مائیکرو اسمارٹ اپارٹمنٹس کا بڑھتا رجحان

دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے اور ایسے میں متعدد چیلنجز سر اُٹھا رہے ہیں۔ کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ یہ دور بڑھتے ہوئے مسائل اور محدود ہوتے وسائل کے بیچ پنپ رہا ہے۔ مسائل میں ہی مگر مواقع پیدا ہوتے ہیں اور یہی انسانی ترقی کا راز ہے کہ انسان آج تک ہر طرح کے مسئلے سے نبرد آزما ہونے کا میکنزم بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چونکہ تحریر کا آغاز بڑھتی ہوئی آبادی کے ذکر سے شروع کیا گیا جس کا مطلب ہے کہ آبادی بڑھ رہی ہے اور زمین پر جگہ کم پڑتی جارہی ہے۔ ایسے میں مائیکرو اپارٹمنٹس کے بڑھتے رجحان سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ مائیکرو اپارٹمنٹس آخر ہوتے کیا ہیں اور ان کی ضرورت کیوں بڑھ رہی ہے، کسی بھی لیونگ کمیونٹی میں مائیکرو اپارٹمنٹس کے فوائد کیا ہوتے ہیں، آج کی تحریر اس بارے میں ہے، ان تمام پوائنٹس پر مبنی ہے۔

مائیکرو اپارٹمنٹس، آئیڈیل ریزیڈینشل لیونگ کی ضمانت

مائیکرو اپارٹمنٹس آپ کو ایک آئیڈیل ریزیڈینشل لیونگ کے لیے ضروری تمام لوازمات ایک محدود جگہ پر مہیا کرتے ہیں۔ انہیں کمپیکٹ ہومز بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی جریدے فوربز کے مطابق ان اپارٹمنٹس میں مینيمل لیونگ پر فوکس ہوتا ہے۔ اب یہ منيمل لیونگ کیا بلا ہے؟ یہ بھی سمجھائے دیتے ہیں۔ دو الفاظ کے اس مجموعے مینیمل لیونگ کا استعمال غور طلب ہے۔ مشہور امریکی ویب سائٹ زیلو کے مطابق آج کا دور مینیمل لیونگ کا دور ہے یعنی اس طرزِ زندگی کا جہاں تمام رہائشی لوازمات بامعنی ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہوتی کہ جس پر پیسے تو خرچ کیے جائیں مگر اُس کی ویلیو کوئی نہ ہو۔ مزید یہ کہ مینیمل لیونگ میں ہر ایک ریسورس کا اپنا مخصوص مقصد ہوتا ہے۔ انگریزی کے مقولے ‘لیس از مور’ کے مصداق رہائشی تجربہ محدود اور بامعنی وسائل کے ساتھ بہترین ہوتا ہے۔ پُرانے لوگوں کی کہاوتوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کوئی اگر اپنے سفر سے حقیقی طور پر لطف اندوز ہونا چاہتا ہے تو زادِ راہ مختصر ہونا چاہیے اور یہی مینیمل لیونگ ہے۔

مائیکرو اپارٹمنٹس کا آئیڈیل سائز

مائیکرو اپارٹمنٹس کا آئیڈیل سائز 500 مربع فٹ سے کم ہوتا ہے۔ چونکہ آج کا دور وسائل کے لحاظ سے ایک گومگو کی کیفیت کی گرفت میں ہے، نیوکلیئر فیملیز اور سنگل لیونگ کا ٹرینڈ بھی بڑھ رہا ہے۔ مائیکرو اپارٹمنٹس آپ کو بڑھتے ہوئے کرائے اور منیٹننس کی لاگت کا بھی حل فراہم کرتے ہیں۔ انہیں افورڈایبل لیونگ کیلئے آئیڈیل ترین کہا جاتا ہے۔ مائیکرو اپارٹمنٹس کا رجحان اس لیے بھی بڑھ رہا ہے کہ آج کل مہنگائی کا دور دورہ ہے۔ جس شخص کو دیکھیں وہ بڑھتے ہوئے کاسٹ آف لیونگ کا رونا روتے نظر آتا ہے۔ دن کے 24 گھنٹوں کا بیشتر حصہ اس سوچ میں گزرتا ہے کہ خرچے میں کٹوتی کہاں کی جائے اور سیونگ کو کیسے زندگی کا معمول بنایا جائے۔ ایسے میں اسمارٹ ہومز میں آپ کو ضرورت کی ہر چیز کی دستیابی ہوتی ہے اور اسپیس ضائع نہیں کی جاتی۔ ان کو انتہائی سوچ بچار کے بعد تعمیر کیا جاتا ہے اور ان میں جدید اربن لیونگ اسٹائل اور ڈیکور ٹرینڈز کو ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ بڑے ریزیڈینشل یونٹس کے برعکس یہاں یوٹیلیٹی بلز اور ان کی تزئین و آرائش کی لاگت بھی کافی کم ہوتی ہے اور سچ پوچھیے تو اس ضمن میں انسان کو اور کچھ نہیں چاہیے ہوتا۔

مائیکرو اپارٹمنٹس کا ری سیل اسکوپ

مائیکرو اپارٹمنٹس عموماً ایک ہی شخص کیلئے ہوتے ہیں مگر ان کو، کو لیونگ کیلئے یعنی ایک سے زائد لوگوں کی رہائش کیلئے بھی بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آج کل کی نوجوان نسل اسمارٹ اور کریٹو انٹیریئر چاہتی ہے، مائیکرو اپارٹمنٹس میں اس ضرورت کا خوب خیال رکھا جاسکتا ہے۔ مائیکرو اپارٹمنٹس کے فوائد میں سے ایک کلیدی اہمیت کا حامل فائدہ یہ بھی ہے کہ ان کا ری سیل اسکوپ انتہائی زیادہ ہوتا ہے۔ چونکہ ان کا ٹرینڈ بڑھ رہا ہے اور خریدار اس جانب مائل ہورہے ہیں، یہ آسانی سے فروخت کیے جاسکتے ہیں جس پر بہترین منافع کا حصول ہوسکتا ہے۔ مشہور بین الاقوامی جریدlے ریئل اسٹیٹ لیونگ کے مطابق مائیکرو اپارٹمنٹس میں انویسٹمنٹ کا رجحان بھی ان کی بڑھتی ہوئی شہرت سے منسلک ہے۔

کچھ مزید فوائد

یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ بڑھتے ہوئے ریزیڈینشل مسائل کا حل مائیکرو اسمارٹ اپارٹمنٹس میں ہے۔ چونکہ یہ سائز میں کم ہوتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کے مہلک اثرات کے پیشِ نظر بھی یہ بہترین ہیں۔ وہ لوگ جو کہ بہتر طرزِ زندگی کے لیے بڑے میٹروپولیٹنز کا رخ کرتے ہیں اور ان کی ضروریات میں سے ایک بڑی ضرورت یہ ہوتی ہے کہ اُنہیں کم لاگت میں مگر شہر کے مرکزی لوکیشن پر ایک ریزیڈینشل یونٹ مل جائے۔ ایسے میں اُن کی نگاہ مائیکرو اپارٹمنٹس کی تاق میں ہوتی ہے جو کہ ہر طرح سے اُن کے لیے فائدے کا سامان ہوتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top