Categories: ConstructionLifestyle

مکان کی قدر و قیمت بڑھانے کے طریقے

یوں تو اپنا گھر سب کے لیے آرام و سکون کا محور ہوتا ہے اور سب ہی چاہتے ہیں کہ اس جہاں کے جس حصے کو وہ اپنا گھر کہتے ہیں وہ جگہ کسی صورت قدروقیمت میں کسی سے کم نہ ہو۔ سوچا آج آپ کو گھر کی قیمت اور قدر بڑھانے والے عوامل سے آگاہ کیا جائے تاکہ آپ اپنی ملکیت کی فروخت سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں اور اگر فروخت نہ بھی کریں تو بھی گھر کی ویلیو آس پاس کے سبھی مکانوں سے زیادہ ہو۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مکان کی تزئین و آرائش پر رقم صرف کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ اگر آپ نے یہ فیصلہ کرلیا ہے تو یقین کیجئے، دیے گئے مشورے نہ صرف لوگوں کو آپ کے جمالیاتی ذوق کا گرویدہ بنائیں گے بلکہ دنیائے ریئل اسٹیٹ کے ہر زاویے سے آپ کا مکان بہترین نظر آئے گا۔

ہاؤسنگ ماہرین کے مطابق اگر گھر کا کچن خوبصورت بنا دیا جائے توگھر کی قدروقیمت میں 15 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اکثر گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ کچن میں ہوا کی مناسب آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے اُس کی دیواریں آگ کی کالک سے گندی ہوجاتی ہیں۔ گھروں کے اندرونی ڈیزائن کے ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ کچن کو اگر سلائیڈنگ دروازہ لگا دیا جائے اور اِس میں ایک چھوٹی سی میز اور چند کرسیاں لگا کر چھوٹا سا ڈائننگ روم بھی بنا دیا جائے تو اُس کی مکمل تصویر تبدیل ہوجاتی ہے۔

کچن میں دیواروں پر پینٹ کا لازمی خیال رکھیں، خوبصورت کیبنیٹس اور درازوں کا اضافہ کریں جس میں ضرورت کا سامان رکھا جا سکے۔ کچن کا سنک جلد استعمال سے پُرانا ہوجاتا ہے تو اگر آپ کے گھر میں بھی کچن کا سنک پُرانا ہوگیا ہے تو اُسے تبدیل کروائیں۔ فرش بوسیدہ نہ ہو اور رگز یا پلاسٹک بچھا دیا جائے یا بجٹ اجازت دے اور فلورنگ تبدیل کردی جائے تو کیا ہی کہنے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گھروں میں گیراج کے علاوہ بھی وافر پارکنگ اسپیس موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے تو آپ اپنے گھر کے غیر استعمال شدہ پارکنگ اسپیس کو لیونگ ایریا کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ہاؤسنگ ماہرین کے مطابق اگر آپ گیراج کو لیونگ ایریا میں تبدیل کرلیتے ہیں تو آپ کے گھر کی قیمت میں ماہرین کے مطابق 15 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ مگر ضروری امر اس بات کا اطمینان کرنا ہے کہ آپ کے پاس گاڑی پارک کرنے کی ایک اور جگہ موجود ہو۔ اس بات کا اطمینان بھی کرنا پڑیگا کہ دیواریں اور چھتیں اس قابل ہیں کہ جگہ لیونگ ایریا بن سکے اور وہاں بجلی کا سسٹم اور نکاسی آب کا نظام موجود ہے کہ نہیں۔

یوں تو مکان کی تزئین و آرائش میں بیسمینٹ کو ہمیشہ کم اہمیت دی جاتی ہے مگر بین الاقوامی ماہرین کی طرف سے جاری کردہ تعمیراتی گائیڈ لائنز کے مطابق بیسمینٹ میں مکان کے فروخت سے قبل چند باریک تبدیلیاں بھی مکان کی ویلیو کو 30 فیصد سے زائد تک بڑھا سکتی ہیں۔ ضروری مگر یہ ہے کہ اُس علاقے کی اسکوائر فٹ لاگت بیسمنٹ کی اسکوائر فٹ تعمیراتی لاگت سے زیادہ ہو۔

لفظ بیڈ روم تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ وہ جگہ جہاں تھک ہار کر آپ آرام کی غرض سے جاتے ہیں اور اپنی حسیات ترو تازہ کر کے نکلتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جب بھی انسان گھر کی تزئین وآرائش کا بیڑا اٹھاتا ہے تو سب سے پہلے بیڈروم میں ہی تبدیلیاں کرتا ہے اور اُسے ہی خوبصورت بنانے کی طرف اُس کی تمام تر توجہ ہوتی ہے۔ بیڈروم کو سجانے اور خوبصورت بنانے سے انسان اپنے گھر کی ویلیو کو 10 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔ بیڈروم میں سیلنگ اور دیواروں کو سجانا نہایت ضروری ہے۔

سیلنگ کے لیے اگر مصنوعی چھتوں کا انتخاب کریں جو جیب پر بھاری نہیں۔ اکثر لوگ گلاس یا ووڈ سیلنگ کا انتخاب کرتے ہیں مگر ماہرین  کے مطابق فلورل اور وال پیپر سیلنگ دیکھنے میں زیادہ متاثر کن لگتے ہیں اور بجٹ پر بھی گراں نہیں گزرتے۔

ماہرین تمام دیواریں نہیں بلکہ محض ایک دیوار کا رنگ تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جس سے کمرہ ہر دیکھنے والی آنکھ کو بھاتا ہے۔

گھر باہر سے کیسا دکھتا ہے؟ اِس بات کا تعین کریگا آپ کے گھر کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ لیکن اس صورت میں جب آپ کا گھر اپنی لینڈ سکیپنگ میں ہو اپنی مثال آپ۔ اگر نہیں ہے تو یہ مسئلہ حل طلب ہے۔ فوری طور پر باغیچے کی تزئین و آرائش کیجئے، درخت، پھل، پھول، پودے لگائے، بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولوں کا انتظام کیجئے اور گھاس اُگا کر اُس پر میز اور کرسیاں لگائیں۔

گھر کے بیرونی حصے میں یعنی پورچ ایریا میں سن روم کی تعمیر کے ذریعے بھی گھر کے بیرونی حصے کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago