Graana News

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر

اسلام آباد: نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ملک میں تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ایف آر سی سی نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والا نقصان تقریباً 40 ارب ڈالر تک تجاوز کر چکا ہے۔

این ایف آر سی سی کے صدر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً 30 سے 40 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

ابتدا میں یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ حالیہ سیلاب سے 10 سے 12 ارب ڈالر تک نقصان ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سیلاب سے ہونے والے نقصان سے متعلق ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ بالخصوص پاکستان ریلوے کا مین لائن 1 سکھر تا حیدرآباد سیکشن کی مکمل بحالی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایم ایل 1 منصوبے کا آغاز نہایت لازمی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے تقریباً 18 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ اس وجہ سے ملکی جی ڈی پی بھی سست روی کا شکار ہو کر 1.2 فیصد سے 1.7 فیصد کے درمیان رہے گی۔

سیلاب سے قبل وزارتِ خزانہ کی جانب سے 5 فیصد جی ڈی پی کا ٹارگٹ متعین کیا گیا تھا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کیش فار ورک پروگرام کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ متاثرہ لوگوں کی بحالی عمل میں لائی جا سکے۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فصلوں اور مویشیوں کے لیے بِلاسود قرض فراہم کیے جانے چاہئیں۔

این ایف آر سی سی کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی اور پُلوں کی تعمیر کر کے متاثرہ علاقوں کو دوسرے شہروں سے منسلک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حالیہ سیلاب میں تقریباً 246 پُل تباہ ہوئے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق اگر نقصانات 40 ارب ڈالر سے تجاوز کرتے ہیں تو ملکی جی ڈی پی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے اور مہنگائی 30 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صحت کے حوالے سے اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں ملک بھر میں 120,785 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago