Real Estate

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل بنیادی معائنہ کیوں ضروری؟

کسی بھی چھوٹے یا بڑے شہر میں کرائے پر اپارٹمنٹ لینا اگرچہ جوئے شیر لانے کے برابر نہیں سمجھا جاتا۔ اور زیادہ تر دو سے تین دوروں میں فائنل مراحل طے کر کے منتقلی کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، شفٹنگ کے بعد کم یا پھر بڑے پیمانے پر مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنے پر افسوس ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ پھر سے فوری طور پر کوئی اپارٹمنٹ دیکھنا اور شفٹ ہونا یقیناً آسان نہیں ہوتا۔ لہٰذا، بعد میں در پیش مسائل اور مشکلات سے بہتر ہے کہ جو اپارٹمنٹ بظاہر آپ کا صحیح انتخاب ہے اس میں منتقلی سے قبل ایک جائزہ لیا جائے۔ دیکھتے ہیں کہ کوئی بھی اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل بنیادی معائنہ کیوں ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل موبائل فون اور وائی فائی سگنل کی فراہمی

سوشل میڈیا اور موبائل فون کے دور میں سگنلز سے دوری بلاشبہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ذاتی ضروریات کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مصروفیات اور دفتر سے رابطے میں خلل بالکل قابلِ قبول نہیں۔ نئے علاقے کے نئے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے پر ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہاں موبائل فون اور وائی فائی سگنلز کی مکمل فراہمی دستیاب ہے یا نہیں۔ کچھ علاقوں میں بظاہر سگنلز دستیاب ہوتے ہیں۔ لیکن تمام تر کمپنیوں کے سگنلز کام نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں، وائی فائی کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہے۔ لہٰذا، وزٹ کے دوران نہ صرف موبائل اور وائی فائی سگنلز چیک کریں بلکہ ان کا استعمال کر کے بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔

 

 

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل پانی کی باقاعدہ دستیابی یقینی بنائیں

پانی کسی بھی سیزن میں زیرِ استعمال آنی والی ضروری چیزوں میں سے ایک ہے۔ جس کے بغیر کسی طور گزارا ممکن نہیں۔ نئے اپارٹمنٹ میں منتقلی کے بعد اگر آپ کو پانی کی مکمل اور باقاعدہ فراہمی دستیاب نہ ہو تو یہ بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ کیونکہ کھانا بنانے سے لے کر، صفائی اور کپڑوں کی دھلائی تک پانی کے بغیر ممکن نہیں۔ دوسرے الفاظ میں چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی ضروری ہے۔ علاوہ ازیں، مکمل فلو اور پریشر کے ساتھ فراہمی ہو تو استعمال میں آسانی ہے۔ کیونکہ کم پریشر کے ساتھ کپڑوں کی دھلائی اور شاور میں کم پانی ناقابلِ استعمال ہوتا ہے۔ لہٰذا باقاعدہ پانی کی دستیابی یقینی بنائیں۔

 

 

کرائے پر اپارٹمنٹ حشرات الارض سے پاک ہو

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل آپ دو سے تین، یا کم از کم تین سے چار دورے کرتے ہیں۔ جس میں زیادہ تر لوگوں کی ترجیح تمام حصوں کی سیٹنگ اور آئٹمز کی تنصیب ہوتی ہے۔ اور خالی اپارٹمنٹ یا روزانہ صفائی نہ ہونے کی بناء پر گھر کی موجودہ حالت پر غور نہیں کیا جاتا۔ تاہم شفٹنگ سے قبل صفائی کی جاتی ہے اور سامان پہنچایا جاتا ہے۔ لیکن اس مرحلے میں آپ یہ نہیں جان پاتے کہ آیا یہ اپارٹمنٹ کیڑے مکوڑوں اور حشرات الارض کی آماجگاہ ہے۔ اور شفٹنگ کے بعد صفائی کرنے کے باوجود ہر کونے کھدرے سے چوہوں، کیڑوں مکوڑوں اور دیگر حشرات الارض کی آمدو رفت جاری رہتی ہے۔ لہذا، یہ یقینی بنائیں کہ وہ اپارٹمنٹ پرانا تعمیر شدہ یا زیادہ عرصہ خالی رہنے کی وجہ سے کیڑوں مکوڑوں کا گھر نہ ہو۔

 

 

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل رات کے اوقات میں وزٹ ضرور کریں

اکثر و بیشتر کرائے پر اپارٹمنٹ لینے والے افراد دن کے کسی ایک حصے میں وزٹ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ مصروفیت اور دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت دورہ کرتے ہیں تو اپارٹمنٹ کے اندر قدرتی روشنی کا حصول چیک کریں۔ جس کے بے شمار فوائد ہیں جیسا کہ دن میں زیادہ برقی لائٹس آن کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ مزید براں، سورج کی روشنی اندر آنے سے دیواروں اور بیشتر حصوں میں نمی نہیں آنے پاتی اور سیم کے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ علاوہ ازیں، رات کے وقت ضرور دورہ کریں تاکہ ارد گرد کے ماحول، وہاں مقیم لوگوں کے رجحانات اور اپارٹمنٹ کے آس پاس روشنی یا اندھیرے جیسے ماحول کا اندازہ لگایا جا سکے۔

 

 

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل مختلف اوقات میں پارکنگ کی دستیابی

اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیا۔ شفٹ ہو گئے۔ گھر کی سیٹنگ کر لی گئی۔ تمام آئٹمز کی تنصیب ہو گئی۔ اب آپ نے چوبیس گھنٹے اسی اپارٹمنٹ میں آنا جانا اور رہنا ہے۔ لیکن روزانہ آنے جانے پر آپ کو اندازہ ہوا کہ پارکنگ سے متعلق بڑے سنجیدہ مسائل در پیش ہیں۔ مثال کے طور پر، اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے سے قبل جس وقت آپ آتے تھے، پارکنگ دستیاب ہوتی تھی۔ لیکن رات کے اوقات میں بلڈنگ میں مقیم تقریباً تمام افراد کو پارکنگ کی ضرورت ہے۔ اور سب کی گاڑیوں کی موجودگی کے باعث آپ اس وقت گاڑی کے لیے پارکنگ نہیں لے پا رہے۔ لہٰذا، یہ سب سہولیات منحصر ہیں اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل ایک جائزے پر۔ ہمیشہ پارکنگ کی سہولت یقینی بنائیں۔

 

 

اپارٹمنٹ کرائے پر لینے سے قبل پڑوسیوں سے بات چیت

یہ بات بالکل واضح ہے کہ آپ کہیں بھی شفٹ ہوں۔ یقیناً اپنے سٹینڈرڈ کے لوگوں میں رہنا پسند کریں گے۔ اور اپنے لیونگ سٹائل کا لیول ڈاؤن نہیں کریں گے۔ لہٰذا، کوشش کریں کہ ارد گرد کے لوگوں، خاص طور پر ہمساؤں سے ملاقات اور بات چیت کی کوشش کریں۔ تاکہ آپ جائزہ لے سکیں کہ بعد ازاں یہاں مقیم لوگوں سے میل جول اور ماحول آپ کے طرزِ رہائش کے مطابق ہے یا نہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago