Categories: EducationLifestyle

گھر میں رنگ و روغن کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

گھر میں رنگ و روغن تو سب ہی کرواتے ہیں۔ یہ گھر کے اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے اور اس سے لوگ آپ کے جمالیاتی ذوق کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ وہ دن گئے جب گھر کی دیواروں پر ہر کچھ سال کے بعد سفیدی کی ایک لہر دوڑا دی جاتی اور کام مکمل سمجھا جاتا۔ آج کا دور جدت کا دور ہے یعنی آج کے دور میں ہر طرف، زندگی کے ہر پیرائے اور ہر میدان میں آپ کو جدت کا پہلو نظر آتا ہے۔ یہی جدت، اگر دیکھا جائے تو رنگ و روغن میں بھی نظر آتی ہے کہ آج کا دور اس لحاظ سے بھی تبدیلی دکھا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس موضوع پر لکھنے کی غرض سے کافی ایسے ہوم پینٹ ٹرینڈز دیکھنے کا اتفاق ہوا کہ آنکھیں ششدر رہ گئیں۔ آج واقعی لوگ ایسے ٹرینڈز بنا رہے ہیں کہ جس سے آنکھوں کو ریفریشمنٹ کا احساس ہوتا ہے۔ رنگ و روغن واقعی وقت لینے والا اور رقم لگنے والا پراجیکٹ ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے کہ مشرقی ہاؤس ہولڈز میں تو لوگ اس سے بیشتر وقت بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ سالہا سال گھر کی دیواریں نہیں رنگتے۔ ہاں کبھی کبھار ہمت کر کے اس کام کو شروع کرتے ہیں تو اُکھاڑ پچھاڑ اتنی ہوجاتی ہے کہ پھر سو مزید کام نکل آتے ہیں۔ یوں دیواریں رنگنے کا عمل ایک مکمل گھر کی رنویشن کا عمل بن جاتا ہے۔

آج کی تحریر میں بات ہوگی اُن پہلوؤں کی کہ جن کا خیال گھر میں رنگ و روغن کرتے وقت لازمی رکھنا چاہیے۔

کونسا رنگ منتخب کیا جائے؟

سب سے پہلا پوائنٹ ہے کہ گھر میں دیواریں رنگتے وقت کن رنگوں کا انتخاب کیا جائے۔ گو کہ اس سوال کا کوئی ایک جواب نہیں اور آپ اگر سو لوگوں سے اُن کی پسند کے رنگ پوچھیں گے تو شاز و نادر ہی ایسا کوئی موقع آئیگا کہ اُن کے جوابات آپس میں ملتے ہوں۔

جیسا کہ تحریر کے شروع میں عرض کیا جا چکا کہ آج کل سفید رنگ کا زمانہ گیا۔ اب لوگ دیواروں پر کوئی ایک رنگ نہیں کرواتے۔ یعنی اب ملٹی رنگوں کا زمانہ ہے اور ایک سے زائد رنگوں کا کامبینیشن کافی اچھا لگتا ہے۔ اس کا مگر خیال ایسے رکھنا چاہیے کہ دونوں کا آپس میں میل ہونا بہت ضروری ہے۔ ایک ٹرینڈ یہ بھی ہے کہ تین دیواروں پر ایک سا رنگ ہو اور ایک دیوار پر یکسر مختلف رنگ کیا جائے۔ اسی طرح کوشش کرنی چاہیے کہ کمرے میں پڑے قالین یا کسی صوفے کے مطابق یا اُن سے کوئی ایک رنگ چرا کر آپ کسی دیوار پر وہ رنگ کردیں۔

بنیادی اصول

معروف ویب سائٹ 99 ایکڑز کے مطابق رنگ و روغن کا بنیادی اصول یہ ہے کہ 400 مربع فٹ دیوار کے لیے ایک گیلن رنگ درکار ہوتا ہے جبکہ اگر ڈبل کوٹنگ کروائی جائے تو 400 مربع فٹ دیوار پر دو گیلن رنگ لگایا جا سکتا ہے۔ اس حساب سے اگر پینٹ کیا جائے گا تو تسلی رکھی جا سکتی ہے کہ نہ رنگ زیادہ لگے گا اور نہ ہی آپ کو پیسوں کے ضائع ہونے کی پریشانی ہوگی۔

گھر پر رنگ و روغن خود کریں یا کسی ماہر پینٹر سے کروائیں، یاد رکھیں کہ رنگوں کا انتخاب اور انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں آنے والوں کو چیخ چیخ کر بتائے گا۔ اس سے پہلے آپ اپنا تعارف کرائیں، آپ کے گھر کا انداز ہی آپ کے بارے میں آنے والوں کو خوب بتا دے گا۔

اچھے پینٹس کا استعمال

یہ تو آپ نے سنا ہوگا کہ رنگوں کا استعمال جیسا بھی ہو، وہ بعد کی بات ہے۔ اولین ترجیح آپ کی رنگوں کی کوالٹی پر ہونی چاہیے کہ آپ ایک اچھی کوالٹی کا پینٹ استعمال کریں نہ کہ کسی سی گریڈ پینٹ کا استعمال کریں جو کہ ذرا سی موسم کی تبدیلی بھی برداشت نہ کر سکے۔

جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ مہنگا روئے ایک بار اور سستا روئے بار بار تو کوشش کیجئے کہ رنگوں کی مد میں پیسے نہ ہی بچائے جائیں۔ کوشش کریں کہ اچھے سے اچھے برانڈ کا پینٹ خریدیں اور اسی کو آزمائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کسی سستے پینٹ باکس کا انتخاب کرتے ہیں تو امکان یہ ہے کہ آپ کو اس دورانیے میں زیادہ بار رنگ کروانا پڑے جس دورانیے میں ایک مہنگا پینٹ باکس شاید تھوڑا سا ہی خراب ہو۔ اس بات سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ اکثر پیسے بچانے کا یہ عمل زیادہ پیسوں کے خرچ ہوجانے کا بھی ذریعہ بن جاتا ہے۔

زمین اور دیگر اشیاء ڈھانپ لیں

رنگوں کی سپلائی خریدنے کے بعد آپ کا اگلا قدم ہونا چاہیے کہ آپ گھر کی زمین کو مکمل طور پر ڈھانپ لیں۔ اکثر لوگ یہ غلطی کرلیتے ہیں کہ وہ یہ سوچ لیتے ہیں کہ بعد میں تمام تر اشیاء کو ایک ہی بار صاف کرلیں گے لہٰذا ابھی نہیں ڈھانپتے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ماہرین کے مطابق بہت ساری چیزیں پینٹ فرینڈلی نہیں ہوتیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سی اشیاء پر اگر ایک بار رنگ لگ جائے تو پھر اُن سے رنگ اتارنا کافی حد ٹک مشکل ہوجاتا ہے۔ بعد کی تنگیوں سے بچنے کے لیے آپ کو وقتی قدم اٹھانا چاہیے اور وہ یہ کہ آپ ایک مضبوط کپڑے سے تمام تر اشیاء ڈھانپ لیں تاکہ کسی پر بھی رنگ گرنے کا چانس نہ ہو۔

دُرست ٹولز کا استعمال

ماہرین کہتے ہیں پینٹنگ کے لئے صحیح ٹولز کا استعمال اتنا ہی ضروری ہے جتنا صحیح رنگوں کو منتخب کرنا۔ تاہم ، مہنگے اوزار خریدنے اور اچھے معیار کے اوزار خریدنے میں فرق ہے۔

آخر کار ، آپ کسی ایسے برش کو استعمال نہیں کرنا چاہیں گے جو کام کرنے کے بعد اسٹروکس کے نشانات چھوڑ دے۔ لہذا ، اپنا ہوم ورک مکمل کرتے وقت ایئر اسپریپر یا پینٹ رولرز جیسے صحیح ٹولز حاصل کرنے چاہئیں چاہے اس میں تھوڑی سی اضافی رقم بھی خرچ ہوجائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago