Lifestyle

نئے گھر میں شفٹ ہونے پر کونسی اشیاء خریدنا ضروری

پرانے گھر سے نئے گھر میں شفٹ ہونا اگرچہ کچھ آسان نہیں۔ نئی جگہ منتقلی سے قبل نئے گھر اور مقام کی تلاش سے لے کر بےشمار عوامل کار فرما ہوتے ہیں۔ بعد ازاں، شفٹنگ سے قبل اور شفٹ ہونے کے وقت مختلف نوعیت کے مسائل سے سامنا ہونا ایک عام بات ہے۔ تاہم، ایک دن ایسا آتا ہے جب آخرکار ہم نئے گھر میں منتقل ہو جاتے ہیں۔مزید براں، نیا گھر شروع میں ایک اجنبی فضاء کا حامل ہوتا ہے۔ جہاں رہائش اختیار کرنے کے چند ہی دن میں اپنائیت محسوس ہونے لگتی ہے۔ سامان کی پیکنگ کھولنے اور سیٹ کرنے کا عمل بے شک تھکا دینے والا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، عام طور پر پرانے گھر کا سارا سامان ہی نئے گھر میں منتقل کیا جاتا ہے۔ تاہم، جائزہ لیتے ہیں کہ نئے گھر میں شفٹ ہونے پر کونسی اشیاء خریدنا ضروری ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

نئے گھر میں شفٹنگ پر نئی اشیاء کیوں ضروری

گھر کرائے پر لیا گیا ہو یا پھر نیا خریدا ہو۔ عام طور پر بمعہ ساز و سامان ہی شفٹ ہوا جاتا ہے۔ اور یہی مناسب اور درست طریقہ ہے۔ کیونکہ فرنیچر، اپلائنسز اور دیگر چھوٹی سے لے کر بڑی اشیاء تک کی نئی خریداری نہیں کی جاتی۔ تاہم ان اشیاء پر خرچ کیا جاتا ہے جن کا حقیقت میں نیا خریدا جانا ضروری ہو۔ علاوہ ازیں، کچھ اشیاء کا نیا خریدا جانا ہی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ متعدد اشیاء سیکیورٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے تحت اپنانا بھی مفید ہے۔

 

 

نئے گھر میں شفٹ ہونے پر نئے لاک اور سیکیورٹی کیمرے

منتقلی کے بعد آپ کا اولین مقصد گھر اور گھر والوں کی حفاظت ہونا چاہیئے۔ مرکزی دروازے اور گھر کے دیگر اندرونی دروازوں کے تالے تبدیل کروائیں۔ ممکن ہے پراپرٹی ایجنٹ یا گھر کے مالک کے پاس ڈپلیکیٹ چابیاں ہوں۔ علاوہ ازیں، آٹو میٹک لاک کی صورت میں انہیں کھولنے کے دیگر طریقوں سے کوئی بھی واقف ہو سکتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ پرانے تالوں یا لاکس پر اعتبار کرنا درست نہیں۔ اور حفاظت پر سمجھوتہ بالکل غلط ہے۔ اسی طرح  نئے گھر کے مرکزی گیٹ پر سیکیورٹی کیمرہ نصب کروانا بھی آنے والے فرد اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ لہٰذا، اپنے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔

 

 

نئے گھر میں شفٹ ہونے پر صفائی کرنے والی نئی اشیاء خریدیں

گھر کی صفائی اور ستھرائی بلاشبہ ضروری کاموں میں سے ایک ہے۔ خاص طور خواتین اس معاملے میں بہت محتاط اور حساس طبیعت رکھتی ہیں۔ گھر کے فرش اور دیگر حصوں کی صفائی کے لیے مختلف اشیاء استعمال کرتی ہیں۔ جو پرانی ہونے پر پھینک دی جاتی ہیں اور نئی چیزیں استعمال میں لائی جاتی ہیں۔  پرانی اشیاء میں جراثیم کا پایا جانا لازمی ہے۔ یوں بھی وہ کچھ استعمال کے بعد اپنا رنگ اور بہترین کارکردگی کے قابل نہیں رہتیں جیسا کہ ڈسٹرز اور برش وغیرہ۔ لہٰذا، نئے گھر میں پرانے وائپر ، ڈسٹر، موپ اور ڈسٹ بن ساتھ لے کر نہ جائیں۔ بلکہ نئے آئٹمز کی خریداری کریں۔ تاکہ نئے  گھر میں نئے اور جراثیم سے پاک آئٹمز بہترین صفائی کے ساتھ نئی جگہ کا احساس دلائیں۔

 

 

نئے گھر میں شفٹ ہونے پر بیڈ شیٹس اور کُشن خریدیں

گھر کی تبدیلی ایک نیا احساس ہے۔ بیڈ روم، لاؤنج، کچن اور باغیچہ ایک نئے انداز میں آپ کی زندگی میں داخل ہوئے ہیں۔ اور آپ اسے ہر طرح سے سیٹ کرنے اور ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم پرانی چیزوں سے لگاؤ اپنی جگہ قائم رہتا ہے۔ اگرچہ پرانی چیزیں اپنی جگہ اہم ہیں۔ لیکن تبدیلی زندگی کو آگے بڑھاتی ہے۔ لہٰذا، بیڈنگ اور چادریں نئی خریدیں تاکہ نئے گھر میں ایک نیا اور بہتر احساس آپ کے گِرد حائل ہو۔ علاوہ ازیں، تکیے اور کُشن بھی نئے خریدیں۔ یقیناً یہ ایک بھرپور نیا اور منفرد انداز دکھائی دے گا۔

 

 

نئے گھر میں شفٹ ہونے پر پودے خریدیں

سرسبز پودے اور ان میں خوبصورت پھول شاید ہر دوسرے انسان کی کمزوری ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ گھر میں باغیچے بناتے ہیں۔ اور اس کی خاص دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اسی طرح نئے گھر میں منتقل ہونے پر سیزن کی مناسبت سے آپ چند نئے پودے خریدیں۔ باغیچے کی رونق بڑھائیں اور ان کا خیال رکھیں۔ تاکہ وہ آپ کے گھر کو تازگی بخشیں۔ علاوہ ازیں، انڈور پلانٹس بھی ضرور لائیں۔ لیونگ روم اور کچن کی زینت بنے پودے گھر کے اندرونی حصوں کو پرکشش بنائیں گے۔ مزید یہ کہ متعدد انڈور پلانٹس گھر کی اندرونی آب و ہوا کی صفائی کا باعث بنتے ہیں۔ لہٰذا، نئے پودوں سے ایک نئی جگہ  منتقلی کا انداز بہت جاذبِ نظر ہو گا۔

 

 

نئے گھر میں شفٹ ہو کر روشنی یقینی بنائیں

اگرچہ بے شمار پرانی اشیاء کے بغیر گھر کی شفٹنگ ممکن نہیں۔ تاہم منتقلی کے ساتھ نئے انداز اپنائے جانا غلط نہیں۔ اور نئے انداز بے شک نئی اشیاء کے ساتھ ہی اپنائے جا سکتے ہیں۔ لہٰذا، پرانے بلب اور لائٹس استعمال کرنے کے بجائے نئی روشنیوں کا اہتمام کریں۔ کسی بھی گھر میں شفٹ ہونے سے قبل در و دیوار پر رنگ و روغن کروانا تو ایک لازم کام ہے۔ لہٰذا، جب نئی دیواروں پر نئی لائٹس نصب کی جائیں گی تو گھر انتہائی روشن اور خوبصورت دکھائی دے گا۔

 

 

نئے گھر میں شفٹ ہونے پر ویلکم پارٹی کا اہتمام

دوست، احباب اور قریبی عزیز ہم سے منسلک کسی بھی نئی چیز، جگہ یا کامیابی پر پارٹی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ نئے گھر میں شفٹ ہونے پر کسی کی جانب سے یہ مطالبہ نہ آئے۔ لہٰذا سامان کی منتقلی اور ترتیب کے بعد ابتدائی چند روز میں ہی ایک ویلکم پارٹی کا اہتمام کریں۔ جس میں دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کر کے نئے گھر سے متعارف کرائیں۔ انہیں گھر کی ترتیب، تزئین و آرائش اور ڈیکوریشن سے متاثر کریں۔ بلاشبہ گھر میں موجود کچھ نئے آئٹمز مہمانوں پر نیا اور مثبت اثر قائم کریں گے۔

 

 

مشورہ: نئے گھر میں ڈور میٹس بھی نئے رکھیں۔ پرانے میٹ ہرگز استعال نہ کریں۔ یاد رکھیئے، کسی بھی کمرے میں داخل ہونے کے لیے دروازے سے گزر لازمی ہوتا ہے۔ اور قدم بڑھانے سے قبل ہر کوئی نیچے کی جانب ضرور نگاہ ڈالتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago