لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربو ں روپے کے نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات میں کہا کہ نئے کارخانے لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کو آسان بنا دیا گیا ہے جبکہ لاہور شہر میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بھی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام تر ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے 30 ارب روپے کی لاگت سے روزگار اسکیم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ بے روزگاری کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔