Decoration

گھر کی اندرونی چھت اونچی دکھائی دینے کے لیے تجاویز

دیواروں اور فرش کی طرح چھت بھی گھر میں اتنی ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ایک چھت نہ صرف گھر کو مکمل کرتی ہے بلکہ رہنے والوں کو ایک مضبوط تحفظ کا احساس دلاتی ہے۔ تاہم اونچی چھت گھر کے کسی بھی حصے کو مزید پرکشش بناتی ہے۔ ترقی کرتے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی سیکٹر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ جن میں عمومی طور پر رہائشی اپارٹمنٹ یا فلیٹ میں قدرے نیچی چھت تعمیر کی جاتی ہے۔ لیکن اس کے برعکس ایک گھر کی تعمیر میں آپ اونچی چھت بھی تعمیر کروا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، بالائی منزل کی ضرورت کے پیشِ نظر گھر کی تعمیر میں بھی چھت قدرے نیچے تعمیر کی جاتی ہے۔ لہٰذا، دیکھتے ہیں گھر کی اندرونی چھت اونچی دکھائی دینے کے لیے کن تجاویز پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

اونچی چھت دکھائی دینے کے لیے بڑی کھڑکیوں کی تنصیب

اگرچہ تعمیراتی سیکٹر میں جدید رجحانات جدت کی جانب رواں دواں ہیں۔ تاہم گھر کی تعمیر میں آج بھی لوگ ذاتی طور پر اونچی چھت پسند کرتے ہیں۔ اونچی چھت نہ صرف قدیم شاہانہ طرزِ زندگی کا خاصہ تھا بلکہ انہیں سہارا دیتے ستون ایک عظیم تاریخی ورثہ کی یادگار ہیں۔ ساتھ ہی چھت سے معلق فانوس ایک منفرد اور باوقار طرزِ زندگی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ گھر کی تعمیر میں کسی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ اور مرمت کروا رہے ہیں تو اونچی چھت کے لیے بڑے حجم اور چھت تک کھڑکیاں نصب کروائیں۔ اسی طرح اگر دروازے بھی چھت تک اور اونچے نصب کیے جائیں تو یقیناً گھر کی اندرونی چھت اونچی دکھائی دے گی۔

 

 

گھر کی اندرونی چھت اونچی دکھائی دینے کے لیے پردوں کا استعمال

تزیئن و آرائش اور گھر کو آراستہ کیے جانے کے طریقے یوں تو بے شمار ہے۔ تاہم اگر چھت کو اونچا دکھانا در پیش ہے تو مناسب پردوں کا استعمال بہت معنی رکھتی ہے۔ پردوں کے فیبرک کا انتخاب آپ کی جیب اور پسند پر منحصر ہو سکتا ہے۔ اسی طرح رنگ بھی آپ اپنی مرضی سے منتخب کر سکتے ہیں۔ لیکن غور طلب طریقہ یہ ہےکہ پردے فرش سے چھت تک ہونے چاہئیں۔ علاوہ ازیں، فرش سے ایک یا دو انچ اونچا ہونا بھی مناسب ہے۔

 

 

اونچی چھت کے لیے مناسب روشنیوں کی تنصیب

گھر نیا ہو یا پرانا، لائٹس اور روشنیوں کا استعمال مناسب ہو تو ایک منفرد اور خوبصورت انداز دیتا ہے۔ کسی بھی چھت کی اونچائی اجاگر کرنے کے لیے عمودی ڈیزائن میں تیار کردہ لائٹس کا استعمال کیا جانا بہتر ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ان کی تنصیب بھی عمودی انداز میں کیے جانے پر ایک بہترین اونچی چھت کا شائبہ ہو گا۔ علاوہ ازیں، اگر آپ کمرے میں فانوس آویزاں کرنا چاہ رہے ہیں تو اسے شیشے پر مبنی ہونا چاہیئے۔ مزید یہ کہ فانوس گہرے رنگ اور سخت ساخت پر مشتمل نہ ہو۔

 

 

اونچی چھت کے لیے مناسب رنگ و روغن کا انتخاب

اینٹ سے لے کر پلستر تک مکمل کی جانے والی دیوار پر اگر مناسب رنگ یا پینٹ کا استعمال نہ کیا جائے تو بے کار نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ تاہم کچھ رنگ و روغن کمرے یا گھر کا نظارہ یکسر ہی بدل دیتے ہیں۔ لہٰذا رنگ و روغن کی اہمیت سے انکار ہی نا ممکن ہے۔ چھت کی اونچائی دکھانے کے لیے فرش سے لے کر پوری چھت تک ایک ہی رنگ کا استعمال مددگار ثابت ہو گا۔ مزید براں، دیواروں کی نسبت چھت پر ہلکے رنگ کا استعمال بھی مناسب رہتا ہے۔ علاوہ ازیں، اونچی چھت کے لیے کبھی بھی چمکدار رنگوں کا انتخاب نہ کریں۔ بلکہ میٹ کلر استعمال کریں، جو چھت کی اونچائی ظاہر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

 

 

چھت کی اونچائی ظاہر کرنے کے لیے مناسب بُک شیلف کا استعمال

مناسب بُک شیلف سے فوراً ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ چھت کی اونچائی کا اس سے کیا تعلق ہو سکتا ہے۔ تو جواب یہ ہے کہ اس کا چھت سے براہِ راست تعلق ہے۔ مثال کے طور پر، اگر نیچی چھت والے کمرے کی دیوار میں شیلف تعمیر ہو۔ اور ساتھ ہی اس میں موجود کتب، ڈیکوریشن اور دیگر اشیاء سجائی گئی ہوں تو چھت اونچی دکھائی دینا مشکل ہے۔ تاہم، ایک پتلی اور لمبی بُک شیلف اونچی چھت کے نظارے میں مددگار ثابت ہو گی۔ کتابوں کی یہ الماری اگر چھت تک خود سے تعمیر کی جائے تو چھت کی اونچائی دکھائی دینا یقینی ہے۔ اسی طرح کچن میں کیبنٹس چھت تک تعمیر یا نصب کرنے سے اونچی چھت دکھائی دے گی۔

 

 

عمودی لائنز پر مشتمل وال پیپر

وال پیپر سے سجی دیواریں گھر کے ہر حصے کو مختلف احساس اور یگانگت سے نوازتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گھر کے ہر فرد کے کمرے سے لے کر لیونگ روم اور ڈرائنگ روم کا ایک الگ ہی منظر ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ آپ کے ذوق اور پسند پر بھی منحصر ہے کہ اپنے کمرے کو کس طرح کا انداز دینا چاہتے ہیں۔ تاہم چھت کے لیے آپ دیواروں پر ایسا وال پیپیر استعمال کریں جو چھت کو بلند دکھانے میں اہم ثابت ہوں۔ لہٰذا، ایسے وال پیپیرز کا انتخاب کریں جن پر عمودی لکیریں بنی ہوں۔ اور ان عمودی لائنوں پر مشتمل وال پیپرز کو مذکورہ بالا روشنیوں کی طرح عمودی انداز میں چسپاں کریں۔

 

 

گھرکی اندرونی چھت کی اونچائی میں شیشے کی اہمیت

رنگ و روغن، وال پیپر، روشنیاں اور بُک شیلف کے ساتھ ساتھ ڈیکوریشن اور ڈیزائن میں شامل آرائشی شیشے کا ایک اہم کردار ہے۔ جس کے لیے آپ پتلے، لمبے اور بلند شیشے کا کمرے میں استعمال کریں تو یقیناً یہ اونچی چھت دکھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اونچے شیشوں کے استعمال سے کمرے میں موجود عمودی روشنیوں کے عکس چھت کی بلندی مزید یقینی بنائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago