Infrastructure

ایک پُرکشش گھر کی تزئین و آرائش میں کار پورچ کی اہمیت

جدید ترقی یافتہ دور میں اپنی ذاتی سواری اور پھر وہ بھی گاڑی، زندگی کی بنیادی ضروریات کا حصہ بن چکی ہے۔ اب ایسے میں کسی سے یہ سوال پوچھنا کہ جناب کیا آپ کے پاس گاڑی ہے، تھوڑا سا معیوب تو لگتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دنیا کی 80 فیصد آبادی آمدورفت کی سہولیات کے پیشِ نظر اپنی ذاتی سواری رکھنا پسند کرتی ہے چاہے وہ حجم اور سہولیات میں چھوٹی اور محدود ہی کیوں نہ ہو۔ اپنی سواری چاہے چھوٹی ہو یا بڑی، گھر کے مکینوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتی۔

گاڑی خریدنے سے پہلے ہی جو سوال سب سے زیادہ پریشان کرنے لگتا ہے وہ یہ کہ گاڑی خریدنے کے بعد کھڑی کہاں کی جائے؟ علاوہ ازیں دھوپ کے اثرات اور بارش کے پانی سے گاڑی کو کیسے محفوظ بنایا جائے؟

چلیے! تو کیوں نہ آج اِس عنوان پر ہی سیر حاصل گفتگو کر لی جائے؟ آخر گاڑی کی حفاظت کا سوال ہے۔

گیراج کی تعمیر کے لیے پیشہ وارانہ خدمات کا حصول ایک بہترین اقدام

کسی بھی گھر کی بیرونی طرزِ تعمیر میں خوبصورتی اور اس کے بعد گھر میں داخل ہوتے ہی وہاں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے تعمیر شدہ گیراج آپ کی گھر کے قدر و منزلت اور دلکشی میں اضافہ کر دیتا ہے۔

گیراج کی تعمیر کے لیے آپ کو کوئی خاص جگہ خود سے متعین کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کسی بھی گھر کی تعمیر سے قبل نقشہ ساز ہی آپ کو وہاں گیراج کی تعمیر کے حوالے سے جگہ کی نشاندہی کر کے بتا دیتا ہے۔ آپ کو صرف کسی ماہر نقشہ ساز اور پیشہ ور تعمیراتی ادارے کے خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جو کہ ایک منفرد اور اچھی طرزِ تعمیر کے لیے لازم ہے۔

گیراج کی تعمیر سے قبل گھر کے نقشے میں منتخب کردہ جگہ پر تفصیلی نظر دوڑائیں یعنی جذبات کے ساتھ ساتھ دماغ کا بھی استعمال کریں۔ یہاں دماغ کے استعمال کی بات اس لیے کی گئی ہے کہ عام طور پر لوگ گھر میں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے ایک چھت تلے بیکار جگہ کو ہی گیراج سمجھ کر استعمال شروع کر دیتے ہیں اور اِس سہولت کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں جو کہ آپ کے گھر کے داخلی راستے میں ایک دلکش منظر پیش کر سکتی ہے۔

خوبصورت گیراج کی تعمیر کے لیے گھر کا بیرونی حصہ ایک بہترین انتخاب

کسی بھی مناسب جگہ کو گیراج کے لئے منتخب کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اتنی جگہ ضرور ہو جہاں کم از کم ایک وقت میں ایک گاڑی کھڑی ہوسکے اور اس کی صفائی، دھلائی، اور مرمت کے اُمور بخوبی سرانجام دیے جا سکیں۔ اگر آپ کے پاس اس سے بھی بڑی جگہ موجود ہے تو ایک سے زائد گاڑیاں کھڑی کی جاسکتی ہیں یا پھر آپ کے گیراج کو مختلف کاموں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بنیادی طور پر گھر میں گیراج کی تعمیر کے لیے داخلی راستے کے فوری بعد بیرونی حصے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ گھر میں گیراج کی تعمیر کا انتخاب گھر کے کُل رقبے پر منحصر ہے۔ یاد رہے کہ 7 مرلے کے گھر کے گیراج اور 2 کنال گھر کے گیراج کے ڈیزائن اور جگہ کے انتخاب میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ لہذا گیراج کی تعمیر کے لیے جگہ متعین کرتے وقت کسی ماہر نقشہ ساز اور ڈیزائنر کی خدمات ضرور حاصل کریں۔ یقین جانیے! کہ اس اضافی مگر قلیل ایک متربہ کے خرچے سے آپ کے گھر کی دلکشی دیدنی ہو سکتی ہے۔

گیراج کا بالائی حصہ بلاشبہ ایک تعمیری مہارت کا ہی متحمل ہے

گیراج صرف گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ نہیں بلکہ یہ آپ کے گھر کو جدید تعمیراتی انداز بھی عطا کرتا ہے۔ نئے گھروں کو ڈیزائن کرتے وقت آرکیٹیکٹ جانتے ہیں کہ اگر گیراج کو صحیح طرح سے نئے گھر میں فٹ کیا جائے تو یہ آپکی پراپرٹی کو ایک الگ سطح پر لے جاتا ہے اور گیراج کی تعمیر میں چھت بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی کہ گیراج کا دروازہ۔

یہ چھت لکڑی کی بھی ہوسکتی ہے، سادہ پتھر کے اسٹرکچر یا پھر سیمنٹ کی بھی۔ مزید خوبصورتی کے لئے گیراج کے بیرونی حصے کو ٹائلوں کی مدد سے سجایا جاسکتا ہے۔

ان دنوں گیراج کے لئے لکڑی کی چھتوں کا فیشن زیادہ ہے۔ جدید طرزِ تعمیر کے گھر میں لکڑی کو بنیادی تعمیراتی سامان کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک ستون کے سہارے لکڑی کے بڑے بڑے شہتیر جوڑ کر بنایا گیا گیراج آپ کے گھر کو منفرد انداز میں تبدیل کردے گا۔

گیراج کی چھت کے لیے لائٹنگ، قدرتی ماحول اور داخلی راستہ؟ انتخاب آپ کا

گیراج کی تعمیر میں لائٹنگ کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔ شام کے وقت گیراج کی خوبصورت لائٹس آپ کی بالکنی یا پورچ والے حصے کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کرسکتی ہیں۔

گھر کا صدر دروازہ یا گیٹ گیراج میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس کے لئے لکڑی، لوہے اور اسٹیل کے دروازے منتخب کئے جاسکتے ہیں۔ گیراج کی تعمیر ہو یا اس کے لئے دروازے کا انتخاب، اس بات کا ہمیشہ خیال رکھا جائے کہ یہ جگہ گھر کے طرزِ بیان سے منفرد نہ ہو۔ مثال کے طور اگر گھر کی بیرونی تزئین و آرائش میں سیاہ اور سفید رنگ کا استعمال زیادہ ہے تو گیراج والے حصے کی تعمیر یا دروازوں کے انتخاب میں بھی ان رنگوں کا خاص خیال رکھا جائے۔

اسی طرح اگر آپ کا گیراج بالکنی کے ساتھ مل کر بنا ہے تو صرف رنگ برنگے پھولوں والے پودوں کے ساتھ نفیس سے گملے رکھ کر آپ اپنے گیراج کو قدرتی مناظر سے ایک منفرد شکل دے سکتے ہیں۔ یہ آئیڈیا گیراج سے جڑی جگہ میں ذرا سی تبدیلی مانگتا ہے جس کو آپ ایک چھوٹے سے کھُلے کچن میں بدل سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago