وفاقی دارالحکومت میں 12 ارب روپے کے تین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ارب روپے کی لاگت پر مشتمل 3 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے مطابق منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں سی ڈی اے کی ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی نے تینوں ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔

ان منصوبوں میں مارگلہ روڈ کو ای 11 سے منسلک کرنے کے لیے سڑک کی تعمیر، پارک روڈ کی مرمت و توسیع اور بھارہ کہو بائی پاس کی تعمیر شامل ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر سی ڈی اے کی جانب سے صرف 2 ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جانا تھا لیکن نئے شیڈول کے مطابق مارگلہ روڈ تا ای 11 سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو بھی شامل کر لیا گیا۔ اس پراجیکٹ پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مذکورہ سڑک 5 کلومیٹر طویل ہو گی۔

علاوہ ازیں ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 2 ارب روپے کی لاگت پر مشتمل پارک روڈ کی مرمت و توسیع کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبے کے تحت پارک روڈ پر راول چوک سے ترامڑی چوک تک سڑک کی تعمیر و توسیع کی جائے گی اور دونوں اطراف اضافی لین بھی شامل کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پارک روڈ کی توسیع کے دوران اس پر میٹرو اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران بھارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی جس پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔

حکام کے مطابق ان منصوبوں کے ٹھیکے کے لیے بِڈنگ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top