Real Estate

دی ریئل ڈیل: ملک گیر بھرتی کی دلچسپ مہم میں شامل ہو کر امارات کا حصہ بنیں

امارات گروپ ریئل اسٹیٹ کی دنیا کا وہ معروف نام ہے جس کے متعدد شاندار پہلو تا حال صارفین اور دیگر عوام الناس سے مخفی ہیں۔ اسے پاکستان میں وہ مضبوط پورٹ فولیو اور مقام حاصل ہے جو ایک عام آدمی سے لے کر پیشہ ور افراد کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے کافی ہے۔ لہٰذا، امارات نے حال ہی میں ملک گیر بھرتی کی ایک دلچسپ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اور ملک کی نوجوان قیادت کو اس کا حصہ بننے کے لیے مدعو کر رہا ہے۔ ہیکاتھون ’’دی ریئل ڈیل‘‘ کے نام سے موسوم اس مہم کے زریعے ریئل اسٹیٹ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو امارات میں نوکری اور اس کے دیگر مفید پہلوؤں کو دریافت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

امارات بھرتی مہم میں درخواست کا عمل

خواہشمند امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے CV کے ساتھ 2 منٹ کی ویڈیو کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ علاوہ ازیں اپنے خیالات کا اظہار کریں کہ وہ امارت کے لیے موزوں کیوں ہیں۔ یہ منفرد نقطہ نظر افراد کو ریئل اسٹیٹ میں کام کرنے کی خواہش پر زور دیتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے امارات میں اپنا مقام بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

دیے گئے نمبر پر اپنی سی وی وٹس ایپ کریں

0345-4444423

 

ہیکاتھون میں کی جانے والی سرگرمیاں

منتخب امیدواروں کو ہیکاتھون کے لیے امارات کے ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا جائے گا۔ اس متحرک ایونٹ میں کوئز، فوری آئی کیو ٹیسٹ، اور ایک چیلنجنگ سیلز پچ پر مبنی مقابلہ شامل ہے۔ لہٰذا سرفہرست کارکردگی دکھانے والوں کو نوکری کی پیشکش اور 7 روزہ ترغیبی بوٹ کیمپ سے نوازا جائے گا۔ تین بہترین امیدواروں کو بین الاقوامی تربیت کے مواقع ملیں گے۔

 

امیداواروں کے مابین سیلز پچ کا مظاہرہ

امارت کے چیئرمین، ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور ہیڈ آف گلوبل ایکسپینشن کی سربراہ کے سامنے ایک سنسنی خیز سیلز پچ کا مقابلہ ہو گا۔ دس بہترین منتخب امیدوار 7 روزہ سیلز ٹریننگ کا حصہ بنیں گے۔ مزید یہ کہ اختتام میں چیئرمین امارات کے ساتھ ایک سیشن منعقد کیا جائے گا۔ اور تین بہترین امیدواروں کو بین الاقوامی ٹریننگ کا موقع ملے گا۔

 

امارات کی دفتری اور تکنیکی نمائش

امارات گروپ اپنے تمام تر دفتری اور تکنیکی کام کو نمائش کے لیے پیشکش کرتا ہے۔ اور مواقع دے رہا ہے دیکھنے کا کہ کمپنی کس طرح کام کرتی ہے۔ امارات کو اپنے جدید تکنیکی ڈھانچے پر فخر ہے۔ لہٰذا یہ مہم ان لوگوں کے تجربے اور سمجھ بوجھ پر زور دے گی، جنہوں نے ابتدائی طور پر یہ سوچا تھا کہ یہ محض پراپرٹی ڈیلنگ ہے۔

 

آئی ڈی ایس: امارات ڈیزائن اسٹوڈیو

امیدواروں کو امارات کے ڈیزائن اسٹوڈیو کا وزٹ کرایا جائے گا، جو آرکیٹیکٹس اور ان کی ٹیموں کے کام سے متعلق بصیرت فراہم کرے گا۔ امیدواروں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ڈیزائن اسٹوڈیو میں کام کرنے والے اختراعی عمل اور ٹیکنالوجیز کا خود مشاہدہ کریں۔

امارات کی بھرتی مہم روایتی بھرتیوں سے آگے بڑھ کر امیدواروں کے لیے ایک جامع اور عمیق تجربہ پیش کرتی ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے امارات کے عزم واضح ہیں۔ اور اس کا مقصد متعدد مخلتف اور منفرد مواقع پیش کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago