Categories: Real Estate

اپارٹمنٹس کی اہمیت و افادیت

انگریزی کا ایک مشہور مقولہ ہے جس کا اردو ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے کہ انسان کا گھر وہیں ہوتا ہے جہاں اُس کا دل لگے۔ یوں انسان کی ہمہ وقت یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گھر کو اُن تمام سہولیات سے مزین کرے جس سے وہاں رہنے پر اُس کے دل میں طمانیت و شادمانی کا احساس وقت کے ساتھ مزید گہرا ہو۔ چونکہ دنیا میں آبادی کا حجم بڑھ رہا ہے، شہری مراکز میں واقعتاً جگہ کم پڑتی جارہی ہے۔ لوگ بہتر معیارِ زندگی اور سہولیات کی غرض سے شہری علاقوں کا رُخ کرتے ہیں اور یوں شہر مائیگریشن اور آبادیاتی لہروں کے سامنے بند باندھنے میں ناکام ہیں اور آہستہ آہستہ پھیلتے جارہے ہیں۔ ایسے میں ہر شخص کو اپنے چھت کی ضرورت ہے اور اپارٹمنٹس کی اہمیت میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اپارٹمنٹس کی اہمیت و افادیت

اپارٹمنٹس آپ کو ایک محدود اسپیس میں تمام ضروریاتِ زندگی کے لوازمات پیش کرتے ہیں۔ ظاہری سی بات ہے کہ جن اپارٹمنٹس میں سہولیات ذرا زیادہ بامعنی ہوں، وہاں عوام کی توجہ زیادہ مائل ہوتی ہے۔ سیکیورٹی، ایکسکلوسیو پارکنگ، صفائی ستھرائی کے بہترین نظام اور الیویٹرز سمیت کافی سہولیات ایسی ہیں جو آج کل ہر اپارٹمنٹ کمپلیکس میں ضروری ہیں۔ آج انہیں سہولیات پر تفصیلاً بات ہوگی۔ کچھ لوگ چونکہ اپنے مسکن کو ہر طرح سے مزین رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا اُنہیں سہولیات میں اسپا، مساج سینٹرز، سوئمنگ پولز، ریسٹورنٹ اور جم جیسی بہت سی سہولیات چاہئیں ہوتی ہیں۔ یہ بات طے ہے کہ ہر شخص کو اپنا گھر ایک پرائم لوکیشن پر چاہیے ہوتا ہے جس کی شہر کے دیگر کاروباری، کمرشل اور تفریحی مراکز تک آسان رسائی ہو تاکہ اُن کے اعلیٰ لیونگ کے معیار کے خواہش کی بھرپور تکمیل ہوسکے۔

مکان کو گھر کرنے کا عمل

یہاں سب سے اہم بات اپنے گھر کے ساتھ دل لگی کا عنصر ہے۔ ہر شخص وقت کے ساتھ ساتھ اپنی رہائش گاہ کے ساتھ ایک اپنائیت کا رشتہ قائم کرلیتا ہے اور پھر وہ کہیں بھی چلا جائے، واپسی پر اپنے ہی مسکن کی راہ دیکھتا ہے۔ یاد رہے کہ اپنائیت کا یہ رشتہ باقی دنیا کی ہر آسائش اور سہولت سے بڑھ کر ہے۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ ہر لیونگ اسپیس کی اپنی ایک شخصی حیثیت ہوتی ہے تاہم ضروری یہ ہے کہ انسان کی اپنی ذات اُس سے ایک ہم آہنگی اختیار کرے۔ مکان تو کہیں بھی کوئی بھی تعمیر کرلیتا ہے تاہم اس مکان کو گھر بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ مکان سے گھر بننے کے سفر میں آپ سہولیات کی اہمیت سے انکاری نہیں ہوسکتے۔ ظاہری سی بات ہے کہ اگر کہیں بڑھتے جرائم کے پیشِ نظر سیکیورٹی کی موجودگی نہ ہو، کہیں صاف پانی کی دستیابی یقینی نہ ہو، کوئی بھی شخص اُس مکان کو گھر کہنے سے قبل سو مرتبہ سوچیگا اور تمام سہولیات سے آراستہ کسی لوکیشن پر شفٹ ہونا چاہے گا۔

جدید اپارٹمنٹس میں مینیملزم پر زور

آج کل کے ہر جدید اپارٹمنٹ کمپلیکس میں مینيملزم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ مینيمل لیونگ کہنے کو تو دو الفاظ کا مجموعہ ہے لیکن دو الفاظ کے اس مجموعے کے پیچھے ایک پوری سائنس کار فرما ہوتی ہے۔ یہ اُس طرزِ زندگی کا لقب ہے کہ جہاں سبھی رہائشی لوازمات بامعنی ہوں۔ یہ اُس طرزِ زندگی کو کہتے ہیں جس میں ہر ایک ریسورس کا اپنا خصوصی مقصد ہوتا ہے، سوچ سمجھ کر ہر چیز کا انتخاب کیا جاتا ہے ضرورت پوری کرنے کے ساتھ کاسٹ سیونگ اور اسپیس سیونگ پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ ویسے تو آج کل لوگ اپنی پوری لائف سٹائل میں ہی منيملزم کے حامی ہیں مگر اس کانسیپٹ کو اگر لیونگ اسپیسز اور آرکیٹیکچر میں اپلائی کیا جائے تو بھی اس کے معنی تبدیل نہیں ہوتے۔ ریزیڈینشل اپارٹمنٹس بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ ڈیزائنز میں منیملزم کی بات ہو تو ذہن خود ہی بہترین آرکیٹیکچرز کی منظر کشی کرنے لگتا ہے جس میں سمپل ایلیمنٹس کا استعمال ہو یعنی غیر ضروری شوخ و شنگ سے پیش کردہ تصویر کا کوئی سروکار نہ ہو۔

کم مگر بامعنی وسائل

انگریزی کے ایک مشہور مقولے ‘لیس از مور’ کے مصداق کسی بھی شخص کا رہائشی تجربہ کم مگر بامعنی وسائل کے ساتھ ہی بہترین ہوتا ہے۔ وہ دور گئے جہاں لوگ بہت سی آسائشیں اپنے محدود اسپیس میں لا کر لاد دیا کرتے تھے، یہ سوچے بغیر کہ اُن کی کوئی خاص ضرورت ہے بھی کہ نہیں ہے۔ ویسے بھی پُرانے لوگوں کی کہاوتوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کوئی بھی شخص اگر اپنے سفر سے بھرپور طریقے لطف اندوز ہونا چاہے تو اپنا زادِ راہ مختصر رکھنا چاہیے، دیکھا جائے تو مینیمل لیونگ اسی کو کہتے ہیں۔ کچھ لوگ یہاں شاید سمجھیں کہ مینيملزم کسی ڈیزائن اسٹائل کو کہتے ہیں تاہم یہ کوئی ڈیزائن اسٹائل نہیں۔ یہ صرف اس امر پر توجہ دینا ہے کہ کیا چیز ضروری ہے اور کیا غیر ضروری۔ آسان الفاظ میں اگر یہ کہا جائے کہ یہ تعداد یعنی کوانٹٹی سے زیادہ معیار یعنی کوالٹی پر انحصار ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ مینیملزم کا انسانی ذہن پر ایک انتہائی مثبت اثر مرتب ہوتا ہے۔ کلیئر اسٹائلز کے ساتھ نیوٹرل شیڈز کے استعمال سے انسانی ذہن موجود اشیاء کے کلٹر سے بے ترتیبی کا شکار نہیں ہوتا یعنی سکون و اطمینان کا ہر دم احساس رہتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago