لاہور: پنجاب کی صوبائی ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مختلف شعبوں میں تین ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔ ان منصوبوں پر 998.5348 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
یہ منظوری صوبائی ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے گیارھویں اجلاس میں ہوئی، جس کی صدارت چیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کی۔ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تمام ممبران، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر حکومتی عہدیداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منظور کی گئ سکیمز درج زیل ہیں۔
سکیم لاگت
فیملی ویلفئیر سینٹر کی توسیع اور کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز کا اجراء 3890.851 ملین
کنویں کھودنے کے نظام میں بہتری کےلیئے آلات کی خرید 600 ملین
راولپنڈی چکری روڈ کی توسیع )مہرہ چپری سے لیکر موٹروے انٹرچینج تک( 858.147 ملین
منظور کیے گئے روڈ پروجیکٹ کی لمبائی 37کلومیٹر جبکہ چوڑائی 24 فٹ ہوگی۔