Urban Planning

نادرا میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کا طریقہ کار

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آپ کے خاندان کے افراد کا نادرا میں ریکارڈ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ سرٹیفیکیٹ دراصل آپ کے خاندان کے ارکان کو شناخت فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ عمومی طور پر بیرونِ ملک سفر اور ویزہ کے حصول کے حوالے سے غیر ملکی سفارت خانوں کے ریکارڈ کا حصہ تو بن سکتا ہے لیکن یہ دستاویز قانونی یا لین دین کے معاملات میں استعمال نہیں کی جا سکتی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کو چند مفید معلومات کی مدد سے آگاہ کرنا چاہیں گے کہ وہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے اپنی درخواست کہاں اور کیسے جمع کروا سکتے ہیں۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

ملکی قوانین کے مطابق آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے لیے ذیل میں درج تین زمروں میں اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں:

پیدائش اور خاندان کے حوالے سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا حصول

پیدائش اور خاندان کے حوالے سے دی گئی درخواست پر عملدرآمد کے بعد آپ کو جو سرٹیفیکیٹ موصول ہو گا اس میں آپ کے والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات سمیت آپ کے خاندان کے دیگر افراد کی فہرست بھی درج ہو گی۔

ازدواجی فیملی کی بنیاد پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا حصول

ازدواجی فیملی کی بنیاد پر دی گئی درخواست پر عملدرآمد کے بعد آپ کو جو سرٹیفیکیٹ موصول ہو گا اس میں آپ کی شریکِ حیات اور بچوں کی فہرست کا اندراج ہو گا۔

فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی درخواست آپ کہاں جمع کروا سکتے ہیں؟

فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے آپ کسی بھی قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر (این آر سی) سے رجوع کر سکتے ہیں یا پھر آن لائن ‘پاک آئی ڈی کی ویب سائٹ’ کے ذریعے بھی آپ اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

پیدائش اور خاندان کے حوالے سے ایف آر سی کے حصول میں این آر سی کے بنیادی لوازمات

آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل عوامل پر عملدرآمد کرتے ہوئے کسی بھی قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

نادرا رجسٹریشن سینٹر پہنچنے پر سب سے پہلے آپ کو الیکٹرانک مشین کے ذریعے ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

نابالغ بچوں کی وہیں آفس میں ڈیجیٹل تصاویر لی جائیں گی۔

تصویر کے بعد وہاں موجود نادرا کا آفیسر آپ کی فراہم کردہ تمام معلومات کے تفصیلی جائزے کے بعد خود ہی اِن معلومات کا کمپیوٹر سسٹم میں اندراج کرے گا۔

فراہم کردہ تمام معلومات کے تفصیلی جائزے اور اندراج کے بعد نادرا آفیسر آپ کے فیمیلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا پرنٹ آپ کو فراہم کر دے گا بلکہ اگر آپ انہیں درخواست کریں تو آفیسر اس سرٹیفیکیٹ کی ایک نقل آپ کو ای میل پر بھی ارسال کر دے گا۔

ازدواجی فیملی کی بنیاد پر ایف آر سی کا حصول

یاد رکھیں! ازدواجی فیملی کی بنیاد پر ایف آر سی کے حصول کے لیے 18 سال سے کم عمر کے ان تمام بچوں کو آپ اپنے ہمراہ لازمی لے کر جائیں جن کا ریکارڈ آپ ایف آر سی سرٹیفیکیٹ میں درج کروانا چاہتے ہیں۔

اس کیٹیگری میں بھی ایف آر سی کا حصول ایک منظم اور آسان طریقہ کار پر مبنی ہے۔

آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل عوامل پر عملدرآمد کرتے ہوئے کسی بھی قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

نادرا رجسٹریشن سینٹر پہنچنے پر سب سے پہلے آپ کو الیکٹرانک مشین کے ذریعے ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

اٹھارہ سال اور اس سے کم عمر کے تمام بچوں کی ڈیجیٹل تصاویر وہیں نادرا سینٹر میں لی جائیں گی۔

تصویر کے بعد وہاں سیٹ پر موجود نادرا کا آفیسر خود آپ کی فراہم کردہ تمام مطلوبہ تفصیلات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ان معلومات کا کمپیوٹر سسٹم میں اندراج کرے گا۔

فراہم کردہ تمام معلومات کے تفصیلی جائزے اور اندراج کے بعد نادرا آفیسر آپ کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کا پرنٹ آپ کو فراہم کر دے گا۔

لے پالک یا گود لیے بچوں کی بنیاد پر ایف آر سی کے حصول کی درخواست دینے کا طریقہ کار

لے پالک یا گود لیے بچوں کی بنیاد پر ایف آر سی کے حصول کے لیے آپ کو تمام بچوں کو اپنے ہمراہ لانا ہو گا۔

نادرا رجسٹریشن سینٹر پہنچے پر آپ کو الیکٹرانک مشین کے ذریعے ٹوکن جاری کیا جائے گا۔

خاندان کے نابالغ افراد کی ڈیجیٹل تصاویر کی فراہمی ناگزیر ہے۔ اس حوالے سے گود لیے گئے ایسے بچے جن کی عمریں 21 سال سے کم ہیں ان کی بھی ڈیجیٹل تصاویر لی جائیں گی۔

تصویر کے بعد وہاں سینٹر پر موجود نادرا کا آفیسر آپ کی فراہم کردہ تمام مطلوبہ تفصیلات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ان معلومات کا کمپیوٹر سسٹم میں اندراج کرے گا۔

آپ کی مطلوبہ ایف آر سی سرٹیفیکیٹ کا پرنٹ آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پاک آئیڈینٹیٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے ایف آر سی کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار

آپ اپنے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے پاک آئیڈینٹیٹی کی ویب سائٹ پر جا کر بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ صرف اُن درخواست دہندگان کو جاری کیا جاتا ہے جو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

اگر کوئی شخص نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں کا شناختی نمبر نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں ظاہر نہیں ہوگا۔

میں اپنی فیملی رجسٹریشن کیسے چیک کروں؟

یہ بہت ہی آسان ہے۔ آپ صرف اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر موبائل فون کے ذریعے 8008 پر بھیج دیں۔ علاوہ ازیں آپ کو تمام رجسٹرڈ فیملی ممبرز کی تفصیلات بھی یہاں مل جائیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago