Categories: EducationLifestyle

گھر کو محفوظ کیسے بنایا جائے؟

دورِ حاضر میں گھر کے خوبصورت اور اچھے ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ ہونا بھی ضروری ہے اور اسی وجہ سے گھر کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سوچیے کہ ایک ایسی رہائش کا کیا فائدہ کہ جہاں کے مکین خود کو محفوظ ہی نہ سمجھیں۔ مگر اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گھر کو محفوظ صرف مین گیٹ کو تالا لگانے سے کیا جا سکتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں تو اس تحریر میں دیے گئے چند مفید مشورے آپ ہی کے لیے ہیں۔

 

سی سی ٹی وی کیمروں کی افادیت کو جانیے

سب سے پہلے تو دیکھ لیں کہ آج کل ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کا رجحان ہے۔ اسے اس صدی کی سب سے کارآمد اور با اثر ٹیکنالوجی کہا جاتا ہے۔

 

 

اس کی وجہ سے چہرے کی شناخت ہوجانے کا خوف ہوتا ہے اور یوں وہ ساری جگہ ایک چھوٹے سے آلے کی وجہ سے محفوظ ہوتی ہے۔ اپنے ملازمین کا اپنی غیر موجودگی میں رویہ جاننا ہو یا دیکھنا ہو کہ جب آپ گھر پر نہیں تھے تو دروازے پر کون آیا تو اِس ضمن میں سی سی ٹی وی کیمروں کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ مین گیٹ کے بالائی حصے پر، گھر کے بیرونی یا پچھلے حصے پر نصب کرنا نہایت مفید ہے۔

 

کھڑکیوں کی درستگی کرلیں

گھر کی حفاظت کے لیے محفوظ اور مضبوط کھڑکیاں ضروری ہیں۔

 

 

دیکھا گیا ہے کہ عموماً لوگ روشنی کی غرض سے گھر پر شیشے کی کھڑکیوں کو فوقیت دیتے ہیں مگر سیکیورٹی کے اعتبار سے صرف شیشے کی کھڑکیاں محفوظ نہیں۔ مناسب یہ ہوگا کہ گھر پر شیشے کی کھڑکیوں کے باہر حفاظتی لوہے کی گرل بھی لگا دی جائے تو اس سے حفاظت کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

 

جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائیں

گھر کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ جدید ٹیکنالوجی سے گھر کو محفوظ بنانے کے آپشنز میں الیکٹرک یا ٹچ پیڈ تالے ہیں کہ جن کو کھولنا پاس ورڈ لکھ کر ممکن ہے جو کہ صرف آپ کو معلوم ہوگا۔

 

 

دوسرا طریقہ گھر پر سیکورٹی الارم نصب کرنا ہے کہ جو سائرن تب بجائیگا جب آپ کے گھر میں کوئی بھی بغیر اجازت کے داخل ہونے کی کوشش کریگا۔ اس سسٹم میں یہ خصوصیت بھی موجود ہے کہ آپ مہمانوں کو گھر کے دروازے پر آتے ہوئے سیکورٹی کیمروں سے دیکھ سکتے ہیں اور گیٹ پر نصب ایک آلے سے اُن کی آواز گھر میں سن کر گھر کے اندر سے ہی اُن کے لیے گھر کا لاک کھول سکتے ہیں۔

 

گھر کو روشن رکھیں

کوشش کریں کہ گھر کے بیرونی حصے اور پچھلے حصے یا ہر اُس حصے کو کہ جس سے گھر میں داخل ہونا ممکن ہو، کو روشن رکھیں۔

 

 

یہ امر اُس صورت میں زیادہ ضروری ہوجاتا ہے جب آپ کا گھر آبادی سے دور واقع ہو۔ کوشش یہ بھی کریں کہ اپنی غیر موجودگی میں گھر کو روشن رکھیں، تمام لائٹس آن رکھیں، اور اپنے گارڈن کے لیے فلور لائٹنگ کی آپشن پر غور کریں۔

 

دیواریں اونچی رکھیں

وارداتیں عموماً اُس گھر میں ہوتی ہیں کہ جہاں کی دیواریں چھوٹی اور آسانی سے پھلانگی جا سکیں۔ اسی لیے لوگ داخلی دروازوں کو اونچا بناتے ہیں اور ایک دھاتی گرل ساتھ لگاتے ہیں تاکہ اپنی غیر موجودگی میں بھی گھر کی سیکورٹی کے حوالے سے وہ پرسکون رہیں۔

 

فائر الارم نصب کریں

گھر میں ایک کارآمد فائر الارم ہو تو حادثے کی صورت میں خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

 

 

یہ زیادہ رقم طلب کام نہیں اور آسانی سے سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے۔ صرف چوروں ڈاکوؤں سے نہیں، گھر کو آگ سے بھی محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago