احساس پروگرام میں رجسٹریشن کیسے کروائی جا سکتی ہے؟

احساس پروگرام کا آغاز وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے قائم کیے گئے لاک ڈاؤن سے براہِ راست متاثرہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے کیا گیا تھا۔ احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کی مالی امداد کی رقم کو بڑھا کر 12000 کر دیا گیا ہے جبکہ اِس پروگرام کا بنیادی مقصد ضرورت مند افراد میں رقوم کی تقسیم ہے تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کے حصول کو ممکن بنا سکیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کی اپنی اِس تحریر میں ہم اپنے قارئین کے ساتھ چند اہم معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیں گے کہ کیسے کوئی بھی ضرورت مند پاکستانی شہری احساس پروگرام کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کروا سکتا ہے؟

چلیے شروع کرتے ہیں!

احساس پروگرام کی رجسٹریشن سے کیسے استفادہ کیا جا سکتا ہے؟

وفاقی حکومت نے احساس کفالت پروگرام آن لائن رجسٹریشن 2022ء کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام آن لائن رجسٹریشن 2022ء کے لیے ویب پورٹل کا افتتاح کیا۔ اب کوئی بھی ضرورت مند شخص احساس لیبر ڈاٹ نادرا کی ویب سائٹ گُوگل میں سرچ کرنے کے بعد اس پر خود کو رجسٹرڈ کروا سکتا ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام بذریعہ الیکٹرانک ایس ایم ایس کوڈ پاکستان میں ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری کا شکار رہے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ حکومت ملک کو کورونا وباء سے پیدا ہونے والے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور غربت میں اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے احساس پروگرام ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے جاری ہے۔

پاکستان میں مفلس اور ضرورت مند بے روزگار افراد کو احساس پروگرام کے تحت 12,000 روپے کے حصول کے لیے پروگرام کے ویب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ان کو آن لائن رجسٹریشن کے لیے اپنی ملازمت کا محکمہ، کمپنی، فیکٹری یا تنظیم وغیرہ کا نام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنا ہو گا۔ ایک متربہ تمام مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے بعد آڈٹ اور تصدیق کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور آپ کی بتائی گئی معلومات کی مکمل جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد درخواست دہندہ کو احساس پروگرام کے تحت 12000 روپے حاصل کرنے کے لیے تاریخ اور وقت کے علاوہ مقام کی تفصیلات کے بارے میں تصدیقی ایس ایم ایس بھیج دیا جاتا ہے۔

احساس پروگرام کا بنیادی مقصد نادار افراد کی مدد

احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا مقصد پاکستانی شہریوں کی کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کی صورت میں مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل احساس پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا تھا جس کی رقم کم تھی تاہم اب بے روزگاری کے شکار افراد کی مدد کے لیے دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی یہ رقم بڑھا کر 12,000 روپے کر دی گئی ہے۔

ذیل میں درج آپ کے پاس احساس پروگرام 2022ء کے لیے مرحلہ وار درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار موجود ہے۔

احساس پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

احساس پروگرام 2022ء میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے آپ کی پاس کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا اینڈرائیڈ فون کے ہمراہ انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہونا لازمی ہے۔

سب سے پہلے آپ کو گُوگل میں احساس لیبر ڈاٹ نادرا کی ویب سائٹ تلاش کرنا ہو گی۔ مذکورہ ویب سائٹ پر کلِک کرنے کے بعد آپ کے پاس احساس پروگرام کا ایک پیج نمودار ہو گا جہاں آپ کی شناخت کی بنیادی معلومات کے حوالے سے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے۔

یہاں سب سے پہلے آپ کی شناخت کے لیے کہ آیا آپ پاکستانی شہری ہیں بھی کہ نہیں، آپ کے قومی شناختی کارڈ کا نمبر طلب کیا جائے گا۔ آپ کی شناخت کی تصدیق کے بعد وہاں فارم میں موجود سوالات میں آپ سے آپ کا موبائل فون نمبر اور موبائل آپریٹر کمپنی کی تفصیلات پوچھی جائیں گی۔

موبائل فون آپریٹر اور فون نمبر کے اندراج کے بعد آپ کے دیے گئے فون نمبر پر ایک سیکورٹی کوڈ موصول ہو گا جسے درست درج کرنے کے بعد آپ کے فون نمبر کی تصدیق ہو جائے گی کہ فراہم کردہ فون نمبر آپ ہی کی ملکیت ہے۔

موبائل فون نمبر کی تصدیق کے بعد آپ کو درج ذیل ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی جیسے آمدنی کی قِسم کہ آپ ماہانہ تخواہ پر ملازمت کر رہے تھے یا پھر آپ روزانہ کی اجرت پر مزدوری کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہاں فارم میں آپ سے آپ کے پیشے کے متعلق پوچھا جائے گا۔ اِسی فارم میں آپ کی ماہانہ آمدن کے تخمینہ سے متعلق بھی سوال پوچھا جائے گا۔

پھر آپ کو آن لائن یہ معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی کہ آپ کی ملازمت یا ذریعہ آمدن کب ختم ہوا۔ علاوہ ازیں آپ جہاں کام کرتے تھے اس کمپنی یا ادارے کے مالک کا نام اور اس کا موبائل فون نمبر بھی آپ کو فراہم کرنا ہو گا۔ فارم میں آپ سے آپ کے رہائشی ضلع اور تحصیل کا نام پوچھا جائے گا۔

اوپر بتائی گئی تمام تفصیلات فراہم کرنے کے بعد آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی ہوگی کہ فراہم کردہ تمام تفصیلات درست ہیں اور آپ کے خاندان کے کسی بھی فرد احساس پروگرام کے تحت پہلے کبھی پیسے وصول نہیں کیے ہیں۔ تسلی کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات دینے کے بعد فارم کو ایک بار اچھی طرح چیک کر لیں اور فارم کے آخر میں دیے گئے بٹن کو دبا دیں۔ اس طرح احساس پروگرام کے ساتھ آپ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top