Construction

خاتونِ خانہ کے اُمورِ زندگی کے مرکز ‘باورچی خانہ’ کو جازبِ نظر کیسے بنایا جائے؟

کسی بھی شخص کی شخصیت اگر جانچنی ہو تو اس کے لیے ایک بڑا سادہ اور آسان سا طریقہ کار ہے اور وہ یہ کہ آپ اس شخص کے گھر کے باورچی خانہ یعنی کچن اور باتھ روم کا ایک وزٹ کریں۔ آپ پر تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

باورچی خانہ یا کچن کسی بھی گھر میں ہمیشہ ایک خاص توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ شاید اس کی بنیادی وجہ گھر کے اِس مخصوص حصے کی براہِ راست امورِ خانہ داری اور خاتونِ خانہ سے وابستگی ہے۔

گھر میں باورچی خانے کی تعمیر میں جدت کے ساتھ ساتھ اسے دیدہ زیب بنانے کے لیے وہاں آرائش و آسائش کے سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ اس موضوع پر ہم آگے چل کر بات کریں گے لیکن ابھی یہاں ہم اپنی تحریر کے ابتدائی حصے میں قارئین کے ساتھ کچن کی تعمیر میں دلکشی لانے سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ آپ بھی اپنے گھر کی تعمیر کے دوران ان عوامل کو زیرِ استعمال لاتے ہوئے ایک دلفریب کچن کے خواب کو عملی جامہ پہنا سکیں۔

خوبصورت کچن کی تعمیر میں جگہ کا تعین کلیدی اہمیت کا حامل

باورچی خانے کی تعمیر میں مناسب جگہ کا تعین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا گھر کی تعمیر کے دوران جب آپ کسی نقشہ ساز سے گھر کا نقشہ بنواتے ہیں تو اس وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گھر میں کچن کی لیے جگہ کا تعین انتہائی مناسب ہو کیونکہ کچن گھر کا وہ واحد حصہ ہوتا ہے جو تعمیراتی عمل میں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

گھر کی تعمیر کے آغاز سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس بھی نقشہ ساز سے آپ خدمات حاصل کرنے جا رہے ہیں وہ ایک ماہر اور پیشہ ور نقشہ ساز ہو۔ کیونکہ ایک مرتبہ نقشہ کے مطابق تعمیر شروع ہو گئی تو پھر اس میں تبدیلی لانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

اسی طرح جگہ کا تعین کرتے وقت کچن کی الماریوں، چولہے یا سٹوو، سِنک، برتنوں کی جگہ کے علاوہ پکوائی کے لیے کھڑے ہونے کی مناسب جگہ کو ضرور مدِ نظر رکھیں تاکہ کچن میں امورِ خانہ داری کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق چھ سے آٹھ افراد پر مشتمل خاندان کے لیے گھر میں کچن کی تعمیر کے لیے بارہ مربع فٹ کی جگہ ایک مناسب پیمائش ہے۔ جس میں ایک کشادہ اور دیدہ زیب کچن کی تعمیر باآسانی کی جا سکتی ہے۔

ہوا دار اور روشن کچن گھر کی زینت میں اضافے کا بہترین ذریعہ

کچن کی تعمیر میں ہوا اور قدرتی روشنی کے گزرنے کا انتظام یقینی طور پر نہ صرف آپ کے کچن کی خوبصورتی میں اضافے کا ایک بہترین ذریعہ ہے بلکہ قدرتی روشنی اور ہوا کی موجودگی کی وجہ سے کچن کی دیواریں سیم سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔

عمومی طور پر کچن کی تعمیر کے دوران اِس کی کسی ایک دیوار میں روشنی اور ہوا کے گزر کے لیے کھڑکی کے لیے جگہ مختص کر دی جاتی ہے جہاں آپ گرمیوں میں جالی کا اسعتمال کرتے ہوئے اپنے کچن کو مزید ہوا دار اور روشن بنا سکتے ہیں۔

تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ اور قدرتی ہوا کا باورچی خانے میں داخل ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس سے ایک تو کچن کی بُو دور ہوتی رہتی ہے اور دوسرا دیواروں اور فرنیچر پر کائی اور پھپوندی بھی نہیں لگتی۔

اسی طرح قدرتی روشنی سے باورچی خانہ پہلے سے زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ اگرچہ لائٹس کا انتظام اچھا ہونا چاہیے لیکن باورچی خانہ میں قدرتی روشنی کی اہمیت سے کسی طور پر بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ عام طور پر کھڑکی کی تنصیب سِنک کے ساتھ کی جاتی ہے تاکہ آپ کام کے ساتھ ساتھ باہر کے منظر اور تازہ ہوا سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

سیلنگ کچن کی خوبصورتی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے

کچن کی تعمیر کے آخری مراحل کے دوران جو مرحلہ باورچی خانے کو ایک پُرآسائش اور دلفریب شکل دے سکتا ہے وہ ہے کچن میں سیلنگ کی تنصیب۔ کچن کی تزئین و آرائش کے لیے بہت ضروری ہے کہ آپ کچن کی سیلنگ کے ڈیزائن کے انتخاب میں احتیاط سے کام لیں۔

سیلنگ کا انتخاب کرتے وقت آپ کو جن باتوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ان میں سیلنگ کا ڈیزائن، دیواروں کے پینٹ کَلر، لائٹنگ اور تزئین و آرائش کا سامان شامل ہے۔

سیلنگ کے ڈیزائن کے انتخاب کے لیے مارکیٹ میں بہت سی آپشنز دستیاب ہیں۔ سیلنگ کے ڈیزائن کے انتخاب اور کچن کے ڈیزائن کے لیے آپ کسی ماہر انٹیریئر ڈیزائنر کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ تھوڑے سے اضافی خرچے کی مدد سے آپ اپنے کچن کی خوبصورتی میں ایک جدت لا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں کچن کی تیار چھتوں کی کئی اقسام مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن سے آپ استفادہ کر سکتے ہیں۔

نقش و نگار سے مزین کوفرڈ سیلنگ کا استعمال

مارکیٹ میں نقش و نگار سے مزین سیلنگ کی ایک قسم کوفرڈ آج کل تعمیراتی صنعت میں بہت مقبول ہے۔ بنیادی طور پر کوفرڈ سیلنگ سفید چونے سے بنائی گئی ہلکی پھلکی ایسی چھت کو کہا جاتا ہے جو عام طور پر نقش و نگار سے مزین ہوتی ہے۔

ان چھتوں کے ڈیزائن میں مخلتف اشکال جیسے چوکور، مثلث نما اور مستطیل وغیرہ شامل ہیں۔ تعمیراتی ماہرین کے مطابق کوفرڈ سیلنگ کی تنصیب آٹھ فِٹ کی اونچائی پر کی جاتی ہے جو بلاشبہ کچن کو ایک دیدہ زیب شکل دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کچن کی خوبصورتی میں ٹرے نما سیلنگ اور نیون لائٹ ایک حیسن امتزاج

بلاشبہ ٹرے نما سیلنگ کا کچن میں استعمال گھر کے مرکزی حصے کو مزید پُرآسائش بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ شاید یہ بھی ہے کہ ٹرے نما سیلنگ کی تنصیب میں ایک مثبت پہلو چھت کے کناروں کے اندرونی حصے میں نیون لائٹس کا استعمال ہے جو آپ کو ہلکی روشنی کے ساتھ دلکشی کا احساس فراہم کرتی ہیں۔

ٹرے سیلنگ کی تنصیب کچن کی جگہ کی کُل پیمائش پر منحصر ہے۔ عام طور پر ٹرے سیلنگ کی تنصیب کم از کم بارہ مربع فِٹ کے رقبے کے لیے موزوں تصور کی جاتی ہے۔ تعمیراتی ماہرین کا ماننا ہے کہ چھوٹے سائز کے کچن میں ٹرے سیلنگ کی تنصیب آپ کو گھٹن کا احساس دلا سکتی ہے۔

کمان نما شکل میں ترتیب دی گئی والٹڈ سیلنگ

عام طور پر دس مرلہ رقبے تک کے گھر میں والٹڈ سیلنگ کا استعمال غیر مناسب ہے۔ بنیادی طور پر یہاں سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ والٹڈ سیلنگ ہے کیا؟ والٹڈ سیلنگ بنیادی طور پر کمان نما شکل میں محرابوں پر مشتمل ایسی تیار چھتیں ہیں جو عام طور پر اپنے حجم میں چھ سے آٹھ فٹ کی اونچائی پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان سیلنگ کا استعمال بنیادی طور پر محل نما اونچے اور بڑے گھروں میں کیا جاتا ہے۔ جہاں عام طور پر چھتوں کی اونچائی ایک اسٹیڈرڈ پیمائش سے زیادہ ہوتی ہے۔

زیریں اطراف اور تِرچھے انداز میں تیار شیڈ سیلنگ کی تنصیب

زیریں اطراف اور تِرچھے انداز میں تیار شیڈ سیلنگ کی تنصیب عام طور پر تعمیراتی صنعت میں اتنی مقبول نہیں ہے۔ تعمیراتی ماہرین کے مطابق شیڈ سیلنگ عام طور پر برفانی علاقوں میں جہاں گھروں کو جھونپڑی نما مثلث اشکال میں تعمیر کیا جاتا ہے وہاں ان سیلنگ کا استعمال زیادہ ہے۔ تاہم شہری طرزِ تعمیر میں سیلنگ کا یہ ڈیزائن اتنا زیادہ مقبول نہیں ہے۔

تاہم برف پوش پہاڑی علاقوں میں گھروں کی تعمیر میں کچن میں شیڈ سیلنگ انتہائی موزوں ہے۔ شیڈ سیلنگ میں بنیادی طور پر چھت کے ڈیزائن کے مطابق مختلف زاویوں کی مدد سے ان تیار شدہ چھتوں کی تنصیب کی جاتی ہے جو کچن سمیت گھر کے دیگر حصوں کو دیدہ زیب بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

لکڑی کے شہتیروں پر مشتمل تیار چھتیں یعنی بیم سیلنگ

زمانہ قدیم میں گھروں کی چھتوں کی تعمیر کے لیے کنکریٹ کے لینٹر کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔ تاہم دورِ قدیم کی تعمیرات میں لکڑی کے بنے ہوئے بھاری بھرکم شہتیروں اور لمبائی میں کٹے ہوئے لکڑی کے ٹکڑوں کی مدد سے چھتوں کو سہارا فراہم کیا جاتا تھا۔ لکڑی کے شہتیروں سے چھتوں کے تعمیراتی آثار آج بھی آپ کو اندورن شہر میں موجود پرانی طرزِ تعمیر کے گھروں میں با آسانی مل جاتے ہیں۔

اب دوبارہ سے چھتوں کی تعمیر میں لکڑی کا استعمال رواج کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ نئی تعمیرات میں گھروں کے کچن اور ڈرائنگ روم کی چھتوں کو لکڑی کے شہتیروں کی مدد سے تعمیر کیا جاتا ہے جو آپ کو نئے تعمیر شدہ گھروں میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ طرزِ زندگی کے ساتھ ساتھ زمانہِ قدیم کے تعمیراتی رواج کے حسن کا بھی احساس زندہ رکھتا ہے۔

باورچی خانے / کچن کی چھت کے لیے ٹائلز کا استعمال

تیار شدہ چھتوں کی نسبت کچن کی چھت میں ٹائلز کا استعمال ایک کم خرچ حل تو ضرور ہو سکتا ہے لیکن ٹائلز کا استعمال شاید آپ کے کچن کو وہ خوبصورتی نہیں بخش سکتا جو تیار شدہ چھتوں کی تنصیب سے آپ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم آپ کو کچن میں کام کرنے کی جگہ، کاؤنٹر ٹاپ اور یہاں تک کہ فرش میں لگی ٹائلز میں بھی امتزاج پیدا کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ان ٹائلز کے رنگ اور ٹیکسچر آپ کے کوکنگ ایریا کی دلکشی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

باورچی خانے کے لیے چولھے یا سٹوو کا انتخاب اور تنصیب

باورچی خانے کی تزئین و آرائش کے لیے سامان کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ باورچی خانے میں بنیادی طور پر چولھے یا سٹوو کی تنصیب کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مارکیٹ میں نئی ٹیکنالوجی کے حامل جدید بنیادوں پر استوار چولھے اور سٹوو کی مختلف اقسام دستیاب ہیں۔

کچن کی خوبصورتی کے لیے جدید طرز کے چولھے یا سٹوو کے انتخاب کے لیے آپ کے پاس مارکیٹ میں بہت سی آپشنز موجود ہیں۔ کچن کی جگہ کی مناسبت سے چولھے یا سٹوو کے ڈیزائن کا انتخاب اب آپ آسانی سے کر سکتے ہیں۔

کچن میں فریج کی موجودگی کسی نعمت سے کم نہیں

کچن میں فریج کی موجودگی بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ کچن میں رہتے ہوئے بہت سے کھانے پکانے کی چیزیں کو فریج میں نہ صرف موسمی اثرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ گرمیوں کے موسم میں کوکنگ کے دوران ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

عام طور پر جدید طرزِ تعمیر کے حامل گھروں کے کچن میں فریج کی دیوار میں تنصیب کے لیے باقاعدہ طور پر جگہ پہلے سے متعین کر دی جاتی ہے جس کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کچن میں فریج کی اضافی جگہ کی ضرورت نہیں رہتی اور اس طریقے سے فریج کی دیوار میں الماری نما متعین جگہ سے کچن کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

کچن کی تزئین و آرائش میں دیگر ہوم اپلائنسز کا کردار

صرف چولھا، سٹوو اور فریج ہی کچن کی تزئین و آرائش کے لیے کافی نہیں ہیں بلکہ دیگر ہوم اپلائنسز جیسے ٹوسٹر، سینڈوچ میکر، جُوسر، کافی میکر، ڈش واشر، مائیکرو ویو، اوون، بلینڈر، مکسر، فوڈ پراسیسر، رائس کُکر وغیرہ بھی آپ کے کچن کی دلکشی میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔

کچن میں شیلف کی سجاوٹ کی اہمیت

جدید طرزِ تعمیر میں شاید ہی ایسا کوئی کچن ہو جس میں شیلف یا کیبنٹس نہ بنی ہوں۔ آجکل کھلی شیلف بنوانے کا رجحان عام ہے تاہم اگر شیلف بند بھی ہوں تو ان کے نت نئے ڈیزائن مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔ کھلی الماریوں کی تنصیب اور ان کا استعمال قدرے آسان ہوتا ہے کیونکہ ان کو کھولنے اور بند کرنے کی فکر نہیں رہتی۔

شیلف کسی بھی کچن کو کشادہ اور ہوا دار بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سجاوٹی اشیا کو ظاہر کرنے اور دیواروں پر ہلکے خوبصورت رنگوں کو متعارف کرانے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ آپ اپنے کچن میں سستے، خوبصورت اور سجاوٹی ڈیزائن والے شیلف تیار کرسکتے ہیں۔

شیلف کو دلکش بنانے کے لئے آپ ان پر پینٹنگز کرسکتے ہیں جبکہ برتن اور سجاوٹی گلدان وغیرہ نمائش کے لئے رکھ سکتے ہیں۔ کچن کو منفرد انداز دینے کے لئے اپنی مرضی اور پسند کا خوبصورت فرنیچر بھی شامل کیا جاسکتا ہے، جس سے کچن میں دلکشی اور انفرادیت آجاتی ہے۔

آج کی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ خواتین نے کچن کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ وہ اس لئے کچن میں زیادہ وقت صرف کرنے لگی ہیں۔ کوکنگ کلاسز کا فیشن چل نکلا ہے۔ آخر کیوں؟ صرف اس لئے کہ خود کو اور گھر والوں کو مزیدار کھانے مہیا کیے جا سکیں۔ پڑھی لکھی خواتین فیشن کے طور پر پر کوکنگ کلاسز جوائن کرنے لگی ہیں۔ اِس کا تصور اب سے کچھ عرصہ پہلے ناپید تھا۔ اگر آپ کا کچن خوبصورت اور سلیقے سے سجا ہوا ہے تو آپ اسے اپنے مہمانوں کو دکھاتے ہوئے یقیناً فخر محسوس کریں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago