکہ اضافی لائٹس کا اہتمام کرنے سے آپ کمرے کو کسی بھی پہلو سے روشن کر سکتے ہیں۔ روشنی کے مطابق مناسب سیٹنگ بھی آپ کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

 

 

اضافی سٹوریج

اکثر لوگوں کی یہ پریشانی ہوتی ہے کہ ہوم آفس بہت بےترتیب رہتا ہے۔ اور ہم اسے منظم نہیں رکھ پاتے۔ سوال یہ ہے کہ آپ ہوم آفس کو گھر سمجھنا کب چھوڑیں گے؟ غور طلب بات یہ ہے کہ گھر کی اشیاء ہوم آفس میں موجود نہ ہوں۔ مثال کے طور پر، آپ کے کپڑے، جوتے نہ بکھرے ہوں۔ کھانے پینے کی چیزیں یا چائے کے کپ گھنٹوں پڑے نہ رہیں۔ بکھرے کاغذات، اخبار اور فائلز کے لیے شیلف تیار کریں۔ پین، رائٹنگ پیڈز، اسٹپلر اور پِنز جیسی اشیاء میز پر نہ بکھرنے دیں۔ بلکہ درازوں میں رکھیں۔

 

 

ہوم آفس کی تزئین و آرائش

اگرچہ آپ گھر میں آفس بنا رہے ہیں۔ تاہم اس کے در و دیوار بالکل آنکھوں کو چھبتے رنگ میں ڈوبے ہوئے نہیں ہونے چاہئیں۔ اسی طرح فرنیچر بھی رنگ برنگی نہ ہو۔ بلکہ پیشہ ورانہ لحاظ سے جاذبِ نظر اور پرکشش ہو۔ اس کے برعکس، ہوم آفس میں داخل ہوتے ہی ایک مودٔب اور باوقار انٹیریئر کی جھلک دکھائی دے۔ علاوہ ازیں، دیواروں پر لیونگ روم یا ڈرائنگ روم جیسی نہیں بلکہ ایک منفرد اور پیشہ ورانہ سجاوٹ دکھائی دے۔ لہٰذا، دیواروں کا سفید رنگ سب سے زیادہ مناسب کلر ہے۔ مزید یہ کہ، برقی تاروں اور ایکسٹینشن وائر جیسے آلات سے ہوم آفس کی دلکشی خراب نہ ہونے دیں۔ بلکہ ان کا مناسب انتظام کریں۔ انڈور پلانٹس کی شمولیت بھی آپ کے دفتر کا جمالیاتی حُسن بڑھا سکتے ہیں۔

 

 

ہوم آفس کے فوائد

اگرچہ گھر میں دفتر تخلیق کرنے اور اسے آراستہ کرنے میں کچھ اخراجات لگ سکتے ہیں۔ تاہم، ہوم آفس کے بےشمار فوائد ہیں۔ آپ کام کی نوعیت کے مطابق رات گئے تک بھی کام کر سکتے ہیں۔ یا پھر ورکنگ آورز لیٹ شروع ہوتے ہیں۔ تب بھی آپ کے لیے آسانی ہے۔ مزید یہ کہ شہر کے کسی دوسرے علاقے میں وقت پر دفتر پہنچنے کی مشکل۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی۔ یا پھر شہر کے خراب حالات کے پیشِ نظر باہر نکلنے جیسے مسائل در پیش آ سکتے ہیں۔ لہٰذا، ہوم آفس ہونے کی صورت میں روزانہ مہنگے ہوتے پٹرول پر بھی اخراجات نہیں کرنے پڑیں گے۔ مزید یہ کہ گھر ہی میں موجود ہونے پر لنچ ٹائم پر باہر سےکھانا نہیں پڑے گا۔ اور نہ ہی روزانہ کھانا پیک کر کے ساتھ لے جانے جیسی زحمت اٹھانی پڑےگی۔

 

 

اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اپنی دہلیز پر سہولت اور آسانی قائم ہونے کی صورت میں کتنی محنت اور صلاحتیں بروئے کار لاتے ہیں۔ اور ہوم آفس سے کیسے مستفید ہوتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago