Real Estate

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل چند غور طلب عوامل

کاروباری افراد کے لیے سرمایہ کاری کا لفظ اگرچہ نیا نہیں۔ تاہم تمام کاروبار سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں سے جڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کی جانب بڑھتے رجحان نے سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ تہذیب یافتہ تمدن اور جدید رجحانات کا عکس لیے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی سیکٹرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دن دگنی ترقی کرتا یہ رجحان سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں بے حد کامیاب ہے۔ علاوہ ازیں، روزانہ کی بنیاد پر متعدد  نئے سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری اپنا رہے ہیں۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل چند غور طلب عوامل کون سے ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیا ہے؟

جائیداد یا پراپرٹی سے متعلق رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک کاروبار ہے۔ اور ہر دوسرے کاروبار کی طرح اس کے لیے بھی بامقصد منصوبہ بندی، عملدرآمد اور انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قطع نظر کہ آپ اپنے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے کاروبار کو کتنا محدود یا لا محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ لہذا، اگر کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے ایک کاروبار کی طرح چلانا چاہیئے۔ ریئل اسٹیٹ میں آپ کمرشل، صنعتی، رہائشی اور زراعت سے منسلک پراپرٹی، زمین اور پلاٹس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

 

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے غور طلب عوامل

بلاشبہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری فائدہ مند ہے۔ تاہم ہر کاروبار اور سرمایہ کاری کا تقاضا ہے کہ آغاز سے قبل چند اہم پہلوؤں پر غور کیا جائے اور انہیں سمجھا جائے۔ تاکہ مستقبل قریب یا دور میں آپ سمجھداری اور آگہی کی بدولت مفید سرمایہ کاری کر سکیں۔

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے متنوع پروفائل

کسی بھی کام یا میدان سے منسلک انسان کو اس کی مہارت کی بناء پر اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اور اس کی صفات میں چھپے اوصاف اسے یگانہ بناتے ہیں۔ لہٰذا نئے سرمایہ کار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریئل اسٹیٹ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی رکھتا ہو۔ جس کے لیے سرمایہ کاروں اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے مختلف افراد سے میل ملاپ آپ کے علم میں بے شمار اضافہ کر سکتا ہیں۔ کامیاب سرمایہ کاروں سے کام کے طریقہ کار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مختلف گُر سیکھے جا سکتے ہیں۔ تاکہ جب آپ عملی طور پر اس میدان میں قدم میں رکھیں تو آپ بےشمار خصوصیات پر مشتمل ایک مضبوط پروفائل کے مالک ہوں۔ مزید براں جس کمپنی سے آپ منسلک ہیں یا جس کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔ وہ بھی ایک مضبوط پروفائل پر مشتمل ہو۔

 

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل بہترین ساکھ ضروری

کسی بھی کمپنی یا آرگنائزیشن کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے سے قبل معاشرتی سطح پر اس کے نام اور پہچان کی چھان بین آپ کا حق ہے۔ دوسرے لفظوں میں مارکیٹ ویلیو جاننا ضروری ہے۔

کمپنی کی جانب سے ڈلیور شدہ پراجیکٹس اور تعمیراتی پہلوؤں سے متعلق ساخت اور کوالٹی ہی اس کی ساکھ کا معیار ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں متعلقہ حکومتی اداروں سے منظور شدہ پراجیکٹس پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہو۔ تاکہ غیر قانونی حربوں، دھوکہ اور فراڈ جیسے منفی ہتھکنڈوں سے بچا جا سکے۔ اور ایک مثبت ساکھ کی بدولت اپنا بہترین معیار بنایا اور برقرار رکھا جا سکے۔

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل کسٹمر فیڈ بیک جانیے

کسی دکان پر لگے رش سے اگر ہم یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ اس جیسا مال کسی اور پاس نہیں تو یہ سراسر بیوقوفی ہے۔ ہو سکتا ہے صرف رش کی بناء پر بہت سے لوگ اچھی اور معیاری جگہ کو چھوڑ کر اسی لائن میں کھڑے ہو گئے ہوں۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ اونچی دکان پھیکا پکوان کے پیشِ نظر ہم اکثر بہترین اور کوالٹی پر مبنی پراڈکٹ سے محروم ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ان کسٹمرز اور گاہک حضرات سے فیڈ بیک یا ان کے خیالات کو جاننا بہت ضروری ہے جو کسی بھی نامور آرگنائزیشن کے ساتھ سرمایہ کاری کر چکے ہوں۔ جن کی بدولت آپ کسی بھی سرمایہ کار کے متاثر یا پھر منفی لفظوں میں متاثرہ ہونے کا اندازہ لگا سکیں گے۔ اور منفی نتائج سے بچ پائیں گے۔

 

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے شفافیت لازمی

صاف گوئی، کوالٹی پر مبنی کام اور غیر معیاری مندرجات پر سمجھوتہ نہ کرنا ہی شفافیت ہے۔ کسی بھی جائیداد اور پراپرٹی سے منسلک اعداد و شمار، قانونی اور دیگر ضروری پہلوؤں کو مبہم رکھنا ہرگز شفافیت نہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی ساکھ متاثر کرتا ہے۔ بلکہ کسٹمرز سے براہِ راست منسلک نئے سرمایہ کاروں کو بھی اندیشوں کا شکار کرتا ہے۔ لہٰذا مارکیٹ میں قدم جمانے اور سرمایہ کاری میں ساکھ بنانے کی غرض سے شفافیت اور ٹرانسپیرنسی اپنائیں۔ یہ وہ گُر ہے جو دنوں میں آپ کو ترقی کے راستوں پر گامزن کرے گا۔ اور آپ کا شمار بہترین سرمایہ کاروں میں ہونے لگے گا۔

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے ملکیت اور منظوری انتہائی اہم

جائیداد یا پراپرٹی سے منسلک ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے قبل چار اہم نکات ایسے ہیں۔ جو کسی بھی سرمایہ کار اور زمین کے لین دین سے منسلک افراد کے لیے بہت اہم ہیں۔ کسی بھی زمین یا پلاٹ پر سرمایہ کاری کرنے سے قبل ملکیت کے بارے میں جاننا انتہائی اہم ہے۔ تاکہ جلد یا بدیر کوئی بھی فرد یا افراد جائیداد کی ملکیت کے دعوے دار نہ ہوں۔ علاوہ ازیں، جائیداد یا زمین جس پر آپ سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔ کیا وہ متعلقہ حکومتی اداروں سے منظور شدہ ہیں۔ اور کیا ان کی فروخت سے متعلق کہیں کوئی غیر قانونی پہلو کا استعمال تو نہیں کیا گیا۔

 

 

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے قبل ڈیمانڈ اور ڈلیوری سے آگہی ضروری

سرمایہ کار تب ہی ترقی کی منازل طے کرتا ہے جب اسے شہر میں موجود زمین کی تازہ ترین ویلیو یا اہمیت کی سمجھ بوجھ ہو۔ کس علاقے میں پلاٹس کی کتنی ڈیمانڈ ہے۔ کون سے رہائشی یا کمرشل پراجیکٹس لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ اور آنے والے کتنے عرصے میں کس سوسائٹی یا اسکیم کی زمینی اہمیت دگنی ہونے والی ہے۔ مزید براں، جس کمپنی کے ذریعے آپ سرمایہ کاری میں جڑنے لگے ہیں۔ کیا وہ وقت پر اپنے پراجیکٹ ڈلیور کرتے ہیں یا سرمایہ کار سالہا سال انتظار ہی کرتا رہ جاتا ہے۔ ملکیت، منظوری، ڈیمانڈ اور ڈلیوری جیسے اہم نکات پر گرانہ ڈاٹ کام سنجیدگی اور شفافیت کے ساتھ مصروفِ عمل ہے۔ جو اپنی ساکھ کو دن بہ دن بہتر سے بہترین بنانے کے سفر پر گامزن ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago