Lifestyle

مون سون میں گھر کو آرام دہ اور محفوظ کیسے بنائیں؟

مون سون، ساون بھادوں یا برسات کا موسم موسلادھار بارشیں لےکر آتا ہے۔ چلچلاتی گرمی سے راحت دلاتی یہ بارشیں بلاشبہ بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں۔ تاہم یہی دلنشیں موسم گھر اور گھر والوں کے لیے کچھ چیلنجز لے کر آتا ہے۔ لہٰذا محفوظ اور آرام دہ ماحول یقینی بنانے کے لیے گھر کو موسم کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ جائزہ لیتے ہیں کچھ ضروری تجاویز کا جو گھر کی دیکھ بھال میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

مون سون میں سیوریج سسٹم کی صفائی

مون سون کے دوران پہلا اہم قدم گھر کے سیوریج سسٹم کی صفائی ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ بارش کا پانی خراب نکاسیٔ آب سسٹم کے باعث رکنے نہ پائے۔ درختوں کے پتوں، کوڑا کرکٹ یا ملبے کو پائپ لائنز میں بہنے نہ دیں۔ کیونکہ بھرے ہوئے گٹر پانی کا بہاؤ روک سکتے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر گھر کی چھت، دیواروں یا بنیاد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اسی طرح، گھر کے اندر پانی داخل ہونے سے بچاؤ کے لیے گھر کے باہر گلی اور سڑک کی صفائی پر ضرور نظر رکھیں۔

 

مون سون میں چھت کی جانچ اور مرمت

نقصان یا پانی کے رساؤ سے بچاؤ کے لیے گھر کی چھت کا معائنہ کریں۔ گمشدہ یا ٹوٹی ہوئی ٹائلیں تبدیل کریں۔ اور کسی بھی دراڑ یا خلا کو ٹھیک کریں۔ مزید یہ کہ تیز بارش اور تیز ہواؤں کو برداشت کرنے کے لیے چھت کی اچھی حالت یقینی بنائیں۔ اسی طرح چھت پر پانی جمع ہونے کے امکانات کی نشاندہی کریں۔ اور بروقت مرمت کا کام سر انجام دیں۔  یاد رکھیئے گھر کے ساختی اور تعمیراتی نقصان سے بچنے کے لیے چھت کی بہتر دیکھ بھال نہایت ضروری ہے۔

 

 

مون سون سے قبل دروازوں اور کھڑکیوں کی مضبوطی چیک کریں

گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کی تنصیب مضبوط نہ ہو تو برسات کے موسم میں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا یقینی بنائیں کہ موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں میں کھڑکیاں اور دروازے اپنی جگہ قائم رہیں۔

علاوہ ازیں، مناسب کھڑکیاں اور دروازے درجہ حرارت برقرار رکھنے اور توانائی کی کھپت کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ ویدر پروف پردے یا بلائنڈز سےگھر کے اندرونی حصوں کو بارش کے پانی اور ممکنہ نقصان سے بچایا سکتا ہے۔

 

مون سون میں واٹر پروف بیرونی دیواریں

گھر کو سیم اور نمی سے بچانے کے لیے بیرونی دیواریں واٹر پروف کریں۔ پانی کے جذب کے خلاف حفاظتی رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے واٹر پروف پینٹ یا کوٹنگ لگائیں۔ یہ اقدام دیواروں پر پھپھوندی کی افزائش کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ اور خاص طور پر ان مقامات کے لیے بہت اہم ہے جہاں بہت بارش ہوتی ہے۔ مزید براں صحیح واٹر پروف مٹیریل اور اس کے مناسب استعمال کے لیے کسی پیشہ ور سے مشورہ کریں۔

 

 

مون سون کے دوران گھر میں آب و ہوا کا گزر یقینی بنائیں

مناسب وینٹیلیشن برسات کے حبس زدہ موسم میں نہایت ضروری ہے۔ نمی اور بدبو کی نشونما روکنے کے لیے گھر میں آب و ہوا کے گزر کا اہتمام کریں۔ لہذا، جب ممکن ہو کھڑکیاں کھلی رکھیں تاکہ مناسب کراس وینٹیلیشن ہو۔ گھر کے زیادہ نمی والے حصوں میں ایگزاسٹ پنکھے لگائیں۔ جیسے کہ کچن اور باتھ روم۔ اپنے وینٹیلیشن سسٹم کو باقاعدگی سے صاف اور برقرار رکھیں تاکہ بندش کو روکا جا سکے۔ اور ہوا کے مؤثر بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اچھی وینٹیلیشن نہ صرف گھر کا ماحول ترو تازہ رکھتی ہے۔ بلکہ صحت کے خطرناک مسائل بھی کم کرتی ہے۔

 

مون سون میں آؤٹ ڈور آئٹمز اور بجلی کا نظام محفوظ بنائیں

کسی بھی بیرونی فرنیچر، باغبانی کے اوزار، یا ایسا سامان محفوظ کریں، جو تیز ہواؤں سے تباہ ہو سکتا ہے یا اُڑ سکتا ہے۔ طوفانی موسم کے پیشِ نظر درختوں کی شاخیں تراش دیں۔ تاکہ وہ گھر کے کسی بھی حصے پر گرنے نہ پائیں۔ علاوہ ازیں بجلی سے منسلک تاروں، کیبلز اور سوئچ بورڈز کی چیکنگ بھی نہایت ضروری ہے۔ تاکہ برسات کے دوران گھر کے در و دیوار گیلے ہونے کے باعث کسی بھی نقصان یا حادثے سے بچا جا سکے۔

 

 

مون سون میں سیزن کے مثبت اثرات سے فائدہ اٹھانے کے لیے گھر کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔ مذکورہ بالا تجاویز پر عمل کر کے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے منسلک خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اور ایک تازگی بخش ماحول سے بھرپور لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ لہٰذا تیار رہیں، محفوظ رہیں، اور برسات کے موسم کی خوبصورتی کو گلے لگائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago