Sustainable development

پاکستان میں گاڑی کی رجسٹریشن کا طریقہ کار

پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن قدرے مشکل عمل تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس سارے عمل میں مختلف مراحل کے دوران سرکاری فیس اور ٹیکسز کی ادائیگی کے علاوہ کچھ اہم دستاویزات کا جمع کرانا بھی اس ساری کاروائی کا حصہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان پیچیدگیوں کی وجہ سے اکثر لوگ اس عمل کو سرانجام دینے کے لیے ایجنٹوں کی خدمات کا سہارا لیتے ہیں جو عام طور پر رجسٹریشن کے سارے عمل کی بخوبی انجام دہی کے عوض کمیشن یا فیس کی مد میں بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔

لہذا یاد رکھیے! اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کے سارے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اضافی اور غیر ضروری رقم یا کمیشن کی ادائیگی نہ کرنی پڑے تو اس تحریر کا بغور مطالعہ کریں کیونکہ ہم یہاں کرنے جارہے ہیں آپ کے ساتھ پاکستان میں گاڑی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار سے متعلق چند اہم اور مفید معلومات کا تبادلہ۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

مقامی سطح پر تیارکردہ اور درآمد شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے قانونی تقاضوں کا مختصر جائزہ

گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے درخواست فارم ‘ایف’

گاڑی کے مالک کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل

گاڑی کی فروخت کی اصل سند

گاڑی کی فروخت کی اصل رسید/ سیلز انوائس

رجسٹریشن فیس، نمبر پلیٹ فیس اور دیگر لاگو ٹیکسز کی ادائیگی

مقامی طور پر تیار شدہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت سے متعلق قانونی ضابطے

گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے درخواست فارم ‘ایف’

بیچنے والے کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل

گاڑی کے مالک کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل

گاڑی کی فروخت کی اصل سند

گاڑی کی فروخت کی اصل رسید/ سیلز انوائس

رجسٹریشن فیس، نمبر پلیٹ فیس اور دیگر لاگو ٹیکسز کی ادائیگی

ٹرانسفر آرڈر (ٹی او) فارم

وہ تمام دستاویزات جو اصل خریدار کے ذریعہ گاڑی کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوں

نئے خریدار کے قومی شناختی کارڈ کی نقل

آئیے! اب کچھ بات کر لیں درآمد شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فروخت کے حوالے سے قانونی تقاضوں کی۔

درآمد کنندہ کے نام پر درآمد شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے پاکستانی میں لاگو قواعد و ضوابط

فارم ‘ایف’ میں گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے درخواست

مالک کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل

کسٹمز حکام کی طرف سے جاری کردہ درآمدی اجازت نامے کی نقل

گڈ ڈیکلریشن کی ڈپلیکیٹ کاپی تمام ٹیکسوں/ڈیوٹیوں کی ادائیگی کو ظاہر کرتی ہے۔

انوائس کی کاپی (مینوفیکچرنگ سے براہ راست خریداری کی صورت میں)

بل آف لیڈنگ کی کاپی

گاڑی کی رجسٹریشن فیس، نمبر پلیٹ فیس اور دیگر لاگو ٹیکسز کی ادائیگی

غیر رجسٹرڈ امپورٹڈ گاڑیوں کی فروخت کے لیے قانونی تقاضے

فارم ‘ایف’ میں گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے درخواست

مالک کے قومی شناختی کارڈ کی نقل (انفرادی صورت میں)

ٹرانسفر آرڈر فارم

امپورٹر کے ذریعہ گاڑی کی فروخت کی دستاویز

بیچنے والے کے قومی شناختی کارڈ کی نقل (انفرادی صورت میں)

کسٹمز حکام کی طرف سے جاری کردہ درآمدی اجازت نامے کی نقل

گڈ ڈیکلریشن کی نقل جس میں تمام ٹیکسوں/ڈیوٹیوں کی ادائیگی دکھائی جاتی ہے۔

انوائس کی نقل

بل آف لیڈنگ کی کاپی

کار کی رجسٹریشن فیس، نمبر پلیٹ فیس اور دیگر قابل ٹیکسز کی ادائیگی

رجسٹریشن فیس

اب جبکہ آپ تمام کاغذی اور دفتری امور کے بارے میں جان چکے ہیں تو آئیے اب پاکستان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گاڑی کے انجن کی طاقت کے مطابق رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ فیس کی موجودہ شرح پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

گاڑی کے انجن پاور کے مطابق رجسٹریشن کی شرح فیس

1000 سی سی سے کم طاقت کی گاڑیوں پر فیس کی شرح 1 فیصد

1000 سی سی سے زیادہ لیکن 1500 سی سی سے کم طاقت کی گاڑیوں پر فیس کی شرح 2 فیصد

1500 سی سی  سے زیادہ لیکن 2000 سی سی سے کم طاقت کی گاڑیوں پر فیس کی شرح 3 فیصد

2000 سی سی سے زیادہ طاقت کی گاڑیوں پر فیس کی شرح 4 فیصد

گاڑی کی ملکیت کی منتقلی

اگر آپ نے استعمال شدہ یعنی سیکنڈ ہینڈ کار خریدی ہے تو آپ کو موٹر رجسٹریشن کے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم آپ کو صرف اس کار کی ملکیت اپنے نام پر منتقل کروانا ہو گی۔ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے عمل میں مندرجہ ذیل قانونی و سرکاری تقاضے پورے کرنا لازم و ملزوم ہے۔

ٹرانسفر آرڈر (TO) فارم

بیچنے والے کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقل

خریدار کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی فوٹو نقل

گواہان کی قومی شناختی کارڈ کی نقول

اصل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جس میں ٹوکن ٹیکس کی اپ ڈیٹ ادائیگی شامل ہو

فائل ریٹرن اسکیم کے تحت رجسٹرڈ گاڑیوں کی صورت میں اصل موٹر رجسٹریشن فائل

ڈپلیکیٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ

تجویز کردہ فارم میں درخواست

گاڑی کی ملکیت کی فیس کی منتقلی۔

ذیل میں دیا گیا جدول آپ کو مختلف انجن پاور والی گاڑیوں کے لیے پاکستان کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ ٹرانسفر فیس کا مختصر جائزہ پیش کر رہا ہے۔

موٹر سائیکل، سکوٹر اور رکشہ کی ٹرانسفر فیس صرف 150 روپے

ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کی ٹرانسفر فیس 4000

ہزار سی سی سے کم طاقت کے انجن والی کار کی رجسٹریشن فیس  1200 روپے

ہزار سی سی سے زیادہ لیکن 1800 سی سی سے کم طاقت کی وہیکل کی رجسٹریشن فیس 2000 روپے

اٹھارہ سو سی سی  سے زیادہ انجن کی طاقت والی وہیکل کی رجسٹریشن فیس 3000 روپے

ڈپلیکیٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے قانونی تقاضے

اگر آپ کا اصل کار رجسٹریشن سرٹیفکیٹ غلط، چوری، خراب یا پھٹا ہوا ہے تو آپ کو ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے درج ذیل شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کی رپورٹ

درخواست گزار کے قومی شناختی کارڈ کی نقل

بغیر ٹائی اپ گاڑیوں کی صورت میں اپ ڈیٹڈ ٹوکن ٹیکس سرٹیفکیٹ

فائل ریٹرن اسکیم کے تحت رجسٹرڈ گاڑیوں کی صورت میں اصل رجسٹریشن فائل

ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ کے لیے فیس کی شرح

گاڑی کے زمرے کی بنیاد پر پاکستان کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ کی فیس ذیل میں بتائی گئی ہیں۔

کار اور موٹر سائیکل 500 روپے

ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل، رکشہ اور دیگر تمام اقسام کی گاڑیاں 1000 روپے

اہم پیغام: پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کے لیے اوپر دی گئی تمام تفصیلات اپ ٹو ڈیٹ ہیں اور پاکستان کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago