ہمارا یقین دل سے کا اصل مطلب کیا ہے؟

یہ چار لفظ آپ گزشتہ چند دنوں سے جا بجا سن چکے ہوں گے۔ کہا جا سکتا ہے کہ گویا سوشل میڈیا پر اس سلوگن نے طوفان مچایا ہوا ہے۔ بیشتر لوگ تو سمجھ چکے ہیں مگر چند لوگوں میں اب بھی یہ اشتیاق پایا جا رہا ہے کہ آخر اس سلوگن کا مطلب کیا ہے؟ چلئے آج رئیل اسٹیٹ سے جڑے ہر معمے کی طرح آپ کا یہ مسلہ بھی حل کیے دیتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ کہنے کو تو چار لفظ ہیں مگر دیکھا جائے تو یہ اپنے اندر پورا جہان سموے ہوے ہیں۔ ان الفاظ سے گرانہ ڈاٹ کام نے پاکستان اور اس کے مستقبل کے لئے اپنا ویژن دیا ہے۔

ہمارا عزم کیا ہے؟

لفظ ہمارا کا مطلب ملکیت یعنی اونرشپ کے ہیں۔ یہ لفظ پاکستانیت سے جُڑا ہے یعنی یہ کہتے ہی آپ کا اندر اپنے مُلک اور مُلک میں بسنے والی ہر چیز کی محبت سے سرشار ہوجاتا ہے۔ یہ صرف ایک لفظ نہیں، ایک زمہ داری بھی ہے۔ جب آپ کسی چیز کو ہمارا کہتے ہیں تو اُس کے ہر بھلے اور برے کی زمہ داری آپ پر ہوجاتی ہے۔

 

یقین اور بھروسے کا مطلب کیا؟

اسی کے ساتھ لفظ یقین آتا ہے۔ یقین محکم، عمل پیہم اور محبت فاتح عالم تو آپ نے سنا ہوگا۔ مکمل یقین کے کرشمے بھی آپ جانتے ہوں گے اور یقین نہ ہونے کے نقصانات سے بھی آپ خوب واقف ہوں گے۔ یقین کا تعلق دل سے ہے اور ہم پاکستان کے دل میں بستے ہیں۔

 

 

اگر دل سے کسی چیز کے ہونے کا یقین نہ ہو تو کائنات آپ کو اس چیز کے ہونے کی لذت سے نا آشنا کردیتی ہے۔ اس کے برعکس اگر کسی چیز کے جلوہ افروز ہونے کا یقین ہو اور اس یقین کا مرکز اور محور آپ کا دل ہو تو وہ چیز عین نگاہوں کے سامنے ہوتی ہے۔

 

گرانہ ڈاٹ کام، پاکستان کی پہلی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس

گرانہ ڈاٹ کام پاکستان کی پہلی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس ہے۔ یہ وہ واحد پورٹل ہے جو کہ آپ کو اینڈ ٹو اینڈ سروسز دیتا ہے یعنی جائیداد کی خرید اور فروخت سے لے کر اُس کے بعد کی درکار ہر ضرورت کے لیے آپ گرانہ ڈاٹ کام کو اپنے ہمراہ کھڑا پاتے ہیں۔

 

 

اس پراپرٹی مارکیٹ پلیس کا مقصد ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر لوگوں کا یقین بحال کرنا ہے۔ اس بات پر حکومتِ وقت سے لے کر ہر کسی کو یقین ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ہے۔ یعنی یہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر ہی ہے جس سے اس مُلک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ تاہم آپ دیکھ سکتے ہیں کہ برس ہا برس یہ سیکٹر نظر انداز رہا اور اس کے مکمل پوٹینشل سے فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکا۔

 

یہ سلوگن، ایک سنگِ بنیاد

آج، گرانہ ڈاٹ کام نے ہمارا یقین دل سے کے پرچم کو بلند کر کے اس امر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے کہ شفافیت، پائیداری اور باہمی اعتماد ہی سے پاکستان کی منزلیں بدل سکتی ہیں۔ یہ وہ مُلک بن سکتا ہے جس کا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطنِ عظیم کی خاطر قربانیاں دیتے ہوئے دیکھا تھا۔

 

یہ سلوگن، ایک زمہ داری

آپ نے گرانہ ڈاٹ کام کا برانڈ لوگو غور سے دیکھنا ہے۔ آپ کو اس لال رنگ، اُس لال میں لپٹا ہوا دل اور اس دل میں بیٹھا ایک پرندہ نظر آئے گا۔ لال رنگ جذبوں کا، محبتوں کا اور اس کی حدت سے اٹھنے والی مہک کا رنگ ہے۔

دل انسانی جسم کا وہ اہم ترین حصہ ہے جس میں ڈوب کر اقبال سراغِ زندگی پانے کی تلقین کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے دل میں بستے ہیں۔ ہم پر یہ زمہ داری ہے کہ وہ سب کریں جس سے پاکستان کا نام دُنیا جہان میں روشن ہو اور ایسے ہر امر سے بچے رہیں جس سے اس کی شان کو ٹھیس پہنچے۔

 

 

یہ دل ہم ہیں اور اس دل کے اوٹ میں بیٹھا یہ پرندہ ہمارے عزیز در جان صارفین ہیں۔ پرندہ اُڑنے کو تو کبھی بھی اُڑ سکتا ہے مگر اس کی ضروریات کا خیال رکھا جائے اور اسے انسیت کا احساس دلایا جائے تو وہ ہمیشہ ایک ہی در سے دانہ پانی لینے آتا ہے۔

 

اس نعرے کے بعد ۔۔۔

اِس سلوگن کی وجہ سے آج پاکستان کا بچہ بچہ اپنی زندگی میں کسی خواب پر اپنے دل سے یقین کا اظہار کر رہا ہے۔ اس سلوگن کی وجہ سے آج لوگ ہر جگہ دل سے یقین کے ذاتی کرشمے بیان کررہے ہیں۔ اس سلوگن کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستانیت میں لپٹے جذبات اُبھر رہے ہیں۔

 

 

اس سلوگن ہی کی وجہ سے آج لوگ باہم مربوط ہونے، اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ یہ اسی سلوگن کی دین ہے کہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ مستقبل جوڑنے میں ہے، توڑنے میں نہیں۔ اس سلوگن ہی کی وجہ سے لوگ اختلاف نہیں، اتفاق کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں اور یہ ہی وہ نعرہ ہے جس سے پاکستان کا روشن مستقبل پرویا جا چکا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago