Graana News

سیلاب متاثرین میں ہیضہ اور ملیریا جیسے مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ: یونیسیف

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہیضہ اور ملیریا جیسے مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دوسری جانب یونیسیف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدہ بچوں کے لیے اس کی 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فنڈنگ کی اپیل پر جمع ہونے والی رقم اب بھی ایک تہائی سے کم ہے جبکہ بچوں کی ضروریات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ دنیا کو اکٹھا ہونے اور پاکستان میں بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال پاکستان میں ہر اس بچے کو زندگی بچانے والی صحت، غذائیت اور تعلیم کی خدمات فراہم کر کے جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بلوچستان میں یونیسیف پاکستان کی چیف فیلڈ آفیسر گیریڈا بیروکیلا نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ تباہ کن سیلاب کے باعث پاکستان میں 34 لاکھ سے زائد بچوں کو ان کے گھروں سے محروم ہونا پڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے پہلے ہی 550 سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ امداد میں واضح اضافہ نہیں ہوا تو مزید بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 ہفتے گزرنے کے بعد بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بڑے حصے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، کئی سڑکیں اور پل یا تو بہہ گئے ہیں یا تباہ ہو چکے ہیں۔

آفت زدہ 81 اضلاع میں ہزاروں خاندان اب بھی کٹے ہوئے ہیں اور انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے، ان خاندانوں کے پاس خوراک، صاف پانی یا ادویات نہیں ہیں۔

یونیسیف عہدیدار نے کہا ہے کہ خوراک کی کمی کا مطلب ہے کہ بہت سی مائیں خون کی کمی اور غذائیت کی کمی کا شکار ہیں اور ان کے بچوں کے وزن بھی بہت کم ہیں۔

چیف فیلڈ افسر کا کہنا ہے کہ یونیسیف پہلے دن سے ہی سیلاب کے ردِعمل میں حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے، سیلاب کے فوراً بعد ہم نے 10 لاکھ ڈالر کی پیشگی سپلائی روانہ کی جس کے بعد اضافی 30 لاکھ ڈالر کی سپلائی ڈیلیور کی گئی اور سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بھیجی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 71 موبائل ہیلتھ کیمپس اور بچوں کو صدمے سے نمٹنے میں مدد کے لیے عارضی تعلیمی مراکز قائم کیے ہیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا کہ ایسے میں کہ جب ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال ابتر ہے، حکام اور انسانی ہمدردی کے ادارے متاثرہ آبادی تک پہنچنے کے لیے اب بھی کوششیں کررہے ہیں۔

بیان میں یو این ایچ سی آر نے کہا کہ تازہ ترین اندازوں کے مطابق سیلاب سے تقریباً 76 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جن میں تقریباً 6 لاکھ ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے پانی کو کم ہونے میں 6 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرات اور لاکھوں لوگوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی حفاظت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

ایک متعلقہ پیش رفت میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago