Commercial Markets

شاپنگ سینٹر میں سرمایہ کاری سے قبل کن باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے؟

عام طور پر شاپنگ سینٹر میں سرمایہ کاری ایک آسان عمل تصور نہیں کیا جاتا لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ شاپنگ سینٹر میں سرمایہ کاری ایک منافع بخش کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم شاپنگ سینٹر میں سرمایہ کاری سے قبل چند اہم باتوں کو دھیان میں رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

شاپنگ سینٹر یا کمرشل منصوبوں میں سرمایہ کو اگر محفوظ انداز میں لگایا جائے تو یقینی طور پر یہ ایک پُرکشش آمدن کا موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ سرمایہ کاری سے قبل آپ شاپنگ سینٹر یا کمرشل منصوبے کے تمام پہلوؤں کا اچھی طرح جائزہ لے لیں اور آپ ایک کاروباری ذہن کے ساتھ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی مستعدی اور مہارت سے اپنا سرمایہ کسی منصوبے میں لگائیں۔

اگر آپ ریئل اسٹیٹ کے شعبے کے بارے زیادہ علم نہیں رکھتے تو بھی اس سے اب اس لیے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا کیونکہ مارکیٹ میں بہت سی ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیاں موجود ہیں جن سے آپ منصوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق رہنمائی لے سکتے ہیں۔

اس کی ایک بہترین مثال گرانہ ڈاٹ کام ہے جو کہ آپ کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین رہنمائی کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔

آج کی اپنی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کے ساتھ چند اہم معلومات کا تبادلہ کرنے جا رہے ہیں کہ شاپنگ سینٹر میں سرمایہ کاری سے قبل کن باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔

شاپنگ سینٹر کی منفرد خصوصیات کے بارے میں معلومات رکھنا

موجودہ تجارتی اور ریئل اسٹیٹ کی دنیا میں جہاں تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں وہاں یہ بات بہت اہم ہے کہ کسی بھی نئی رہائشی اور کمرشل کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں معلومات کا حصول بہت ضروری ہے۔

گذشتہ چند سالوں سے کثیر المنزلہ رہائشی منصوبوں کے ابتدائی تین سے چار منازل شاپنگ مال کے لیے مختص کرنے کا رجحان عام ہوتا جا رہا ہے جو کہ رہائش اور روزمرہ اشیاء ضروریہ کی خریداری کی سہولت کا ایک بہترین امتزاج تصور کیا جاتا ہے۔

کسی بھی کمرشل منصوبے یا شاپنگ مال میں سرمایہ کاری سے قبل یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اُس منصوبے کی بنیادی خصوصیات کے حوالے سے باعلم ہوں۔ جیسے اس شاپنگ مال کی تعمیراتی جگہ، ڈیزائن، سیکورٹی، فوڈ کورٹ، ایلیویٹرز کی تنصیب اور منصوبے کی تعمیراتی جگہ کے گرد و نواح کا ماحول وغیرہ۔

آئیے ذیل میں درج شاپنگ مال سے متعلق چند اہم بنیادی خصوصیات کا مختصر جائزہ لیتے ہیں۔

شاپنگ مال یا کمرشل منصوبے کا تعمیراتی مقام

کسی بھی شاپنگ مال یا کمرشل منصوبے کا تعمیراتی مقام آپ کے اثاثے کی قدر و منزلت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسے کسی بھی منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل اس منصوبے کے تعمیراتی مقام کا بغور جائزہ لیں۔ مثال کے طور پر منصوبے کا تعمیراتی مقام شہر کے کس حصے میں واقع ہے؟ تعمیراتی منصوبے تک رسائی کے لیے مرکزی شاہراہیں منصوبے سے کتنی دور ہیں؟ منصوبے کا تعمیراتی مقام رہائشی علاقے میں واقع ہے یا پھر تجارتی سرگرمیوں کے کسی مرکزی علاقے میں وغیرہ۔

شاپنگ مال یا تجارتی مرکز کے گرد و نواح کا ماحول

کسی بھی تجارتی مرکز یا خاص طور پر شاپنگ مال کی قدر و منزلت میں تعمیراتی جگہ کے گرد و نواح کا ماحول براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ سرمایہ کار کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ایسے کسی بھی منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل مطلوبہ تعمیراتی منصوبے کی جگہ کے گرد و نواح کا بغور جائزہ لے۔

شاپنگ مال یا تجارتی مرکز کے گرد و نواح میں سرسبز و شاداب ماحول لازمی طور پر سرمایہ کار کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ جس قدر تعمیراتی منصوبے کے گرد و نواح میں ماحول صاف ستھرا اور قدرت کے قریب ہو گا اتنا ہی زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع وہاں دستیاب ہوں گے۔

ریٹیل سینٹرز کی اقسام اور اِن کے مقاصد

شاپنگ مال یا تجارتی مراکز میں ریٹیل سینٹرز کا کانسیپٹ کچھ نیا نہیں ہے لیکن جدید طرزِ تعمیر کی وجہ سے ریٹیل سینٹرز میں شہریوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ ریٹیل سینٹرز کو بنیادی طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ون سٹاپ شاپنگ سینٹر، رہائشی سہولیات سے منسلک تجارتی مراکز اور محدود سہولیات کے شاپنگ سینٹزز وغیرہ۔

ون سٹاپ شاپنگ سینٹر

ون سٹاپ شاپنگ سینٹر جیسے نام سے ظاہر ہے کہ خریداری کا ایسا مرکز تصور کیا جاتا ہے جہاں ایک چھت تلے آپ اپنی روزمرہ اشیاء ضروریہ کی تمام چیزیں بآسانی خرید سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایسے شاپنگ سینٹر یا تجارتی مراکز میں مختلف اشیا کے برانڈز کی نمائش کارفرما نہیں ہوتی بلکہ وہ تجارتی مرکز خود ہی ایک برانڈ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اس کی بہترین مثال آج کل بڑے شہروں میں کیش اینڈ کیری آؤٹ لیٹس کے طور پر ہمارے سامنے ہے۔

رہائشی سہولیات سے منسلک تجارتی مراکز

تعمیراتی ماہرین نے رہائشی سہولیات سے منسلک تجارتی مراکز کا جو نیا نظریہ پیش کیا ہے اس نے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ مذکورہ قسم کا ریٹیل سینٹر رہائشی اور تجارتی سہولیات کا ایک ایسا حسین امتزاج ہے جہاں آپ رہائشی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی عمارت میں اعلیٰ معیار کے برانڈز کے آؤٹ لیٹس سے شاپنگ بھی ایک چھت تلے کر سکتے ہیں۔

اس کی بہترین مثال وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سینٹورس شاپنگ مال ہے جہاں آپ کو اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولیات کے علاوہ شاپنگ اور فوڈ کورٹ کی بھی سہولیات میسر ہیں۔ ابھی حال ہی میں امارات گروپ نے امارات بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جو رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی انتہائی موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔

محدود سہولیات کے شاپنگ سینٹزز

محدود سہولیات کے شاپنگ سینٹرز سے مراد ایسے تجارتی مراکز یا خریداری کے مختصر آؤٹ لیٹس ہیں جہاں آپ بوقتِ ضرورت عارضی بنیادوں پر خریداری کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ شاپنگ سینٹرز عام طور پر ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر تعمیر کیے جاتے ہیں جہاں آپ سفر کے دوران مختصر خریداری سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ان آؤٹ لیٹس میں زیادہ تر کافی شاپس، فاسٹ فوڈ اور بنیادی اشیاء ضروریہ کی محدود سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago