Categories: ConstructionLifestyle

پُرانے مکان کی بہتری کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں؟

مکان ایک ایسی چیز ہے کہ اگر اُس کا خیال نہ رکھا جائے تو اُس کی بدحالی چھپائے نہیں چھپتی۔ اور سب سے زیادہ احساس آپ کو دوسرے لوگ دلاتے ہیں کہ مکان خستہ حالی کا شکار ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسی لیے مکان کی تزئین و آرائش ضروری ہے۔ نہ صرف آپ کے رشته داروں اور آپ کے گھر میں آنے جانے والوں کے لیے بلکہ آپ کے اپنے ذہنی سکون اور بہترین گزر بسر کے لیے بھی۔

ہم عموماً گھر کی تزئین و آرائش کو نظر انداز کرتے ہیں اور اِسے کل، اگلے ہفتے، آنے والے مہینے اور اگلے سال تک ٹالتے دکھائی دیتے ہیں۔ یوں بات آئی گئی ہوجاتی ہے اور ہم اپنے ذہنوں پر ایک خود ساختہ بوجھ محسوس کرتے ہیں جو مکان کی آرائش نہ ہونے سے ہمیں آ لیتا ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ لوگ عموماً زیادہ خرچے کے خوف سے یہ قدم، یعنی گھر کی حالت دُرست کرنے کا قدم نہیں اٹھاتے، مگر ساتھ ہی یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اگر گھر کے ہر بگاڑ کو ساتھ ساتھ ہی دُرست کیا جائے تو یہ خرچ کم ہی ہوتا ہے بنسبت اس کے کہ پورے گھر میں ایک ساتھ ہی جمع شدہ مرمتی کام کروایا جائے۔

آپ کے گھر بھی اگر مرمتی کام کرنا باقی ہے یا آپ کے مکان کی حالت بھی آپ کی توجہ مانگ رہی ہے تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے۔

 

مکان کے در و دیوار کی حالت دُرست کیجئے

جب بھی گھر کی تزئین و آرائش کا خیال آئے تو سب سے پہلے نگاہ دیواروں سے اترے پینٹ کی جانب جاتی ہے۔ اگر آپ کے گھر کی دیواروں کا پینٹ بھی اُترا ہوا ہے تو اُن کے رنگ و روغن کا انتظام کرلیں۔

 

 

دیکھیں اگر کہیں فرش اکھڑا ہوا ہے، کوئی نل ٹپک رہا ہے، کوئی کھڑکی ہے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کوئی چھت ہے جو بارش کے پانی کے آگے بند نہیں باندھ سکتی تو اس کی مرمت کرا لیں۔ جب آپ ایسا کر لیں تو اپنے اندر ہی مثبت تبدیلی محسوس کریں گے اور باقی کام کرنے کا مزاج خود ہی بن جائیگا۔

 

وائرنگ اور پلمبنگ بھی دیکھ لیں

گھروں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وائرنگ اور پلمبگ کے مسائل سر اٹھاتے ہیں۔

 

 

جب بھی گھر میں اُکھاڑ پچھاڑ کا سما ہو تو لگے ہاتھوں یہ کام بھی کرلیجئے کیونکہ بعد میں محض اس کام کے لیے فرش اور دیواروں کا پلستر اکھاڑنا نہایت تکلیف ده ہوگا۔ یہ کام تب بہت ضروری ہوتا ہے کہ کہیں خرابی کا شک اور شبہ ہوجائے، تو تب پہلی فرصت میں اس کو مکمل کرلینا چاہیے۔ وائرنگ کسی صحیح پروفیشنل سے کروائیں اور کرواتے وقت اضافی ساکٹ ضرور لگوائیں تاکہ ایکسٹینشن سے چھٹکارا حاصل ہو۔

 

سٹرکچرل مسائل دور کیجئے

گھروں میں اکثر سٹرکچرل مسائل ہوتے ہیں جن کا ادراک یا تو کسی پروفیشنل ڈیزائنر کو ہوتا ہے یا وہاں وقت گزارنے والے رہائشی کو۔ عموماً نئے کچن، باتھ روم یا کسی اسٹور کی تعمیر کا کام ضروری ہوتا ہے۔ عموماً گھر پر نکاسی آب کا مسئلہ ہوتا ہے، چھت کا ٹپکنا ہوتا ہے، ہوا کی آمد و رفت میں رکاوٹ ہوتی ہے، دیواروں میں دراڑیں ہوتی ہیں، ماربل کا اکھڑنا، دروازوں یا کھڑکیوں میں زنگ لگنے کا سلسلہ ہوتا ہے جسے پہلی فرصت میں دُرست کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سٹرکچرل مسائل حل کرنے کے لیے کسی ایکسپرٹ بلڈر، سروئیر یا پھر ایک سٹرکچرل انجینئر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

گھر کے حرارتی نظام کو ٹھیک کرلیں

اپنے گھر کے مرکزی یعنی سینٹرل ہیٹنگ سسٹم پر غور کریں۔ اگر گھر کا مرکزی ہیٹنگ سسٹم ٹھیک کرلیا جائے یا اُسے اپڈیٹ کرلیا جائے تو نہ صرف مکان کی قدر اور قیمت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ انرجی افیشنٹ کہلائے گا۔

 

 

اس ضمن میں آپ کو گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کے آس پاس رخنوں کو بھرنا ہوگا تاکہ حرارت کی آمد و رفت کو کنٹرول کیا جا سکے۔
جن کھڑکیوں کی مرمت نہ ہو سکے اُنہیں تبدیل کرنا پڑیگا۔ گھر کے انسولیشن سسٹم پر بھی دہان دیں اور اگر ایگزاسٹ فین کام نہیں کررہا تو اسے بھی تبدیل کروائیں۔

 

کچن کی مرمت کے لیے چند مفید مشورے

کچن میں تبدیلی کے لیے آپ خاص طور پر ڈیزائن کردہ اور اصل لگنے والے وال پیپرز خرید سکتے ہیں جس سے کچن کم بجٹ میں خوبصورت بن سکتا ہے۔

 

 

سرامکس اور ٹائلز کا استعمال کچن کو زبردست ونٹیج انداز دے سکتا ہے۔ یہاں خوبصورت فنشنگ اور ٹیکسچر والی لکڑیوں کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور اگر کچن اوپن ہو تو باہر بھی ہوسکتا ہے۔ کچن کی ترمیم سے گھر کی قدر و قیمت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کی مکمل تصویر تبدیل ہوجاتی ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago